پاکستان میں برہنہ رقص صرف چند ہزارمیں۔۔۔خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکارسہیل احمد کا کہناہے کہ میرا سارا تعلق ثقافت سے رہاہے ،کسی بھی ایوان نے آج تک ثقافت کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا ، 70 سال میں کوئی قانون سازی یا پالیسی نہیں بنائی گئی تاہم اس حوالے سے تھوڑی سی توجہ بھٹو صاحب نے دی اور آرٹ کونسل بنوائی جسے لے کر ہم چل رہے ہیں۔سہیل احمد نے کہا کہ پچھلے 25 سے 30 سال کے گانے اٹھا کر دیکھ لیں اور ان کی شاعری دیکھیں ’منجی وچ ڈانگ پھیر دا ،کام پے گیا اے تیرا نال تھوڑی دیر دا ’“،اس وقت کوئی ایسا بندہ نہیں آیا جو اس وقت کے سینسر بورڈ سے پوچھتا یہ کیا ہورہاہے ،یہ بچے سن کر کس راستے پر چلیں گے ،اسے جب ہماری آنے والی نسل سنے گی تو جنسی اشتعال کس طرح پھیلے گا ؟انہوں نے کہا کہ فلموں کے بعد یہ گانے سٹیج پر چلائے گئے اور ان پر انتہائی فحش رقص کیا جانے لگا۔
سہیل احمد نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانے صرف انٹرنیٹ پر نہیں بلکہ پورے ہال روڈ اور ہر میوزک سینٹر پر بکے ہیں ،میںنے ایک دفعہ پہلے بھی یہ معاملہ اٹھایا تو کہنے لگے کہ یہ کیسے ہو سکتاہے میں نے کہا کہ کسی بھی میوزک سینٹر پر جا کر دیکھ لو۔سہیل احمد نے تاریک پہلو سے پردہ ہٹاتے ہوئے بتایا کہ تھیٹر میں جہاں 500 سے 600 بندہ بیٹھا ہوتاہے ،میری بہنیں مجھے معاف کردیں ،یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ تھیڑوں میں برہنہ رقص ہوتا رہاہے ،جسے لوگوں نے بہت زیادہ دیکھا شروع کر دیا۔ہر شخص سے تقریبا اس میں شرکت کیلئے 5 ہزار روپے لیے جاتے ہیں اور اگر 15 دن کے شو میں سے لاکھ یا دو لاکھ پولیس کو دے دیئے جائیں تو الٹا وہ اس کی حفاظت کریں گے۔ان تھیٹرز میں فیملیز تو نہیں ہوتی لیکن یہ ہماری نسل میں خرابی پیدا کر رہاہے جس کی روک تھام انتہائی ضروری ہے۔

حیدر آباد میں دھماکہ ،ایک شخص ہلاک

حیدرآباد(ویب ڈیسک )سندھ کے شہر حیدرآباد میں دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کی کچرا کنڈی میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات ہیں کہ دھماکا مبینہ طور پر کریکر بم کا ہوسکتا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد ہی حتمی بات سامنے آئے گی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص کچرا کنڈی کچرا جمع کررہا تھا۔ دریں اثنا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 

شادی سے انکار ،محبوبہ سے ویڈیو کال پر عاشق کی خود کشی

پٹنہ(ویب ڈیسک )بھارتی نوجوان نے وڈیو کال کے ذریعے اپنی محبوبہ کے سامنے خود کو گولی مار کر جان دیدی۔دنیا بھر میں محبت میں ناکامی پر خودکشی معمول بنتی جارہی لیکن بھارت میں ایسے واقعات میں بدتریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، چند روز قبل سنگدل عاشق کی جانب سے شادی کا وعدہ کرکے مکرجانے پر بھارتی دوشیزہ نے خودکشی کرلی تھی اور اپنے آخری لمحات بھی محفوظ کرکے عاشق کو بھیج دیے تھے، اب ایسا ہی ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر پٹنہ کے رہائشی ابھاس کمار نے اپنی محبوبہ کو وڈیو کال کرکے خود کو مارنے کی دھمکی دی اور اس موقع پر اس کے ہاتھ میں پستول بھی موجود تھی تاہم محبوبہ کے بہت سمجھانے پر اس نے پستول کے میگزین سے گولیاں نکال دیں اوردوبارہ بات کرنے لگا مگر بدقسمتی سے پستول میں ایک گولی رہ گئی تھی اور اچانک اس کے ہاتھ سے ٹرگردبا تو اس کی موت واقع ہوگئی۔ابھاس کمار جب کئی گھنٹوں تک کمرے سے باہر نہ آیا تو گھر والوں نے موبائل پر رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر جواب نہ ملنے پر انہوں نے کمرے کا دروازہ توڑا تو انہیں کمار کی خون میں لت پت لاش ملی جہاں اس کے ایک ہاتھ میں موبائل اور دوسرے میں پستول تھی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے اورلڑکی کے گھروالے والے دونوں کی شادی کے خلاف تھے جس کی وجہ سے ابھاس شدید ذہنی دباو¿ کا شکار تھا اور ایک بار پہلے بھی خودکشی کی دھمکی دے چکا تھا۔

ختم نبوت معاملہ ،ن لیگ کے 4مستعفی ایم پی ایز نے استعفے واپس لے لئے

لاہور(ویب ڈیسک )ختم نبوت کے معاملے پر مستعفی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی ایز نے استعفے واپس لے لیے۔ڈیڑھ ماہ قبل ختم نبوت کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے 4 ممبران پنجاب اسمبلی نے استعفے دے دیئے تھے جن میں پیر حمید الدین سیالوی کے بیٹے نظام الدین سیالوی بھی شامل تھے۔پیر حمید الدین سیالوی نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا تھا جو انہوں نے گزشتہ روز شہبازشریف سے ملاقات کے بعد واپس لے لیا۔استعفے واپس لینے والوں میں نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ، رضا نصر اللہ اور محمد خان بلوچ شامل ہیں۔چاروں اراکین کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے ختم نبوت کے معاملے پر ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور اب ان کے تحفظات دور کردیئے گئے ہیں جس کے بعد استعفے واپس لیے۔

سابق کرکٹر سعید انور کا بہنو ئی اغوا

لاہور(ویب ڈیسک )سابق کرکٹر سعید انور کے بہنوئی کو ان کے گھر سے اغوا کرلیا گیا۔ سابق کرکٹر سعید انور کی بہن شکیلہ انور کے شوہر اسد منیر کو گھر سے اغو کرلیا گیا جس کی درخواست انہوں نے تھانے میں جمع کرادی۔شکیلہ انور نے تھانہ جنوبی چھاو¿نی میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر اسد منیر کو گھر سے اغوا کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔درخواست کے متن میں بتایا گیا ہےکہ دس روز قبل رات ڈیڑھ بجے سرکاری گاڑیوں میں سوار وردی اور سادہ لباس میں ملبوس نقاب پوش افراد ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور ان کے شوہر اسد منیر کو اٹھا کر لے گئے۔شکیلہ انور کی درخواست کے مطابق گھر میں گھسنے والے افراد لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر سمیت کچھ ضروری دستاویزات بھی لگے۔شکیلہ انور کا کہنا ہےکہ ان کا اپنے شوہر سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق اسد منیر کے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے تاہم واقعے کا ابھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔