نواز شریف اور آصف زرداری رابطے ، حقائق سے پردہ اٹھ گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک بار پھر آصف علی زرداری سے رابطے کی کوششوں پرپیپلزپارٹی کی قیادت نے ابتدائی طورمسلم لیگ ن کے صدر سے ملنے سے معذرت کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آصف علی زرداری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ اورعام انتخابات سے متعلق ملاقات کرنا چاہتا ہوں،پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے ملنے سے معذرت کر لی ہے ۔نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر دونوں رہنماں میں ملاقات نہ ہو سکی تو آئندہ چند روز میں ٹیلی فونک رابطہ ہو سکتا ہے۔بعض پی پی رہنماں نے شریک چیئرمین کو مشورہ دیا ہے کہ سیاست میں بات چیت کے دروازے کھلے رہنے چاہئے۔

 

چیف جسٹس کا ایک اور نوٹس ، چونکا دینے والا کیس سامنے آ گیا

اسلام آباد(صباح نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پشاور میں خواجہ سرا کو اغوا کے بعداجتماعی زیادتی کے معاملہ کا نوٹس لیکر آئی جی کے پی کے سے تین روز میں رپورٹ طلب کرلی،خواجہ سرا اپنی برادری کے بنیادی حقوق کے لیے متحرک تھا، چیف جسٹس نے میڈیا رپورٹ پرنوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو 29جنوری سے قبل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

انتخابات …. نئی صف بندی جان کر آپ بھی حیران ہونگے

جڑانوالہ (تحصیل رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر  سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ آپ زندگی بھر کےلئے نا اہل کر دیں میرا رشتہ عوام سے نہیں ٹوٹے گا آج کل سارے کیس نوازشریف کے خلاف لگے ہوئے ہیں عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں  تمہارے فیصلے کچھ نہیں کر سکتے نوازشریف کو(ن)لیگ کی صدارت سے ہٹانے کےلئے درخواست دی گئی ہے  کس طرح قانون کو ختم کر سکتے ہیں ؟ ایسا ہوا تو انشا ءاللہ قوم نوٹس لے گی اور سارے فیصلے مسترد کر کے واپس کر دےگی  نااہلی کا معاملہ عوام انتہا تک پہنچائیں گے نیا پاکستان بنانے والے خود کو نہیں سنبھال سکتے عوام کو کیا سنبھالیں گے  2018ءمیں عوام ایسا دھکہ دیں پھر کبھی سیاسی میدان میں نظر نہ آئیں  بجلی کے تار کے دھماکے سے ڈرنے والا ہماری حکومت ہٹانے آرہا تھا مولوی نے لاڈلے اور سندھ کے بٹھا بٹھا دیا ہے  1999ءمیں پاکستان ایشین ٹائیگر بن رہا تھا  مشرف نے مارشل لا ءلگا کر پاکستان کا ستیا ناس کر دیا میرے دور میں ڈرون حملے بند ہوگئے تھے آج پھر شروع ہوگئے ہیں  پھر پاکستان انتشار کا شکار ہونا شروع ہوگیا ہے  عوام تحریک عدل میں میرا ساتھ دیں  سستا فوری اور کھرے انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ہفتہ کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ جب میں یہاں پہنچا تو مجھے طلال چوہدری نے بتایا نوازشریف صاحب ابھی کمرے میں بیٹھ جائیں تھوڑی دیر بعد جلسہ گاہ میں چلیں گے جس پر میں نے کہا کیوں ؟ آگے سے جواب دیا لوگ آرہے ہیں میں نے کہا مجھے ان شیروں سے زیادہ دیر تک دور مت رکھیں میں اوپر آیا تو دیکھا ماشاءاللہ شیروں کا جم غفیر ہے  میں نے طلال چوہدری سے کہا آپ نے کہا تھا لوگ آرہے ہیں جلسہ گاہ بھر رہا ہے یہ تو پہلے ہی بھرا ہوا ہے اس سے اور کیا بھریں گے ۔انہوںنے کہاکہ یہ لاہور والا جلسہ نہیں ہے  آپ نے خالی کرسیوں کا جم غفیر دیکھا تھا ؟جڑانوالہ کہاں  لاہور میں ان کا جلسہ کہاں ؟ جڑانوالہ میں شیروں کا جلسہ کہاں کوئی مقابلہ نہیں ہے ؟۔ نواز شریف نے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پر آپ نے لاہور کا جلسہ دیکھا تھا کیا کوئی مقابلہ ہے ؟ جڑانوالہ کے جلسے کو کیا کہوں ؟ انہوںنے کہاکہ فیصل آباد والے ہمیشہ فیصلہ دیتے ہیں  جڑانوالہ کافیصلہ کہہ رہا ہے کہ ہم ججوں کا فیصلہ نہیں مانتے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو نا اہل قرار دیا گیا کیا آپ اس فیصلے کو مان رہے ہیںجس پر جلسے میں شریک لوگوں نے نہیں کا جواب دیا ۔ نوازشریف نے کہاکہ طلال چوہدری راناثناءاللہ عابد شیر علی  برجیس اور سٹیج پر موجود ایم این ایز اور ایم پی ایز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی کیا یہ بھی کوئی جرم ہے ؟چلو گھر جاﺅ  وزیر اعظم ہاﺅس چھوڑ دو اور فیصلہ سنا دیا ۔انہوںنے کہاکہ میں عوام کی عدالت میں آگیا  اسلام آباد سے لاہور تک چار گھنٹے کا سفر تھا چار دن راستے میں لگ گئے ہیں جو جذبہ میں نے جی ٹی روڈ پر دیکھا آج جڑانوالہ میں وہی جذبہ ہے ۔آپ کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں انہوںنے طلال چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج تک جڑانوالہ میں کبھی ایسا جلسہ ہوا ہے  آج دنیا بدل رہی ہے  جڑانوالہ بھی بدل رہا ہے  فیصل آباد بھی بدل رہا ہے  انشا ءاللہ الیکشن آنے والا ہے یہ نئے پاکستان کا ریفرنڈم بنے گا جہاں لوگوں کو باعزت روز گار ملے گا  انشا ءاللہ روشنیاں پھر لوٹ کر آئیں گی ۔ اس موقع پر نوازشریف نے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج لوڈشیڈنگ ختم ہوئی ہے یا نہیں ؟ جس پر لوگوں نے جواب دیا ہوئی ہےانہوںنے کہاکہ نوازشریف نے وعدہ کیا تھا پانچ سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرونگا  وعدہ پورا کیا ہے یا نہیں کیا ؟ ابھی تو پانچ سال پورے نہیں ہوئے چار سال ہوئے تو مجھے نکال دیا گیا لیکن وعدہ پورا کر کے وہاں سے نکلا ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے موٹر وے کا وعدہ کیا تھا یا نہیں ؟ بتائیں موٹروے گزر رہی ہے یا نہیں ؟ موٹر وے ملتان جارہی ہے اور لاہور جارہی ہے  پشاور جارہی ہے لاہور سے کراچی جارہی ہے  نوازشریف جب بھی کوئی وعدہ کرتا ہے تو پورا کرتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کے دنوں میں دوبارہ آﺅنگا ہم نے اللہ کے فضل و کرم سے دن رات محنت کر کے ملک کے مسائل حل کئے ہیں مجھے 1999یاد آرہا ہے  ایٹمی دھماکے کئے بجلی کی کوئی کمی نہیں تھی دوسروں ملکوں بیچنا چاہتے تھے  کوئی دہشتگردی نہیں تھی ملک تیزی کے ساتھ ترقی کررہا تھ لوگوں کو روز گار مل رہا تھا  سکول کالج اور مو ٹر وے بن رہے تھے ملک ایشین ٹائیگر بن رہا تھا اس وقت مشر ف نے آکر مارشل لاءلگایا اور پاکستان کا ستیا ناس کر دیا ہے  تیرہ سال کے بعد دوبارہ آیا  سات سال ملک سے باہر رہا چودہ ماہ جیل میں رہاچودہ ماہ جیل میں اس لئے رہا میں نے ایٹیمی دھماکے کئے ¾ سات سال جلا وطنی اس لئے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہے جب تیرہ سال کے بعد واپس آئے تو ملک کے اندر لوڈشیڈنگ تھی  پاکستان کے اندر دہشتگردی تھی ¾ افراتفری تھی ¾نہ گیس تھی نہ بجلی تھی  دہشتگردی ہی دہشتگردی تھی آپ کی دعاﺅں سے آکر محنت کی 2013میں دہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا ¾ دہشتگردی ختم کر دی ہے  آج پھر پاکستان انتشار کا شکار ہونا شروع ہوگیا ہے ¾آج پھر مہنگائی بڑھ رہی ہے ¾ دنیا نے میلی آنکھوں سے دیکھنا شروع کر دگیا ہے ¾آج پھر پاکستان میں افراتفری بڑھ رہی ہے ¾ڈرون حملے پھر شروع ہوگئے ہیں میں نے امریکی صدر اوباما سے کہا تھا پاکستان خود مختار ملک ہے ¾ کوئی ملک پاکستان کے اوپر ڈرون حملہ نہیں کر سکتا ¾ میرے دور میں یہ ڈرون حملے بند ہوئے تھے یا نہیں ہوئے ¾ پاکستان کے اندر بیرونی مداخلت کو بند کیا ¾ پاکستان کو خودار ملک بنایا ہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ ہم آج بجلی لائے ہیں ¾دہشتگردی ختم کر دی ہے ¾ بے روز گاری بھی ختم ہورہی تھی ¾ ملک ترقی کی طرف بڑھ رہا تھا ¾ بڑے بڑے باتیں کر نے والے اور نیا پاکستان بنانے و الوں سے پوچھیں انہوںنے ملک کےلئے کیا کیا ہے ¾ ملک کو دیا کیا ہے ¾ کے پی کے کے لوگوں سے پوچھیں ¾ سوائے دھرنے ¾ سوائے جھوٹ ¾ بہتان تراشی ¾ الزام تراشی کے کیا کیا ہے ¾ ہمارے محترم ججوں نے کہا یہ صادق اور امین ہے ¾صادق اور امین کے قصے معلوم ہیں یا نہیں ہے ¾ واہ بھئی وہ صادق اور امین اس طرح کے ہوتے ہیں ؟۔نوازشریف نے کہاکہ ہم نے پاکستان کی دل و جان سے خدمت کی ہے اس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے ¾ اس ملک کے اندر خدمت زوروں پر تھی ¾ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے خیالی تنخواہ نہیں لی ¾ نوازشریف کو نا اہل کر دیا ہے ۔نوازشریف نے کہاکہ ڈرون کیمروں میں ہمت نہیں کہ وہ نوازشریف کے قریب آئیں ¾ہری پور میں آیا تو ایسا نہیں ڈرا جیسا مولوی طاہر القادری نے کیا تھا ¾ طاہر القادری نے کیا کیا تھا ؟نوازشریف نے کہاکہ بجلی کے تار کے دھماکے سے ڈرنے والے ہماری حکومت ہٹانے آرہے تھے ¾ بجلی کے تار سے ڈرنے والا ہمارے سے ٹکر لینے آرہا تھا ¾ آپ نے لاڈلے کا بٹھا بٹھایا اور سندھ سے آنے والے کابٹھا بٹھایا ہے ¾اانشاءاللہ 2018میںسب کا بٹھا بیٹھ جائیگا ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے تہیہ کیا ہے کہ انشاءاللہ عوام کو با عزت روز گار ملے گا ¾جتنے لوگ پاکستان کے اندر بے گھر ہیں جن کے پاس رہنے کےلئے چھت نہیں ہے ¾کرائے کے مکانوں میں رہتے ہیں انشاءاللہ ان کو گھر ملے گا ۔انہوںنے کہاکہ اسمبلی میں مجھے آپ نے بھیجا ¾ وزیر اعظم آپ نے بھیجا ہے ¾ کیا مجھے کوئی نکال سکتا ہے ¾ اب کہتے ہیں نااہلی پانچ سال کےلئے ہوئی ہے یا زندگی بھر کےلئے ہوئی ہے ¾ آپ زندگی بھر کےلئے کر دو میرا رشتہ نہیں ٹوٹے گا ¾ کیا کبھی یہ ر شتہ ٹوٹے گا ¾ میرے ساتھ کہیں انشاءاللہ نہیں ٹوٹے گا ¾ یہ کون ہیں مجھے آپ سے جدا کر دیں ¾ انشا ءاللہ ان کے فیصلے کو قوم مسترد کر دےگی ¾ جو آپ کا فیصلہ ہوگا وہی حتمی فیصلہ ہوگا ¾ آج کل سارے کیس نوازشریف کے خلاف لگے ہوئے ہیں ¾ سارا زور نوازشریف کے خلاف ہے ¾ عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں تمہارے فیصلے کچھ نہیں کر سکتے ۔انہوںنے کہاکہ درخواست دی گئی ہے کہ نوازشریف کو مسلم لیگ (ن)کی صدارت سے ہٹا دیں ¾ ہم نے قانون بنایا ہے ¾یہ کس طرح سے قانون توڑ کرسکتے ہیں ¾کس طرح سے قانون کو ختم کر سکتے ہیں ؟کیا نوازشریف کو نا اہل کر سکتے ہیں اگر ایسا ہوا تو انشاءاللہ قوم خود نوٹس لے گی اور سارے فیصلے مسترد کر کے واپس کر دے گی انہوںنے کہاکہ نوازشریف جو کہتا ہے ٹھیک کہتا ہے ¾میں نے گھروں کی بات کی ہے جو شخص مہینے میں جتنے کمائے گا اس کا کچھ حصہ گھر کی قسط میں ادا کر یگا چند سالوں میں گھر ملکیت بن جائیگا کرایوں پر رہنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔نوازشریف نے لوڈشڈینگ کو ختم کر نے کا وعدہ کیا تھا ختم کر دی ہے یا نہیں کی ¾ نوازشریف نے دہشتگردی ختم کر نے کا وعدہ کیا تھا ¾ سی پیک کا وعدہ نہیں کیا لیکن اس کو پورا کر دیا ہے ¾ آج تحریک عدل کی بات کی ہے ¾ سستا فوری اور کھرے انصاف کو یقینی بنائیں گے تاکہ دادے کے مقدمے پوتے کو نہ بھگتنے پڑیں ¾ موقع پر انصاف کو یقینی بنائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ انشاءاللہ جڑانوالہ والا ضلع بھی بنے گا ¾ حلقہ بندیاں ہو جانے دیں انشاءاللہ شہباز شریف کو کہونگا کہ وہ اس کو ضلع بنا دیں ۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے صوبے میں بے پناہ کام کیا ہے ¾ سڑکیں بنائی ہیں ¾ ایجو کیشن اور ہیلتھ میں بے پناہ کام کیا ہے ¾ترقی کےلئے دن رات کام کیا ہے ¾ آج پنجاب بدلا ہوا ہے انہوںنے کہاکہ باقی اضلاع میں بھی جاﺅنگا شہباز شریف نے راولپنڈی ¾ لاہور اور ملتان میں میٹرو بس بنائی ہے ¾ جس کے بعد فیصل آباد ¾ سرگودھا ¾ بہاولپور اور گوجرانوالہ ¾ ساہیوال کی باری آئےگی پورے پنجاب میں پھیلے گی نیا پاکستان والے جنگلہ بس کہتے تھے آج پشاور میں بھی میٹرو بس بنا رہے ہیں ¾ یہ پاکستان کی کیا خدمت کریں گے ؟یہ اپنے آپ کو نہیں سنبھال سکتے آپ کو کیا سنبھالیں گے ¾2018ءمیں ایسا دھکہ دیں کہ کبھی سیاسی میدان میں نظر نہ آئیں ¾ ووٹ کے تقدس کےلئے میرا ساتھ دینا ہے ¾ پاکستان کے کروڑ وں لوگ ووٹ دیں اور پانچ لوگ وزیراعظم کو باہر کر دیں کیا آپ کو منظور ہے ؟ آپ کا ووٹ کدھر گیا ؟آپ کا نواز شریف کہاں ہے ¾ آپ کا وزیر اعظم کہاں ہے ¾ آپ نے نوازشریف کو نکالا ؟ ووٹ آپ نے دیا تھا ¾ کس نے نوازشریف کو نکالا ؟ان کو نکالنے کا کوئی اختیار ہے ؟یہ معاملہ ایسے نہیں جائےگا یہ اپنی انتہاءتک پہنچے گا اور پاکستان کے عوام پہنچائیں گے ¾ ہم سب ایک ہو کر آگے بڑھیں گے ۔ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دینگے یہ آپ کا وعدہ ہونا چاہیے کسی کواجازت نہیں دینگے کہ ووٹ کی پرچی کو پاﺅں تلے روندے ¾ ان باتیں کو کبھی نہیں بھولنا پھر انشا ءاللہ آپ کے پاس آﺅنگا ۔ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور رہنما مسلم لیگ نون مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف سے 3 نسلوں کا حساب لیا گیا لیکن پھر بھی اس کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ پانامہ میں نواز شریف کا نام نہیں تھا لیکن انہیں پھر بھی نکال دیا گیا۔ انہوں نے اہل جڑانوالہ سے استفسار کیا کہ جہاں منتخب وزیر اعظم کو نکال دیا جائے کیا ایسا پاکستان چاہئے؟ جہاں عوام کے ووٹوں کی اہمیت نہ ہو ؟کیا ایسا پاکستان منظور ہے؟ جہاں آئین توڑنے والے مشرف کو عدالت میں بلانے کی جرات نہ ہو ؟کیا ایسا پاکستان منظور ہے؟ کیا ایسا پاکستان چاہئے جہاں سزا پہلے ملے اور مقدمے بعد میں بنیں؟ عوام عدل کی بحالی کی تحریک میں نواز شریف کا ساتھ دیں، عوام کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے ،جڑانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وفا کیا ہوتی ہے، یہ کوئی جڑانوالہ سے پوچھے، میں جڑانوالہ کے عوام کو سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے مسلم لیگ ن کو طلال چوہدری جیسا وفادار دیا۔مریم نواز نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عدل کی بحالی کی تحریک میں نواز شریف کا ساتھ دیں، عوام کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ کے عوام کی محبت اور شاندار استقبال ہمیشہ یاد رہے گا،فیصل آباد اور جڑانوالہ نے ہمیشہ محمد نوازشریف سے وفاکی جڑانوالہ کے عوام سمجھدار اور سیاسی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ شرکاءسے کہا کہ کیا آپ کو ایسا پاکستان چاہیے جس میں کروڑوں ووٹوں پر ذاتی عناد بھاری ہو پاناما میں محمد نوازشریف کا نام تک نہیں تھا جب 10روپے کی کرپشن نہ نکلے تو اقامہ پر باہر نکال دیا جائے بتاﺅآپ کو اب پاکستان چاہیے ؟ آپ کو ایسا پاکستان چاہیے جس میں عوام کو پتہ تھا کہ پاناما میں نوازشریف پر کرپشن کا کوئی نام نہیں تھا ؟ جب اس کو کرپشن کا رنگ دیا تو پانامہ بینچ کے ججوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے رکھی نہ صرف خاموشی اختیار کئے رکھی بلکہ عمران خان کو کہا کہ تم نوازشریف کو باہر نہیں کرسکے آﺅ میرے پاس درخواست لاﺅ تمھاری درخواست میں سنوں گاآپ کو ایسا پاکستان چاہیے جس میں جج خود پٹیشنر کو بلا کر کہہ رہے ہیں کہ میرے پاس مقدمہ لاﺅ ہم نوازشریف کو نکالیں گے ؟ کیا آپ کو ایسا پاکستان منظور ہے ۔ جس میں عوام کی رائے کو سب سے حقیر سمجھا جائے ؟ بتائیں آپ کو ایسا پاکستان منظور ہے جس میں 70سال میں ایک بھی منتخب وزیراعظم اپنی مدت پوری نہ کرسکا ہو ؟ مریم نوازنے کہا کہ کیا آپ کو ایسا پاکستان منظور ہے جس میں آپ کا منتخب وزیراعظم تو عدالتوں میں اپنی بیٹی کے ساتھ ہر ہفتہ پیش ہوتا ہو جبکہ آئینی توڑنے والے مشرف جیسے غاصبوں کو کسی عدالت کو بلانے کی جرات نہ ہو ؟کیا آپ کو ایسا پاکستان منظور ہے جس کو آپ نے ووٹ دیا ہو جب وہ انصاف لینے پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں جائے تو اس کو انصاف کی بجائے گالیاں سننے کو ملیں ؟کیا آپ کو ایسا پاکستان منظور ہے جس میں نوازشریف نے تو اپنی تین نسلوں کا حساب دیا اور اس کو اقامہ پر نکال باہر کیا ؟لیکن جب لاڈلہ کہہ رہا ہے کمپنی میری ہے ہاں میں نے جرم کیا ہے اس کو صداقت اور امانت کا سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے۔

 

زینب قتل کیس, بڑے صحافی طلب

اسلام آباد، کراچی (نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے زینب قتل کیس میں سینئر صحافیوں، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن(پی بی اے)، کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی(اے پی این ایس)ممبران کو پیش ہونے کے لئے نوٹسز جاری کرد یئے ۔تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں سپریم کورٹ نے سینئر اینکر پرسنز کو نوٹس جاری کردیئے ۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج(بروز اتوار) زینب قتل کیس کی سماعت ہوگئی۔سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس میں سینئراینکرز کاشف عباسی، حامد میر، کامران خان، حمید ہارون، میرشکیل، رمیزہ، فہد حسین، آئی اے رحمان، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)کے میاں عامر محمود، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)کے سرمد علی اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے ضیا شاہد کو پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں ٹی وی اینکر شاہد مسعود کی جانب سے ملزم عمران علی کے 37 بینک اکانٹس کا مبینہ جھوٹا دعویٰ کرنے اور صحافتی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے سپریم کورٹ نے اہم میڈیا شخصیات کو( آج) سپریم کورٹ میں طلب کر لیا ہے۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر سینئر صحافی مظہر عباس بھی عدالت میں موجود تھے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ شاہد مسعود کے معاملے پر ہم تمام صحافی تنظیموں کو نوٹس جاری کررہے ہیں، مظہر صاحب، بتائیں کس کس کو نوٹس کریں، انصاف کرنا عدلیہ کا نہیں آپ لوگوں کا بھی کام ہے۔ مظہر عباس نے جواب دیا کہ بدقسمتی سے صحافتی قوانین پر عمل نہیں ہو رہا۔ شاہد مسعود کا دعویٰ انفرادی معاملہ ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مظہر صاحب، انصاف کرنا صرف عدلیہ کی ذمہ داری نہیں، اب ذمہ داری میڈیا پر بھی عائد ہوگی، مظہر صاحب، ہم نوٹس جاری کررہے ہیں، میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مظہر عباس نے کہا کہ آپ پاکستان یونین آف جرنلسٹس کو نوٹس جاری کر دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم سب کو نوٹس جاری کریں گے، جو بڑے ہیں وہ کل لاہور آجائیں۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس میں لاہور رجسٹری میں پیشی کے لئے میڈیا پرسنز کو نوٹسز جاری کر دیئے جن میں حمید ہارون، میر شکیل الرحمن ،فہد حسین ،آئی اے رحمان، کامران خان ،مجیب الرحمن شامی ،کاشف عباسی، حامدمیر، میاں عامرمحمود ،مس رمیزہ ،سرمد علی اور ضیا شاہد شامل ہیں۔ نوٹسز کے مطابق ان میڈیا پرسنز کو صبح 10بجے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں طلب کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں زینب قتل کے ملزم عمران کے 37 بینک اکانٹس کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم اسٹیٹ بینک نے اس دعوے کی تردید کردی ہے۔

 

لالی وڈ بھارتی فلموں کا بھرپور مقابلہ کررہی ہے

لاہور(شوبز ڈیسک) ادکارہ و ماڈل مسکان خان نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے حسد اور لالچ کا خاتمہ ہونا چاہیے ‘پاکستان کی فلم انڈسٹری بھارتی فلموں کا بھرپور مقابلہ کررہی ہے‘ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے سیکھنے کے عمل ترجیحی دینی چاہیے‘آپس کے لڑائی جھگڑے کا نقصان انڈسٹری کو برداشت کرنا پڑھتا ہے۔پاکستان کی فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں کےلئے بے پناہ مواقعے میسر ہیں ۔ان کو چاہیے کہ وہ اپنے سینئر ز کے ساتھ اچھا برتاﺅ کریں تاکہ وہ ان کے تجربات سے مستفید ہو سکیں۔اداکارہ نے مزید کہا گزشتہ چند سالوں سے پاکستان میں اچھی ،معیاری اور فیملی فلمٰں بنا شروع ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد سینما گھروں کو رخ کررہی ہے۔

 

”پدماوت“ میں کام پرشاہد کپورکی راجپوت بیوی بول پڑیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ متنازع فلم ’پدماوت‘ میں کام کرنے والے اداکار شاہد کپور کی اہلیہ جو کہ راجپوت قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں وہ بھی بول پڑیں۔راجپوت کلچر پر بننے والی فلم پر شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ’پدماوت‘ راجپوتوں کی ثقافت اور روایات کا عزم ہے، اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کے شوہر نے ایک راجپوت سردار کا کردار بخوبی نبھایا۔میرا راجپوت نے کہا کہ کسی تعصب کے بغیر وہ یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ فلم بہت ہی شاندار تھی، انہیں اسکرین پر اپنے شوہر کو راجپوت کے روپ میں دیکھ کر بہت اچھا لگا۔واضح رہے کہ شاہد کپور نے راجپوت قبیلے سے تعلق رکھنے والی میرا سے 2015 میں سادگی سے شادی کی تھی۔
¾جوڑے کے ہاں 2016 میں پہلی بچی مشا پیدا ہوئی۔

 

قطر فیشن فیسٹیول میں مایا علی‘ عمران عباس کے ریمپ جلوے

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل عمران عباس اور خوبرو اداکارہ مایا علی نے قطر کے شہر دوحہ میں منعقد ہونے والے فیشن فیسٹیول میں ریمپ پر جلوے بکھیر کر چار چاند لگا دیے ۔ اردن کی مشہور ڈیزائنر ایلیجینڈرو ریسٹا نے اپنی کلیکشن کے شوسٹاپر کے لیے کسی بالی وڈ اداکار یا ماڈل کا انتخاب نہیں کیا بلکہ پاکستانی اداکار عمران عباس کا انتخاب کیا۔عمران عباس نے ریمپ پر ایسے جلوے بکھیرے کے فیشن شو دیکھنے والے داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔خیال رہے کہ عمران عباس نے 2014 میں فلم کری ایچر 3 ڈی میں بپاشا باسو کے ساتھ کام کرکے بالی وڈ ڈیبیو کیا تھا، وہ انوشکا شرما اور رنبیر کپور کے ساتھ بھی فلم اے دل ہے مشکل میں مختصر کردار نبھا چکے ہیں۔ عمران عباس کی اداکاری اور انداز پاکستان سمیت بھارت میں بھی پسند کی جاتی ہے۔دوسری جانب خوبرو ادکارہ مایا علی نے پاکستانی برائیڈل فیشن کی نمائندگی کی اور مشہور پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی کی شوسٹاپر بنیں۔مایا علی نے ہلکے بیج رنگ کا شرارہ زیب تن کیا، جس کے ساتھ ان کاسموکی آئی میک اپ کیا گیا جب کہ لپ سٹک میں بھی ہلکے رنگ کو ترجیح دی گئی تھی۔واضح رہے کہ قطر فیشن فیسٹیول 2018 میں گذشتہ دنوں بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے بھی بھارتی برائیڈل فیشن کی نمائندگی کی تھی۔

، کرینہ وہ پہلی بھارتی اداکارہ ہیں جنہیں قطر کے فیشن فیسٹیول میں ریمپ پر واک کرنے کا موقع ملا۔

 

 

پریانکا کی فلم ”بے واچ “بد ترین فلموں کی کیٹیگری میں نامزد

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ہالی وڈ ڈیبو فلم بے واچ کو 38 ویں گولڈن ریسبیری ایوارڈز میں بدترین فلموں کی کیٹیگری میں نامزد کرلیا گیا۔ پریانکا چوپڑا بالی وڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی وڈ میں قدم جماچکی ہیں اور انہوں نے امریکی ڈرامے” کوانیٹیکو“ کے ذریعے کیریئر کا آغاز کیا۔اداکارہ نے گزشتہ سال ہالی وڈ میں فلم بے واچ کے ذریعے فلمی کیرئیر شروع کیا اور اب مزید 3 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ہالی وڈ میں بہترین کارکردگی کے ساتھ بد ترین کارکردگی کے ایوارڈز شوز کا بھی انعقاد ہوتا ہے اور ان میں گولڈن ریسبیری ایوارڈز کا بھی نام شامل ہے جس میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کی فلم کو بد ترین فلموں کی کیٹیگری میں نامزد کرلیا گیا ہے۔اس ایوارڈ شو میں بدترین اداکار و اداکارہ، بدترین فلم اور بدترین ہدایت کار کی کیٹیگریز شامل ہیں اور بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی فلم کو سال 2017 کی بدترین فلم کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ شو 3 مارچ کو امریکہ میں منعقد کیا جائے گا اور ایوارڈز کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ 25 فروری تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ اس فلم میں پریانکا کے علاوہ ڈوائن جانسن اور زیک ایفرون نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور یہ فلم 13 مئی 2017 میں ریلیز کی گئی تھی۔

 

چیف جسٹس نے دودھ فروخت کرنیوالی کمپنیوں کو بند کرنے کا حکم دیا ؟ سنسنی خیز انکشافات

کراچی (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں تمام مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے ڈبے کے دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ڈبے میں مضرِ صحت دودھ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم پر مختلف کمپنیوں کی جانب سے فروخت ہونے والے ڈبے کے دودھ کے ٹیسٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں انکشاف ہوا کہ چار کمپنیوں کے دودھ مضرِ صحت ہیں جنہیں تیار کرنے کے لیے ان میں کچھ مضرِ صحت کیمیکلز ملائے جاتے ہیں۔کمپنیوں کے وکلا نے اپنے دلائل کے دوران سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ انہیں مزید وقت دیا جائے اور ڈبے کے دودھ کا کسی معیاری لبیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا جائے، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ عوام کو غیر معیاری دودھ فروخت کر رہے ہیں۔عدالت نے ٹیسٹ کے نتیجے کی روشنی میں چار کمپنیوں کے ڈبے کے دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کردی جبکہ ان میں سے ایک کمپنی پر جرمانہ بھی عائد کردیا، اس کے ساتھ ساتھ ٹی وائٹنرز بنانے والی کمپنیوں کو ڈبے پر یہ دودھ نہیں لکھنے کی ہدایت جاری کردی۔سپریم کورٹ نے دیگر کمپنیوں کے دودھ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔14 جنوری کو کراچی رجسٹری میں ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ اچھے برانڈز والے دودھ بھی ناقص ہیں، اسی لیے ہر برانڈ کے دودھ کا جائزہ لیا جائے گا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈبے کے دودھ فروخت کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت جاری کیں تھیں کہ ٹی وائٹنرز کے ڈبے پر واضح طورپر لکھا جائے کہ یہ دودھ ہرگز نہیں ہے جبکہ ٹی وی اور اخبارات میں بھی اشتہار میں واضح کیا جائے کہ ڈبے میں دودھ نہیں ہے۔ڈبے کے دودھ کی فروخت کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے عدالت عظمی میں جواب داخل کرایا گیا تھا۔بعدِ ازاں چیف جسٹس نے عدالتی معاون کو حکم دیا تھا کہ مارکیٹ سے دودھ اور ٹی وائٹنرز کے ڈبے اٹھا کر پی سی ایس آئی آر لیبارٹری سے دودھ کا معائنہ کرایا جائے۔واضح رہے کہ 6 جنوری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں ڈبے کے تمام دودھ جعلی اور مضر صحت ہیں۔سماعت کے دوران ڈائریکٹر جنرل فوڈ نے عدالت کو بتایا تھا کہ حلیب، اینگرو فوڈ، نیسلے، ایوری ڈے، فوجی، شکر گنج سمیت 90فیصد کمپنیاں ٹی وائٹنر بنا رہی ہیں۔خیال رہے کہ اس قبل ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے ڈبے پر جلی حروف میں یہ دودھ نہیں لکھنے کا حکم دیا تھا۔تاہم عدالتی احکامات پر ٹی وائٹنر بنانے والی کمپنی ترنگ نے ڈبے کا نیا ڈیزائن پیش کیا جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔

 

علامہ اقبال ائیر پورٹ پر بند مشین نے کھلبلی مچا دی

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کے لئے نصب کی گئی مشین بھی انتظامیہ کی غفلت کے باعث غیر فعال ہو گئی، ذرائع نے بتایا کہ کانگو وائرس اور ڈینگی وائرس کی وباءپھیلنے کے بعد ایئر پورٹ پر مذکورہ مشین نصب کی گئی تھی اور محکمہ صحت کے ملازمین کو بھی تعینات کیا گیا تھا لیکن عملے کی غفلت کے باعث مذکورہ مشین عرصہ دراز سے بند پڑی ہے۔