تازہ تر ین

قطر فیشن فیسٹیول میں مایا علی‘ عمران عباس کے ریمپ جلوے

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل عمران عباس اور خوبرو اداکارہ مایا علی نے قطر کے شہر دوحہ میں منعقد ہونے والے فیشن فیسٹیول میں ریمپ پر جلوے بکھیر کر چار چاند لگا دیے ۔ اردن کی مشہور ڈیزائنر ایلیجینڈرو ریسٹا نے اپنی کلیکشن کے شوسٹاپر کے لیے کسی بالی وڈ اداکار یا ماڈل کا انتخاب نہیں کیا بلکہ پاکستانی اداکار عمران عباس کا انتخاب کیا۔عمران عباس نے ریمپ پر ایسے جلوے بکھیرے کے فیشن شو دیکھنے والے داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔خیال رہے کہ عمران عباس نے 2014 میں فلم کری ایچر 3 ڈی میں بپاشا باسو کے ساتھ کام کرکے بالی وڈ ڈیبیو کیا تھا، وہ انوشکا شرما اور رنبیر کپور کے ساتھ بھی فلم اے دل ہے مشکل میں مختصر کردار نبھا چکے ہیں۔ عمران عباس کی اداکاری اور انداز پاکستان سمیت بھارت میں بھی پسند کی جاتی ہے۔دوسری جانب خوبرو ادکارہ مایا علی نے پاکستانی برائیڈل فیشن کی نمائندگی کی اور مشہور پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی کی شوسٹاپر بنیں۔مایا علی نے ہلکے بیج رنگ کا شرارہ زیب تن کیا، جس کے ساتھ ان کاسموکی آئی میک اپ کیا گیا جب کہ لپ سٹک میں بھی ہلکے رنگ کو ترجیح دی گئی تھی۔واضح رہے کہ قطر فیشن فیسٹیول 2018 میں گذشتہ دنوں بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے بھی بھارتی برائیڈل فیشن کی نمائندگی کی تھی۔

، کرینہ وہ پہلی بھارتی اداکارہ ہیں جنہیں قطر کے فیشن فیسٹیول میں ریمپ پر واک کرنے کا موقع ملا۔

 

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain