متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی خوشیوں میں بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہوئے اپنی معروف عمارتوں کو سبز روشنیوں سے روشن کر دیا۔
متحدہ عرب امارات میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ نصف شب کو پاکستانی پرچم کے سبز رنگ میں جگمگا اٹھا، جبکہ سعودی عرب میں کنگڈم ٹاورز کو بھی سبز روشنیوں سے منور کیا گیا۔
یہ خوبصورت مناظر پاکستان اور دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دوستی، محبت اور یکجہتی کی علامت بن گئے۔ پاکستانی عوام نے ان مناظر کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ سراہا اور یومِ آزادی کی خوشیوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔

