راولپنڈی(سٹی رپورٹر)مقدمہ، اغوا برائے تاوان کیس کا اہم فیصلہ، 5 مجرمان کی عمر قید کی سزا
برقرار۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی بہترین تفتیش و موثر پیروی مقدمہ، اغوا برائے تاوان کیس کا اہم فیصلہ، 5مجرمان کی عمر قید کی سزا برقرار، مجرمان سعید احمد،سرفراز، فاروق،شہزاد اور عبیداللہ کو 10/10 لاکھ روپے ہرجانے اور مجرمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبطگی کی سزا بھی برقرار،مجرمان نے شہری کو اغوا کرکے تاوان کی مد میں 1 کروڑ سے زائد رقم وصول کی تھی، واقعہ کا مقدمہ مئی 2024 میں تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا تھا، مجرمان نے سزا کے خلاف اپیل کی تھی جس پر عدالت عالیہ نے مقدمہ کے ری ٹرائل کا حکم دیا تھا، مقدمہ کے ری ٹرائل کے بعد پانچوں مجرمان کی سزائیں برقرار رکھی گئیں، معزز عدالت سے ری ٹرائل میں مجرمان کی سزائیں برقرار رہنا راولپنڈی پولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ کا ثبوت ہے،
