اداکارہ و ماڈل جیا علی نے انکشاف کیا کہ جب ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ، پارٹیوں اور دیگر سرگرمیوں میں ملوث تھیں تو وہ انہیں محتاط رہنے کا مشورہ دیتی تھیں۔ جیا علی کے مطابق وہ ایان کو سمجھاتی تھیں کہ جو لوگ انہیں ایسی سرگرمیوں کی ترغیب دے رہے ہیں، وہ اپنے مطلب کے لیے انہیں استعمال کرنے کے بعد ایک دن چھوڑ سکتے ہیں۔ جیا علی نے بتایا کہ انہیں بھی ماضی میں اسی نوعیت کی پیشکشیں موصول ہو چکی ہیں۔
میں نے ایان کو سمجھایا تھا کہ یہ تمہیں استعمال کرکے پھینک دیں گے: جيا علی

