ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کو اپنے کیریئر کا ’’سب سے افسوسناک دن‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارجنٹینا کی جرسی میں مزید نہ کھیل پانا ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوگا۔
میسی نے بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں بینن کے خلاف آخری بین الاقوامی میچ کے بعد جذباتی خطاب کیا۔ ارجنٹینا نے یہ میچ 3-0 سے جیتا، جس میں میسی نے ایک گول اسکور کیا اور دو گولز میں معاونت فراہم کی۔ میچ 85 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے کھیلا گیا۔
39 سالہ میسی نے کہا کہ ارجنٹینا کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا ان کے لیے زندگی کی خوبصورت ترین چیز رہی اور وہ چاہتے تھے کہ ہمیشہ اسی ٹیم کے لیے کھیلتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ 20 سال سے زائد عرصہ گزارنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز تھا۔
میسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب وہ میدان کے بجائے تماشائیوں کے ساتھ کھڑے ہوکر قومی ٹیم کو سپورٹ کریں گے اور مشکل وقت میں بھی ٹیم کے ساتھ متحد رہنے کی ضرورت ہے

