اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاق کے ساتھ ساتھ تمام صوبوں نے بھی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے وژن کے تحت پاکستان کے شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام صوبوں نے شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی پر عملدرآمد کے لیے اتفاق کیا ہے جبکہ سندھ، پنجاب سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق نئی پالیسی کے تحت شوگر سیکٹر کو حکومتی کنٹرول سے نکال کر مسابقتی اور مارکیٹ بیسڈ نظام کی جانب منتقل کیا جائے گا ۔ یہ پالیسی تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور صوبوں کو اعتماد میں لے کر تیار کی گئی ہے جس کا بنیادی مقصد شوگر سیکٹر میں غیر ضروری ریگولیٹری پابندیوں کا خاتمہ اور کاروباری مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔پالیسی کے تحت گنے کے کاشتکاروں کو اپنی فصل کسی بھی خریدار کو فروخت کرنے کی آزادی ہوگی جبکہ گنے کی قیمت کا تعین مارکیٹ میکنزم کے تحت کیا جائے گا، جس سے کاشتکاروں کو زیادہ تجارتی آزادی اور اپنی پیداوار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اس کے علاوہ شوگر ملوں کے قیام اور ان کی پیداواری صلاحیت کی منظوری پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد ملیں مارکیٹ کی طلب اور حالات کے مطابق اپنی پیداوار کے فیصلے کر سکیں گی۔شوگر سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری اور صنعتی مسابقت کے فروغ کے لیے بھی اہم اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں، جن کے تحت چینی کی درآمد اور برآمد کے لیے قابل پیش گوئی اور شفاف طریقہ کار وضع کیا جائے گا جبکہ چینی کی برآمد پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ملک بھر میں چینی کی بین الصوبائی نقل و حرکت آسان بنائی جائے گی اور آزادانہ تجارت و مسابقت کے فروغ کے لیے ریگولیٹری رکاوٹیں ختم کی جائیں گی پالیسی میں کاشتکاروں اور شوگر ملوں کے لیے قرضوں تک رسائی آسان بنانے، زرعی پیداوار اور کارکردگی میں اضافے کے لیے فارم میکانائزیشن اسکیموں کو فروغ دینے اور ایتھنول بلینڈنگ کو لازمی قرار دینے کے لیے کام کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔اسی طرح شوگر سیکٹر میں شفاف قیمتوں کے تعین اور مارکیٹ میکنزم کے فروغ کے لیے کموڈٹی مارکیٹس کی ترقی پر کام کیا جائے گانئی پالیسی کا مقصد کاشتکاروں، ملرز، تاجروں اور برآمد کنندگان سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچانا اور شوگر سیکٹر میں پیداوار، کارکردگی، سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا مقصد شوگر سیکٹر کو غیر ضروری کنٹرولز سے آزاد کرکے مسابقت، سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت کا مرکز بنانا ہے، جبکہ شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کو پاکستان کی شوگر انڈسٹری کے لیے گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے۔
شوگر سیکٹر
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان سوئٹزرلینڈ کی سابق صدر رتھ ڈرے فس کو سووینئر دے رہے ہیں۔
- صنعا:لڑائی کے دوران فضائی حملوں میں تباہ ہونے والے ٹرک۔
- شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ’ ڈی ریگولیشن کی منظوری
- سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے
- بنگلہ دیشی سپیکر اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
- یمن میں بسوںٹرکوں پر فضائی حملے26 افراد جان بحق حوثیوں نے ریاض کی بلند ترین عمارت کو پھر نشانہ بنا دیا
- فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل
- شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کو بااثر مسلم شخصیات میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرار د منظور
- لاہور میں 3روز کیلئے دفعہ 144نافذ جلسوں اور اجتماعات پر پابندی
- چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی اہم ملاقات
- ڈیجیٹل نظام کو قابل اعتماد اور محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے: شزا فاطمہ
- حمایت کی آئینی لاجک موجود سرائیکی صوبے کیلئے کئی سال پارلیمانی جدوجہد ہوئی بالول بھٹو
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- ڈیزل 4 روپے لٹر سستا پٹرول مزید 1 روپے لٹرسستا
- حمزہ شہباز بابا گرونانک دیو کے 557 ویں جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریو ںسے خطاب کررہے ہیں۔
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- ملتان: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی ورکرز سے خطاب کررہے ہیں
- بلاول بھٹو کی ملتان آمد پر کارکنوں کا بڑا اجتماع ‘ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے
- تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کے تحت کام کرنیوالا ملازم مستقل ہونیکا حقدار نہیں:وفاقی آئینی عدالت
- شیخ حسینہ کا16دسمبر کو واپسی کا اعلان بنگلہ دیش میں مظاہرے پھوٹ پڑے
