اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ایمرجنسی اضلاع کے لیے 12 رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔خیبرپختونخوا کے محکمہ گورننس اینڈ ایڈمنسٹریشن سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا اسپیشل انشیٹیو آرڈیننس کے تحت ایمرجنسی والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں اور اسکیموں کی تکمیل بروقت یقینی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کور کمانڈر پشاور 12رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کے چئیرمین مقرر کیے گئے ہیں، جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو وائس چئیرمین، ڈائریکٹرسوشل اسٹیبیلیٹی الیون کور فوکل پرسن ہوں گے۔کمیٹی میں سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، چیف انجینئر پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، سیکریٹری مالیات، سیکریٹری اقتصادی ترقیات، فارمیشن کمانڈرز، کمانڈر انجینئر کور کو شامل کیا گیا ہے جب کہ 11کور اور چیئرمین کی منظوری سے کسی دوسرے رکن کی شمولیت ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کمیٹی ایمرجنسی والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کو بروقت یقینی بنائے گی۔
کور کمانڈر
بریکنگ نیوز
- پاکستان کیلئے 500ملین ڈالر کی ایم آئی جی اے ضمانت یافتہ تجارتی مالیاتی سہولت
- خیبرپختونخوا: کورکمانڈر پشاور کی سربراہی میں ایمرجنسی اضلاع کیلئے کمیٹی تشکیل
- مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکانٹس کا 26 سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا، طاہر اشرفی
- ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہونگے: امیر حاتمی
- ٹرمپ نے جے کلیٹن کوقائم مقام نیشنل سائبرڈائریکٹر مقرر کردیا
- اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان سوئٹزرلینڈ کی سابق صدر رتھ ڈرے فس کو سووینئر دے رہے ہیں۔
- صنعا:لڑائی کے دوران فضائی حملوں میں تباہ ہونے والے ٹرک۔
- شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ’ ڈی ریگولیشن کی منظوری
- سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے
- بنگلہ دیشی سپیکر اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
- یمن میں بسوںٹرکوں پر فضائی حملے26 افراد جان بحق حوثیوں نے ریاض کی بلند ترین عمارت کو پھر نشانہ بنا دیا
- فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل
- شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کو بااثر مسلم شخصیات میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرار د منظور
- لاہور میں 3روز کیلئے دفعہ 144نافذ جلسوں اور اجتماعات پر پابندی
- چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی اہم ملاقات
- ڈیجیٹل نظام کو قابل اعتماد اور محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے: شزا فاطمہ
- حمایت کی آئینی لاجک موجود سرائیکی صوبے کیلئے کئی سال پارلیمانی جدوجہد ہوئی بالول بھٹو
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- ڈیزل 4 روپے لٹر سستا پٹرول مزید 1 روپے لٹرسستا
- حمزہ شہباز بابا گرونانک دیو کے 557 ویں جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریو ںسے خطاب کررہے ہیں۔
