Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حماس رہنما کو چہل قدمی کے دوران اسرائیل نے ڈرون حملے میںشہید کردیا
    • رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، نیپال 72 پر ڈھیر، پاکستان 96 رنز سے کامیاب
    • پاکستان کیلئے 500ملین ڈالر کی ایم آئی جی اے ضمانت یافتہ تجارتی مالیاتی سہولت
    • خیبرپختونخوا: کورکمانڈر پشاور کی سربراہی میں ایمرجنسی اضلاع کیلئے کمیٹی تشکیل
    • مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکانٹس کا 26 سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا، طاہر اشرفی
    • ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہونگے: امیر حاتمی
    • ٹرمپ نے جے کلیٹن کوقائم مقام نیشنل سائبرڈائریکٹر مقرر کردیا
    • اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان سوئٹزرلینڈ کی سابق صدر رتھ ڈرے فس کو سووینئر دے رہے ہیں۔
    • صنعا:لڑائی کے دوران فضائی حملوں میں تباہ ہونے والے ٹرک۔
    • شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ’ ڈی ریگولیشن کی منظوری
    • سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے
    • بنگلہ دیشی سپیکر اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
    • یمن میں بسوںٹرکوں پر فضائی حملے26 افراد جان بحق حوثیوں نے ریاض کی بلند ترین عمارت کو پھر نشانہ بنا دیا
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل
    • شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کو بااثر مسلم شخصیات میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرار د منظور
    • لاہور میں 3روز کیلئے دفعہ 144نافذ جلسوں اور اجتماعات پر پابندی
    • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی اہم ملاقات
    • ڈیجیٹل نظام کو قابل اعتماد اور محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے: شزا فاطمہ
    • حمایت کی آئینی لاجک موجود سرائیکی صوبے کیلئے کئی سال پارلیمانی جدوجہد ہوئی بالول بھٹو
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکانٹس کا 26 سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا، طاہر اشرفی

    By Khabrain Newsنومبر 25, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان علما کونسل و صدر وفاق المدارس و جامعات الدینیہ پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مدارسِ عربیہ کی رجسٹریشن اور بینک اکانٹس کا 26 سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے زید اسلامک سینٹر کے آڈیٹوریم میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تقسیمِ انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مدارس کی رجسٹریشن کا عمل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجس ایجوکیشن (DGRE) اور سوسائٹیز ایکٹ کے تحت شروع ہو چکا ہے جبکہ مدارس کے بینک اکانٹس بھی کھل رہے ہیں۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دینی مدارس اور جامعات کے طلبہ ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں۔ مدارس کے طلبہ کو دین کے ساتھ قومی ذمہ داریوں کا شعور دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مدارس کو انتہا پسندی اور دہشت گردی سے جوڑنا درست نہیں، دینی مدارس امن، اتحاد اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن اور دیگر مسائل کے حل کے لیے متحدہ مدارس کونسل، دینی تعلیمی بورڈز اور دیگر متعلقہ اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسئلے کے حل میں کردار ادا کرنے والی شخصیات کا شکریہ بھی ادا کیا۔طاہر اشرفی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی گمراہ کن معلومات اور افواہوں سے محتاط رہیں۔ کسی بھی خبر کو آگے پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق کریں اور سوشل میڈیا کو قومی ہم آہنگی، تعمیری مکالمے اور مثبت سوچ کے فروغ کے لیے استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا استحکام عالم اسلام کے اتحاد سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات امت مسلمہ کے لیے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ حرمین شریفین کے تقدس کا تحفظ اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے اجتماعی کوششیں ہماری مشترکہ ذمہ داری ہیں۔انہوں نے مذہب کے نام پر بے گناہ انسانوں کے قتل اور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔ علما، طلبہ اور عوام کو فرقہ واریت، انتہا پسندی اور انتشار پھیلانے والی سوچ کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔تقریب میں متحدہ مدارس کونسل کے قائدین، علما و مشائخ، قومی پیغامِ امن کمیٹی کے ارکان اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں انعامات سے نوازا گیا۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے خطاب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی طاقت قومی اتحاد، باہمی احترام، امن اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل میں مضمر ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حماس رہنما کو چہل قدمی کے دوران اسرائیل نے ڈرون حملے میںشہید کردیا

      رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، نیپال 72 پر ڈھیر، پاکستان 96 رنز سے کامیاب

      پاکستان کیلئے 500ملین ڈالر کی ایم آئی جی اے ضمانت یافتہ تجارتی مالیاتی سہولت

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.