اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا چیلنج سنگین ہوتا جا رہا ہے، ایک فیک نیوز چند سیکنڈ میں دنیا بھر میں پھیل سکتی ہے،سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی روک تھام کے لئے عالمی تعاون ناگزیر ہے جبکہ آزادی اظہار رائے کے تحفظ اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے درمیان توازن قائم رکھنا ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں ادارہ برائے پائیدار ترقیاتی پالیسی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ا عظم نذیر تارڑ نے کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں چند سیکنڈز کے اندر غلط یا جان بوجھ کر جھوٹی خبر پھیلائی جا سکتی ہے۔ فیک نیوز بھی گولی کی مانند ہے جو ایک مرتبہ چل جائے تو واپس نہیں آتی اور اس سے کسی فرد کی ساکھ اور پورے معاشرے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافتی دنیا میں ہر وقت بریکنگ نیوز کی دوڑ لگی رہتی ہے جبکہ ماضی میں معلومات کی اشاعت کے مختلف مراحل پر چیک اینڈ بیلنس موجود تھے تاہم سوشل میڈیا نے معلومات کی اشاعت کے روایتی ضابطوں کو نئے چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے چیلنجز سے صرف قوانین، ریگولیشنز اور پالیسیوں کے ذریعے نہیں نمٹا جا سکتا بلکہ اس کے لیے انتہائی محتاط اور نپے تلے انداز میں اقدامات کرنا ہوں گے۔ ڈس انفارمیشن کی روک تھام کیلئے قانون سازی کے ساتھ اجتماعی رویوں میں تبدیلی بھی ضروری ہے اور ہر شہری کو کوئی بھی خبر شیئر کرنے سے پہلے اس کی مکمل تصدیق کرنی چاہیے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق اور عوام کے دیگر بنیادی حقوق کے درمیان توازن رکھنا لازم ہے۔ آئین کے آرٹیکل 4اور 9میں بیان کردہ حقوق پاکستان میں موجود ہر شخص کے بنیادی حقوق ہیں۔ ڈیجیٹل دنیا میں آزادی اظہار کے تحفظ کے ساتھ ذمہ داری اور جواب دہی کا احساس بھی برقرار رکھنا ہوگا۔
اعظم نذیر تارڑ
بریکنگ نیوز
- لاہور پولیس نے قیام گاہ کا محاصرہ کر لیا جبر کے سامنے سر نہیں جکھاوں گا فضل الرحمن بلاول کا فون اظہار یکجہتی
- فیک نیوز گولی کی طرح ایک بار چل جائے تو واپس نہیں آتی اعظم نذیر تارڑ
- BLAسربراہ رحمان گل بارے معلومات فراہمی پر 25 کروڑ انعام کا اعلان
- فاطمہ ثناء کا پہلا ویمنز بگ بیش لیگ مشن مکمل قومی ڈیوٹی کیلئے وطن واپس
- بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے
- نا مناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گکوکارہ کو74 کوڑے مارے گے
- صدرٹرمپ کی نیٹو سربراہ مارک روٹے سے اہم ملاقات آج ہوگی،وائٹ ہائوس
- حماس رہنما کو چہل قدمی کے دوران اسرائیل نے ڈرون حملے میںشہید کردیا
- رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، نیپال 72 پر ڈھیر، پاکستان 96 رنز سے کامیاب
- پاکستان کیلئے 500ملین ڈالر کی ایم آئی جی اے ضمانت یافتہ تجارتی مالیاتی سہولت
- خیبرپختونخوا: کورکمانڈر پشاور کی سربراہی میں ایمرجنسی اضلاع کیلئے کمیٹی تشکیل
- مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکانٹس کا 26 سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا، طاہر اشرفی
- ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہونگے: امیر حاتمی
- ٹرمپ نے جے کلیٹن کوقائم مقام نیشنل سائبرڈائریکٹر مقرر کردیا
- اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان سوئٹزرلینڈ کی سابق صدر رتھ ڈرے فس کو سووینئر دے رہے ہیں۔
- صنعا:لڑائی کے دوران فضائی حملوں میں تباہ ہونے والے ٹرک۔
- شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ’ ڈی ریگولیشن کی منظوری
- سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے
- بنگلہ دیشی سپیکر اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
- یمن میں بسوںٹرکوں پر فضائی حملے26 افراد جان بحق حوثیوں نے ریاض کی بلند ترین عمارت کو پھر نشانہ بنا دیا
