اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملوں کی تیسری برسی کے موقع پر غزہ میں نئے فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں فلسطینی حکام کے مطابق کم از کم 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غزہ سٹی کے الشفا اسپتال نے تصدیق کی کہ رات گئے اسرائیلی حملے میں 2 افراد جان سے گئے۔ غزہ کی سول ڈیفنس کے مطابق جاں بحق افراد میں محمد تموس بھی شامل ہیں، جو امدادی ادارے کے رضاکار کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
اسرائیلی فوج نے رائٹرز کو بتایا کہ دونوں حملوں میں مسلح افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ حماس نے اسرائیلی دعوے کے مطابق حملوں یا اپنے ہتھیاروں کی دوبارہ تیاری کی تردید کی ہے اور اسرائیل پر غزہ جنگ بندی معاہدے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔
حملوں کے دوران غزہ کی سرحد کے دوسری جانب دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں، جبکہ اسرائیل میں 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تقریبات منعقد کی گئیں۔ 2023 کے حملے میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک اور 251 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق

