پاکستان انڈر 19 ٹیم کے سابق کپتان حسن خان کو امریکا کی قومی کرکٹ ٹیم میں پہلی بار شامل کرلیا گیا ہے۔ 28 سالہ آل راؤنڈر کو جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کی متحدہ عرب امارات اور نمیبیا کے خلاف ٹرائی سیریز کے لیے امریکی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
حسن خان نے 2018 انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کی تھی۔ اس ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی اور موسیٰ خان بھی شامل تھے، جو بعد میں پاکستان کی قومی ٹیم کا حصہ بنے۔ حسن نے پاکستان میں محدود مواقع ملنے کے بعد امریکا منتقل ہوکر وہاں اپنی کرکٹ جاری رکھی۔
امریکی اسکواڈ میں حسن خان کو فاسٹ بولر علی خان کی جگہ شامل کیا گیا ہے، جو ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ یہ حسن خان کی امریکا کی جانب سے پہلی سینئر انٹرنیشنل کال اپ ہے

