عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ تاہم 7 اکتوبر 2026 کو فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے پر برقرار رہی۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے ہے، جبکہ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4,150 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا۔
اس سے قبل 4 اکتوبر کو پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,300 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔ اسی روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 43 ڈالر کمی کے بعد 4,138 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی تھی

