پولیس افسروں سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کے بعد افسروں کی نیندیں حرام

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) جعلی پولیس مقابلوں کے ماسٹر پولیس افسران کے خلاف دو اہم اداروں نے انکوائریاں شروع کر دیں۔ پنجاب پولیس سے تعلق رکھنے والے 5 ایس پی 2 ایس ایس پی، 24 ڈی ایس پی اور 21 ایس ایچ اوز کے حوالے سے یہ انکوائری کی جا رہی ہے کہ انہوں نے پولیس مقابلوں میں جن لوگوں کو مارا ہے کیا وہ واقعی مجرم تھے؟ کیا ان کے مقابلے اصلی تھے؟ اسی طرح ایسی تمام جوڈیشل انکوائریاں جو ان مقابلوں کے حوالے سے ہوئی ہیں ان کا ریکارڈ بھی منگوا لیا گیا ہے اور ان میں جو مشکوک مقابلے ہیں ان پولیس مقابلوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے بھی اہم اداروں کے ذمہ داران نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ باوثوق ذرائع نے کہا ہے کہ لاہور، شیخوپورہ، گجرات، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، قصور، ساہیوال اور فیصل آباد میں تعینات رہنے والے پولیس افسروں کی زیادہ تعداد کی انکوائریاں کی جا رہی ہیں اور سب سے زیادہ پنجاب کے اندر پولیس مقابلے بھی انہی شہروں میں ہوئے ہں۔ ان شہروں میں سی آئی اے میں تعینات پولیس مقابلے کے ماسٹر اہم پولیس افسران کے حوالے سے علیحدہ ڈیٹا بنایا جا رہا ہے کہ وہ پولیس مقابلوں کے بعد کس قدر امیر ہوئے اور ان کی جائیدادیں کس قدر بڑھ گئیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے ابتدائی طور پر دو سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کی ان پولیس افسران کو آشیرباد کے حوالے سے بھی اہم ثبوت ملے ہیں اور یہ بھی ثبوت حاصل کئے گئے ہیں کہ کئی ایسے پولیس مقابلے بھی ہوئے ہیں جس میں مرنے والوں پر مقدمات تو موجود تھے مگر ان کو پکڑ کر اس لئے مار دیا گیا کہ ان سے ملنے والی ریکوری اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی لالچ میں اس ریکوری کو کہیں عدالت میں نہ پیش کرنا پڑے۔ رپورٹ میں تو یہ بھی کہا گیا ہے کہ 13 پولیس افسران ایسے ہیں جن کی تنخواہ سے کئی گنا زیادہ مہنگے سکولوں میں دوسرے ممالک میں ان کے بچے پڑھتے ہیں یہ خرچے کس طرح پورے ہوتے ہیں اس کے حوالے سے بھی ان کے ذرائع آمدن رپورٹ میں لکھے گئے ہیں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پنجاب میں کئی بڑے گینگز جو سیاسی جماعتوں کیلئے بھی کام کرتے ہیں کئی پولیس افسران تو ان گینگز کے سرکردہ لیڈروں کے کہنے پر ان کے مخالفین کو پولیس مقابلوں میں مارتے ہیں۔

 

بختاور کا سالگرہ پر انوکھا جشن

دبئی(خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری 28 برس کی ہو گئیں۔ دبئی میں مقیم بختاور بھٹو نے اپنی 28ویں سالگرہ کو ایک ایڈونچر کا روپ دیتے ہوئے اپ لائن کا لطف لیا۔ انہوں نے دبئی میں دو بلند عمارتوں سے بندھے تار کے سہارے ہوا میں سفر کیا اور 28ویں سالگرہ کا جشن بھرپور انداز میں منایا۔

تعلیمی اداروں میں بڑی پابندی عائد

لاہور (نیااخبار رپورٹ) پنجاب حکومت کی سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں بچوں کو ذہنی اور جسمانی سزا دینے پر پابندی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو بیلٹ‘ ڈنڈے‘ ہاتھ‘ جوتے یا کسی اور سخت چیز سے نہ مارا جائے۔ سکول میں بچوں کو دھکا دینے‘ مکا مارنے یا بال کھینچنے پر بھی مکمل پابندی عائد ہو گی۔ اساتذہ بچوں کی ذہنی طور پر تذلیل نہیں کر سکتے۔ پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر اساتذہ کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ والدین نے بھی مار نہیں پیار کے قانون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ طلباءکا مو¿قف ہے کہ انہیں پیار سے جلدی سبق یاد ہو جاتا ہے۔

سعودی عرب میں شدید سردی بارے ایسی تصاویر نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی کہ یقین کرنا مشکل ہو جائےگا۔

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں عمومی طورپر موسم گرم اور خشک رہتا ہے لیکن اب سعودی عرب میںتبوک کے علاقے میں شدید برفباری ہوئی ہے جس سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی تاہم یہ پہلا واقعہ نہیں جب اس پہاڑی علاقے میں برفباری ہوئی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شمال میں واقع تبوک کے شمال مغرب میں واقع اللوز کوہستانی پہاڑی سلسلے علاقے کا سب سے اونچا سلسلہ ہے جو سطح سمندر سے 2583میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ برفباری کے بعد اونٹ بھی برف میں ڈھک گئے اور سیاح وہاں پہنچ کر بچوں کے ہمراہ اسکیٹنگ کرنے لگے، اللوز جانے والے راستوں پر جمعہ کو زبردست بھیڑ دیکھی گئی جبکہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

روسی صدر کی بیٹی کو طلاق دینے والا بڑی مشکل میں پھنس گیا

ماسکو(ویب ڈیسک)گزشتہ دنوں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے داماد نے ان کی بیٹی کو طلاق دے دی جس پر اسے ایسی سخت ترین سزا کا سامنا کرنا پڑگیا ہے کہ جان کر ہر مرد کے ہوش اڑ جائیں۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 35سالہ کھرب پتی کریلی شیمالوف نے لندن کی ایک حسینہ کے ساتھ شادی کے لیے اپنی اہلیہ کترینا تیخونووا کو طلاق دی جس پر سزا کے طور پر شیمالوف کو اپنی آدھی دولت سے ہاتھ دھونے پڑ گئے ہیں، جو اربوں میں بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر پیوٹن کی بیٹی 31سالہ کترینا ’راک اینڈ رول ڈانسر‘ ہے اور اب تک ڈانس کے کئی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے۔ تاہم وہ ہمیشہ دنیا سے مخفی رہی ہے اور اتنی طاقتور شخصیت کی بیٹی ہونے کے باوجود لوگوں کو اس کی زندگی کے بارے میں کچھ زیادہ معلومات حاصل نہیں ہیں۔شیمالوف نے لندن کی جس حسینہ کے لیے کترینا کو طلاق دی ہے اس کا نام زانا وولکووا ہے اور اعلیٰ سماجی مرتبے کی حامل خاتون ہے۔اس سے قبل وہ روس کی ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت کی بیوی تھی تاہم اب طلاق یافتہ ہے۔ گزشتہ سال ویلنٹائنز ڈے پر شیمالوف اور زانا کی ایک پارٹی میں رقص کرتے ہوئے تصاویر بھی منظرعام پر آئی تھیں۔واضح رہے کہ شیمالوف اور کترینا کی شادی 2013ءمیں ہوئی تھی۔ شیمالوف صدر پیوٹن کے انتہائی قریبی اور دیرینہ دوست نکولے شیمالوف کا بیٹا ہے۔

رنبیر کے والد کس کے گن گانے لگے ،کس کو بہو بنائیں گے ،خبر آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک ) بالی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے والدین رشی کپور اور نیتو نے دپیکا پڈوکون کی تعریف کے پل باندھ دیے ہیں۔حال ہی میں دپیکا پڈوکون کی تنازعات میں گھری فلم ’پدماوت‘ ریلیز ہوئی جس میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ہے۔بالی وڈ کے فنکاروں کے ساتھ ساتھ رشی کپور اور ان کی اہلیہ نیتو سنگھ نے بھی فلم ’پدماوت‘ دیکھی اور فلم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ رنبیر کپور کے والدین نے دپیکا کے لیے پھولوں کا گلدستہ بھیجا جس کی تصویر دپیکا نے اپنے مداحوں سےا نسٹاگرام پر شیئر کی ساتھ ہی رشی کپور اور نیتو کا شکریہ بھی ادا کیا۔