Monthly Archives: January 2018
کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پولیس ہے ،عمران خان
فیصل آباد ،الا ئیڈ ہسپتال میں بچوں کے اغواءہونے کا سلسلہ تھم نہ سکا
راﺅ انوار کے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کا شکار ہونے والا صرف نقیب اللہ ہی نہیں

3سو ارب کی منی لانڈرنگ میں اگلے ماہ کون جیل جائیگا، زرداری کیساتھ اتحاد ہوگایا نہیں ؟؟راﺅ انوار کے پیچھے کون؟ راز فاش
کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں پولیس ریفارمز کی اشد ضرورت ہے ہم نے خیبر پختونخوا میں اصلاحات کرکے پولیس کو غیر سیاسی بنایا اور اب کریمنل پروسیجر میں اصلاحات وفاقی حکومت کو بھیجی ہیں جو پر امید ہیں مان لی جائیں گی۔کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص اس وقت اتنانڈر اور بے خوف نہیں ہوسکتا جتنا را? انوار ہے، اس نے جتنے ان کا?نٹرکئے ہیں وہ اس بات کوظاہر کرتے ہیں کہ اس کے پیچھے طاقتور لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سند ھ کی پولیس میں کوئی زیادہ فرق نہیں پولیس والوں کوسیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ،2500پولیس اہلکار تو صرف رائے ونڈ میں ان کی حفاظت پر مامور ہیں،ڈولفن فورس بنا کر ایک نیاڈرامہ کیا گیا۔مردان میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے میں پولیس ریفارمز کا ہی نتیجہ ہے کہ متاثرین نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مدد کی اپیل نہیں کی کیونکہ لوگوں کو اپنی پولیس پر پورا اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے ساتھ کوئی بھی اتحاد نہیں ہوسکتا وہ بھی اتنے ہی کرپٹ ہیں جتنا نواز شریف بس اس کا طریقہ کار مختلف ہے۔نواز شریف کی بحالی عدل اور عوامی اجتماعات میں عدلیہ کو نشانہ بنانے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ ان کو سیاسی شہید بنادیا جائے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگلے مہینے ان کو تین سو ارب کی منی لانڈرنگ میں سزا ہونے والی ہے۔

جوہانسبرگ، ٹیسٹ میں ہاشم آملہ اور ایلگر نے بھارتی ٹیم کو دن میں تارے دکھا دیئے
جو ہا نسبرگ (ویب ڈیسک )جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ کے چھوتے روز کا کھیل کاغاز ہو چکا ہے اور جنوبی افریقی بلے باز ڈین ایلگر اور ہاشم آملہ بھارتی بولرز کے سامنے ڈٹ گئے ہیں۔بھارتی ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورے پر ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان جوہانسبرگ میں تیسرا ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے۔تیسرے روز کا کھیل خراب وکٹ کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا تھا تاہم چوتھے روز کھیل کے آغاز ہی سے جنوبی افریقی بلے باز ایلگر اور آملہ بھارتی بولنگ لائن کے سامنے ڈٹ گئے اور دونوں کے درمیان 100 سے زائد رنز کی شراکت ہو چکی ہے۔

جڑانوالہ جلسہ ،نواز شریف کی عدلیہ پر تنقید
جڑانوالہ (ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کو نہیں مانتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا بیٹے سے تنخواہ نہ لینا بھی کوئی جرم ہے۔انہوں نے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے اتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں خالی کرسیوں کا جم غفیر تھا اور آج جڑانوالہ میں عوام کا جم غفیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عوام نے وزیراعظم بنایا تو کیا کوئی اور مجھے نکال سکتا ہے، ہم نے قانون بنایا تو یہ لوگ کیسے ختم کر سکتے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ مجھے 5 سال کے لیے کیا پوری زندگی کے لیے بھی نااہل کردیں تو عوام کے ساتھ رشتہ نہیں ٹوٹے گا، عوام نے مجھے منتخب کیا تو کیا کوئی مجھے گھر بھیج سکتا ہے، یہ معاملہ اب ایسے نہیں چلے گا اور اپنی انتہا تک پہنچے گا، عوام جو فیصلہ کریں گے وہ منظور ہو گا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف جب بھی وعدہ کرتا ہے تو پورا کرتا ہے، میں نے وعدہ کیا تھا کہ 5 سال میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے اور 4 سال بعد ہی مجھے نکال دیا گیا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشین ٹائیگر بن رہا تھا کہ مشرف نے مارشل لاءلگا کر ستیاناس کر دیا، پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا تھا کہ مجھے عدالتی فیصلے کے ذریعے گھر بھیج دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرے دور میں ڈرون حملے بند ہو گئے تھے، باراک اوباما سے کہہ دیا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے، کوئی ڈرون حملہ برداشت نہیں کریں گے لیکن آج پھر ملک میں افرا تفری پھیل رہی ہے اور ملک میں ڈرون حملے ہو رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک عدل اب رکنے والی نہیں، اس تحریک کے ذریعے سستا، کھرا اور گھر پر انصاف کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میٹرو کو جنگلا بس کہنے والے آج پشاور میں میٹرو بنانے کا خیال آ گیا ہے، جس کو صادق و امین قرار دیا گیا عوام کو اس کے قصے معلوم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ خود کو نہیں سنبھال سکتے وہ پاکستانی عوام کی خدمت کیسے کریں گے۔

جڑانوالہ جلسہ ،مریم نواز نے لاڈلے کا کچا چٹھا کھول دیا
جڑنوالہ(ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے3 نسلوں کاحساب لیا گیا لیکن نوازشریف کے خلاف ایک پیسےکی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ جڑانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کیا آپ کو ایسا پاکستان چاہیئے جہاں عوام کےووٹوں کی اہمیت نہ ہو، جہاں عوام کے ووٹوں سے منتخب وزیر اعظم کو انصاف نہ ملے، اسے کرپشن نہ ڈھونڈ پانے پر اقامہ کی بنیاد پر نکال دیا جائے، سزا پہلے دی جائے اور مقدمے بعد میں چلائے جائیں، آئین توڑنے والے پرویز مشرف کو بلانے کی جرات نہ ہو۔رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ اور فیصل آباد سے جیت ہمیشہ (ن) لیگ کی ہوتی ہے، عوام کو پتا تھا کہ پاناما میں نواز شریف کا نام تک نہیں تھا، نوازشریف سے3 نسلوں کاحساب لیا گیا لیکن نوازشریف کے خلاف ایک پیسےکی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عمران خان نے اپنی کمپنی تسلیم کی پھر بھی اسے صادق اورامین قرار دیا گیا، اللہ تعالیٰ کے بعد سب سے بڑی عدالت عوام کی ہوتی ہے، 70 سال میں ایک بھی منتخب وزیر اعظم مدت پوری نہیں کرپایا، اٹھو سازشی مہروں کو سبق سکھا دو۔

قاتل عمران عالمی پورن مافیا کا حصہ ہے، حکومت اس پہلو کو دبا رہی ہے، والد زینب
لاہور(ویب ڈیسک )کمسن زینب کے والد نے کہا ہے کہ ملزم عمران چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی مافیا کا رکن ہے لیکن حکومت اس پہلو کو جان بوجھ کر دبا رہی ہے۔ویب سائٹ ’عرب نیوز‘ کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے زینب کے والد محمد امین انصاری نے کہا کہ زینب کا قاتل بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے گھناو¿نے جرم کا اکیلا ’بھیڑیا‘ نہیں بلکہ وہ پورنو گرافی بنانے والے عالمی مافیا کا رکن ہے اور حکومت اس کے پورن مافیا سے تعلقات کے پہلو کو جان بوجھ کر نظر انداز کررہی ہے اور عمران کو تنہا مجرم ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ ہماری محلے میں کی گئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا کہ ملزم چائلڈ پورنو گرافی کے اس عالمی مافیا کا رکن ہے جو بچوں سے زیادتی اور انہیں قتل کرنے کی ویڈیوز بنا کر انٹرنیشنل مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت ملزم کے عالمی مافیا سے تعلقات کی تفصیلات کو خفیہ رکھے ہوئے ہے اور اسے منظر عام پر نہیں لارہی جب کہ حکومت عمران کو اکیلا جنسی درندہ ثابت کرکے اس مکروہ دھندے میں ملوث پسِ پردہ لوگوں کو بچارہی ہے۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے زینب کے والد کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کی ہونے والی تفتیش میں ملزم کے کسی عالمی گروہ سے رابطے کے ثبوت نہیں ملے اور تفتیش کار تاحال ملزم کے چائلڈ پورنوگرافی کے کسی بھی مافیا سے تعلقات کو ثابت نہیں کرسکے، ملزم عمران زینب کے قتل میں تنہا ملزم ہے تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، ملزم عمران نے بعد میں اعتراف کیا تھا کہ وہ زینب کے علاوہ بھی کئی بچیوں کو قتل کرچکا ہے۔

پاکستان کے انتہائی قریبی ملک میں خوفناک بم دھماکہ ،40افراد دم توڑ گئے
کابل(ویب ڈیسک )افغان دارالحکومت کے انتہائی حساس علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 40 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ افغان وزراتِ داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکا صدارت اسکوائر میں وزارتِ داخلہ کی پرانی عمارت کے سامنے ہوا جہاں کئی غیر ملکی سفارتخانے اور سرکاری عمارتیں بھی موجود ہیں۔افغان وزراتِ صحت کا کہنا ہے کہ حملہ کار میں موجود دھماکا خیز مواد کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں فوری طور پر درجنوں افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا تاہم اب اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تصدیق ہوئی ہے کہ واقعے میں 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 100 افراد زخمی ہوئے جن میں سے درجنوں موت و زندگی کی کشمکش میں ہیں۔