مودی کے گھناﺅنے اقدامات کیخلاف شیم شیم کے نعرے

لندن (نیا اخبار رپورٹ) لندن میں انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے کارکنوں نے مقبوضہ کشمیر اور دیگر بھارتی ریاستوں میں فوجی جارحیت کے خلاف اور علیحدگی سند تحریکوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی بربریت اور ظلم و ستم کا نوٹس لے لیا۔ مظاہرین نے بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر شرکاءنے کہا کہ جمہوریت کا دعوے دار بھارت انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ بھارت فوری طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں بند کرے اور علیحدگی پسند تحریکوں کو تسلیم کرتے ہوئے اقلیتوں کو ان کے حقوق دے۔ مظاہرین نے خالصتان، ناگا لینڈ، آسام کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت میں موجود اقلیتون پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرے میں شامل گاڑیوں پر چسپاں کتبوں پر فری خالصتان، فری ناگالینڈ ، فری آسام کے نعرے بھی درج تھے۔

 

جڑانوالہ جلسے میں مسلم لیگ ن کا سٹیج اچانک گر گیا،بھگڈر شدید دھکم پیل

جڑانوالہ (ویب ڈیسک )ن لیگ کے جلسہ میں ساو¿نڈ سسٹم کا سٹیج گر گیا،جلسے میں آئے کئی کارکنا ن کے زخمی ہونے کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق آج جڑانوالہ میں ن لیگ نے سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا۔جلسہ گاہ میں شدید بد نظمی دیکھنے کو ملی اور جلسہ کو منظم بنانے کے لئے کیے گئے انتظامات کا پول اس وقت کھل گیا جب سٹیج جلسہ میں موجود شرکا پر آن گرا۔ جلسہ میں شدید دھکم پیل دیکھنے میں آئی اور لوگ ایک دوسرے کو دھکے دیتے رہے یہاں تک کہ ساو¿نڈ سسٹم کا سٹیج جلسہ گاہ میں موجود شرکاءکے اوپر گر گیا۔جس سے کئی کارکنا ن کے زخمی ہونے کا خدشہ بھی سامنے آیا ہے۔

غیر مسلم ریفری نے اذان کے احترام میں میچ روک کر مسلمانوں کے دل جیت لئے

ریاض (خصوصی رپورٹ) بین الاقوامی شہرت یافتہ برطانوی فٹ بال ریفری نے اذان کے احترام میں میچ روک کر مسلمانوں کے دل جیت لئے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی کنگ فٹبال کپ کے دوران غیر مسلم ریفری مارک کلیٹن برگ اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب مقامی مسجد سے اذان کی صدا بلند ہوئی جو کانوں میں پڑتے ہی ریفری نے فوری طور پر وسل بجا کر میچ روک دیا۔

745پولیس مقابلے ،444افراد قتل ،انکاﺅنٹرسپےشلسٹ بارے خوفناک انکشافات

کراچی(ویب ڈیسک )کپڑوں کے تاجر نقیب اللہ کے قتل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیدیا جب کہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ راو¿ انوار نے 745 پولیس مقابلے کئے جن میں 444 افراد کو قتل کیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں انکوائری کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثنائ اللہ عباسی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے ا?ئی کہ بادی النظر میں پولیس مقابلہ جعلی تھا، نقیب اللہ کو 3 جنوری 2018 کو ابوالحسن اصفہانی روڈ پر چائے کے ہوٹل سے دو دوستوں کیساتھ حراست میں لیا گیا۔ نقیب اللہ، حضرت علی اور قاسم کو اٹھانے کے بعد انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حضرت علی اور قاسم کو 6 جنوری کو چھوڑ دیا گیا، تاہم نقیب اللہ کو رہا نہیں کیا گیا بلکہ ایک مقام سے دوسرے مقام منتقل کیا جاتا رہا، 13 جنوری کو نقیب اللہ کو طے شدہ مقابلے میں قتل کردیا گیا۔

نہ صرف پاکستانی بلکہ غیر ملکیوں کےلئے بھی پاک فوج ایسی جگہ پہنچ گئی کہ جان کر ہر شہری فخر محسوس کر یگا

راولپنڈی(ویب ڈیسک )نانگا پربت میں محصوردو غیر ملکی کوہ پیماوں کی مدد کے لئے پاک فوج کے آپریشن جاری ہے جس میں دو ہیلی کاپٹر اور چار ریسکیو اہلکار شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک آرمی کے2ہیلی کاپٹر4اہلکاروں کے سا تھ نانگاپربت میں محصور غیر ملکی کوہ پیماوں کی مدد کے لئے آپریشن جاری ہے ،مرد و خاتون کو ہ پیمانانگاپربت کی چوٹی سرکرنے کیلیے گئے پھنس گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق متعلقہ سفارتخانوں نے پاک فوج سے مدد کی اپیل کی تھی۔کمشنربلتستان حمزہ سالک کا کہنا ہے کہ پائلٹ کوہ پیماوں کوہیلی کاپٹرز سے ہی ریسکیوکرنےکی کوشش کریں گے۔واضح رہے نانگا پربت میں پھنسے کوہ پیماوں میں فرنچ خاتون الزبتھ اور پولش ٹوماس شامل ہیں جہنیں ریسکیوکرنے کے لئے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرکی مدد مانگی گئی تھی.

 

حقانی نیٹ ورک سمیت کسی کو بھی اپنی زمین استعمال کرنے نہیں دیں گے، احسن اقبال

وزیر داخلہ(ویب ڈیسک) احسن اقبال نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک سمیت کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو اپنی سرزمین استعمال کرنے نہیں دیں گے۔نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکا پاک افغان امن میں اپنا کردار ادا کرے، دونوں ممالک میں امن کے لیے ضروری ہے کہ 30 لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی یقینی بنائی جائے ، اگر افغان مہاجرین میں کوئی ناپسندیدہ عناصرشامل ہوگئے تو اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں سینیٹ اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے اس بار ہارس ٹریڈنگ کی گئی تو جمہوریت کو بہت نقصان ہوگا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے کو پشاور میں میٹرو بس کا خیال آگیا۔معطل ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار سے متعلق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ راو¿ انوار کو روکنے والے ایف آئی اے اہل کاروں کو تعریفی اسناد دی ہیں، ایف آئی اے اہلکاروں نے راو¿ انوار کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکا تھا، قانون کو مطلوب ہر فرد کی گرفتاری میں مدد کریں گے کیونکہ قانون کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے کردار ادا کرنا وفاق اور صوبوں کی ذمے داری ہے۔

بد دیانت قرار دئیے گئے شخص کی نا اہلی تاحیات ہے یا نہیں ، چیف جسٹس نے تمام قیاس آرائیاں ختم کر دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)عدالت عظمیٰ نے آبزرویشن دی ہے کہ بددیانت قرار دیے گئے شخص کی نااہلیت تاحیات ہے تاہم 5 سال یا ایک سال جلد تعین کرلیں گے۔عدالت عظمیٰ نے ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کے نائب صدرکی نااہلی کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ آئین کی شق 62(1) (f)کے تحت بددیانت قرار دیے گئے شخص کی نااہلیت تاحیات ہے، 5 سال یا ایک سال جلد تعین کرلیں گے جب کہ اس ضمن میں عدالت کا فیصلہ آئندہ کیلیے قانون ہوگا۔گزشتہ روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں فل بینچ نے نااہلیت کے فیصلے کے خلاف کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے نائب صدر ہمایوں اکبرکی اپیل مسترد کرتے ہوئے قرار دیاہے کہ پاناما لیکس کیس کے فیصلے میں طے ہوچکا ہے کہ اثاثہ چھپانا بددیانتی ہے، یہ طے کرنا باقی ہے کہ آرٹیکل62 ون ایف کے تحت نااہلیت تاحیات، 5 سال یا ایک سال کیلیے ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ نااہلیت کی مدت کے تعین کیلیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا جاچکا ہے جو30 جنوری کو سماعت کرے گا، اس ضمن میں عدالت کا فیصلہ آئندہ کیلیے قانون ہوگا۔ چیف جسٹس نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا اورکہاکہ اثاثہ ظاہر نہ کرنے پر وہ بددیانت قرار پائے،درخواست گزار نے بھی بینک اکاؤنٹ میں موجود 37 لاکھ روپے ظاہر نہیںکیے، رقم چھپانے کو اثاثہ چھپانا ہی کہا جائے گا۔

وزیراعظم اور انڈونیشین صدر میں ملاقات کی اندرونی کہانی آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے صدر جو کو وڈوڈو کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔انڈونیشیا کے صدر آج اپنے دورے کے آخری روز وہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جب کہ جے ایف تھنڈر طیاروں نے فلائی پاسٹ کرتے ہوئے معزز مہمان کو سلامی بھی دی۔ بعد ازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی انڈونیشیا کے صدر سے اپیل کریں گے کہ ذوالفقار کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے وطن واپس بھیج دیا جائے۔

راﺅ انوار پر ہونیوالا خود کش حملہ بھی جعلی تھا ؟ ورثاءمیدان میں اِن

کراچی(ویب ڈیسک) معطل ایس ایس پی ملیر راو انوار کی ایک اور کہانی مشکوک نکلی اور مبینہ خودکش حملے میں مرنے والے شخص کے اہلخانہ سامنے آگئے۔سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے 16 جنوری کے روز اپنے قافلے پر خودکش حملے کا دعویٰ کیا تھا اور پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور کے دو ساتھی بھی مارنے کی اطلاع دی۔پولیس نے ابتدائی طور پر واقعے کو خودکش حملہ قرار دیا جس کے دوران بکتر بند گاڑی سے کوئی ٹکرایا جس کے بعد دھماکا ہوگیا۔معطل ایس ایس پی راؤ انوار نے مشکوک خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے جس شخص کو حملہ آور قرار دیا اس کی شناخت 34 سالہ گل سعید ولد انعام گل کے نام سے کرلی گئی ہے اور مبینہ خودکش حملے میں مرنے والے کے اہلخانہ لاش لینے پہنچ گئے۔اورنگی ٹاون کے رہائشی شعیب خان نامی شخص نے سعید کے بھائی ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ان کا بھائی سعید گل دہشت گرد نہیں ڈرائیور تھا، اس کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔

پان کھانے والے ہو جائیں خبردار ،پنجاب میں چھالیہ بارے دبنگ اقدام

لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ایک اور مضر صحت شے پر پابندی لگا دی۔حکام نے سائنٹیفک پینل کی سفارشات کی روشنی میں چھالیہ کی خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ سائنٹیفک پینل کی رپورٹ کے مطابق چھالیہ منہ، گلے اور معدے کے سرطان کا باعث بنتی ہے۔ سائنٹیفک پینل نے چھالیہ کا کاروبار کرنے والوں کو کام بند کرنے کے لیے 31 اپریل تک کی مہلت دی ہے۔