قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی بچی کی ویڈیو کلپ کہاں دیکھی ، ڈاکٹر شاہد مسعود کا ا یک اور دعویٰ

لاہور (ویب ڈیسک) ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعوی ہے کہ میں نے قصور کے بچوں کے ویڈیو کلپس والی ڈارک ویب کی ویب سائٹ خود دیکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب قصور کی بچیوں سے زیادتی کے اسکینڈل کے حوالے سے اب کیا نیا دعوی کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعوی کیا ہے کہ بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز والی ویب سائٹ انہوں نے خود دیکھی ہے۔یہ ویب سائٹ ڈارک ویب مافیا کا حصہ ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید دعوی ہے کہ انہوں نے اس ویب سائٹ پر قصور میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی ایک بچی کی ویڈیو اور تصاویر بھی دیکھی ہیں۔ اسی لیے انہوں نے عمران سے متعلق جو بھی دعوے کیے ہیں وہ ان پر قائم ہیں۔ 2 سے 3 روز میں تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول کا پاک فوج بارے چونکا دینے والا بیان

ڈویوس(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے بعد ملک کی بڑی سیاسی جماعت کی کپتانی کرنے والے کھلاڑی عمران خان کے بارے میں سب جانتے ہیں لیکن پاکستانیوں کے لیے حیران کن خبر یہ ہے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی سیاست میں آنے سے پہلے خطرناک کھیل کھیلا کرتے تھے جس کا اظہار انہوں نے ایک انٹر ویو کے دوران کیا۔بھارتی صحافی نے ڈویوس میں انٹر ویو کے دوران بلاول سے سوال کیا کہ فارغ وقت میں آپ کیا کرتے ہیں ،میں نے سن رکھاہے کہ آپ تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ بھی رہ چکے ہیں ؟۔اس پر جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ بہت پرانی بات ہے ،سیاست میں آنے سے پہلے تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ تھا لیکن اب میں تمام وقت سیاست میں ہی گزارتا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بہادر افواج پر کسی بھی صورت تنقید نہیں کرسکتے کیونکہ پاکستان آرمی دہشتگردوں کے ساتھ لڑ رہی ہے ، ہمیں مضبوط اور باصلاحیت مسلح افواج کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں انتہا پسندی کے خلاف لڑا جاسکے۔پہلی بار بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری انتہائی دھیمے مگر مضبوط لہجے میں بات کرتے ہوئے نظر آئے۔ انڈیا ٹوڈے کے معروف اینکر پرسن راہول کنول کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت مسلسل ہمارے ساتھ پنگے لیتا رہتا ہے، پاکستان آرمی دہشتگردوں کے ساتھ لڑ رہی ہے اور ہمیں مضبوط اور باصلاحیت مسلح افواج کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں انتہا پسندی کے خلاف لڑا جاسکے۔یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ میں اپنے بہادر سپاہیوں پر اس وقت تنقید کروں جب وہ پاکستان میں جاری انتہا پسندی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

”پاکستانی عوام خود نواز شریف کے ہاتھ چاقو سے کاٹیں گے“ داماد کے انکشافات نے مسلم لیگ ن کو ہلا کے رکھ دےا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی عوام خود نواز شریف کے ہاتھ چاقو سے کاٹیں گے،پریس کانفرنس کے دوران کیپٹن(ر)صفدر کی زبان پھسل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کی زبان پھسل گئی اور کہ بیٹھے اس بار عوام خود چاقو سے نواز شریف کے ہاتھ کاٹے گی ۔ جب اندازاہ ہوا کہ غلط جملہ بولا ہے تو اس کو درست کرتے ہوئے بولے کہ جن رسیوں سے نواز شریف کے ہاتھ باندھے گئے ہیں وہ رسیاں عوام کاٹیں گی جس پر پاس بیٹھے عابد شیر علی نے کہا ہاتھ والا نہیں رسی والا فقرہ چلانا۔

منرل واٹر کے بعد دودھ فروخت کرنےوالی کمپنیوں کی شامت، چیف جسٹس نے بڑا اقدام کر لیا

کراچی(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے ڈبے کا دودھ فروخت کرنے والی 4 کمپنیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ناقص دودھ کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر کراچی اور حیدرا?باد میں فروخت کیے جانے والے دودھ کے لیبارٹری ٹیسٹ کا حکم دیا تھا جس کی رپورٹ آج عدالت میں پیش کی گئی۔کیمیکل کو دودھ بتاکر نہیں بیچنے دینگے، چیف جسٹس پاکستانچیف جسٹس نے رپورٹ دیکھ کر ریمارکس دیئے کہ ثابت ہوگیا یہ دودھ نہیں ٹی وائٹنر ہے اس لیے واضح لکھیں کہ یہ دودھ نہیں ہے۔اس دوران نجی کمپنیز کے وکلا نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کا دوبارہ لیب ٹیسٹ کرایا جائے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ا?پ ناقص دودھ بیچ رہے ہیں، لاہور میں دوبارہ اس کی سماعت کریں گے وہاں یہ معاملہ دیکھیں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے دودھ فروخت کرنے والی چار کمپنیوں کی سیل، مارکیٹ اور فروخت پر فوری بند کرنے کا حکم جاری کیا۔اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر بھی عدالت میں موجود تھے، چیف جسٹس نے ان سے مکالمہ کیا کہ کراچی میں جو دودھ فراہم کیا جارہا ہے، ا?پ اس کو چیک کرائیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس نے دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے بھینسوں کو لگائے جانے والے ٹیکوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

آنکھوں پر پٹی ،منہ میں کپڑا ،اآنکھ اور ناک میں نسوار ڈال کر تشدد ،پولیس والوں کے مکرو فعل کی کہانی سامنے آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک ) مقتول نقیب اللہ محسود کے ساتھ اٹھائے گئے لڑکوں نے کہا ہے کہ ٹیبل پر لٹاکر پاو¿ں سے گردن تک رسی سے باندھ کر تشدد کیا جاتا۔سابق ایس ایس پی راو انوار کے ہاتھوں اغوا اور تشدد کانشانہ بننے والے ”حضرت علی“ نامی لڑکے کا کہنا تھا کہ آنکھوں پر پٹی باندھی گئی اور منہ میں کپڑا ڈالا جبکہ آنکھ اور ناک میں نسوار ڈالر کر کا ن سے پانی ڈالتے رہے جو سیدھا میدے میں جاتا تھا۔ یہی نہیں ٹیبل پر لٹا کر پاوں ہاتھ اور گردن سے باندھ کر ہم پر ترین تشدد کیا جاتا تھا۔واضح رہے کہ راو انوار کو نقیب اللہ کو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے والے راو انوار کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

صرف 3 دن پھر نہیں ، سپریم کورٹ کا راﺅ انوار بارے بڑا حکمنامہ

کراچی(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں راؤ انوار کو 3 روز میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کی۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ایڈیشنل آئی جی اورڈی آئی جی عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے سپریم کورٹ کا حکم بھی ہوا میں اڑادیا۔اور وہ نقیب اللہ قتل کیس میں طلبی کے باوجود سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔

لندن کی گاڑیوں پر خالصتان،کشمیر ناگالینڈ ،آسام کی آزادی کے پوسٹر ،مودی کے گھناﺅنے اقدامات کیخلاف نعرے

لندن (نیا اخبار رپورٹ) لندن میں انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے کارکنوں نے مقبوضہ کشمیر اور دیگر بھارتی ریاستوں میں فوجی جارحیت کے خلاف اور علیحدگی پسند تحریکوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی بربریت اور ظلم و ستم کا نوٹس لے لیا۔ مظاہرین نے بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر شرکاءنے کہا کہ جمہوریت کا دعوے دار بھارت انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ بھارت فوری طور پر پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں بند کرے اور علیحدگی پسند تحریکوں کو تسلیم کرتے ہوئے اقلیتوں کو ان کے حقوق دے۔ مظاہرین نے خالصتان، ناگا لینڈ، آسام کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت میں موجود اقلیتون پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرے میں شامل گاڑیوں پر چسپاں کتبوں پر فری خالصتان، فری ناگالینڈ ، فری آسام کے نعرے بھی درج تھے۔

 

پنجاب میں شدید دھند ، جہاز میں سفر کرنیوالے خبر لازمی پڑھ لیں

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب میں شدید دھند کے باعث فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوگیا جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق شدید دھند کے باعث شمالی اور جنوبی پنجاب میں پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے جس کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز آج دن ڈیڑھ بجے روانہ ہوگی جب کہ کراچی سے ملتان جانے والی پرواز ساڑھے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ فیصل آباد سے کراچی جانے والی پرواز بھی 10 گھنٹے تاخیر کاشکار ہے، سیالکوٹ سےجدہ جانے والی پرواز 10گھنٹے تاخیر سے دن 12 بجےروانہ ہوگی جب کہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 9 گھنٹے تاخیر سےشام 7 بجے اڑان بھرے گی۔ترجمان پی آئی اے نے ہدایت کی ہے کہ مسافر ایئرپورٹ آنے سے قبل پرواز کا شیڈول ضرور معلوم کرلیں۔

چونیاں بچوں کو اغواء،زیادتی کر کے بلیک میل کرنیوالا گروہ سر گرم

قصور (جاوید ملک سے) حسین خانوالہ اور قصور میں معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ کی جانیوالی جنسی درندگی کے بعد انکی بہیمانہ موت کی خبروں کی سیاہی ابھی خشک نہیں ہوئی ہے کہ قصور کے علاقہ چونیاں میں نو عمر بچوںکو اسلحہ کی نوک پر اغواءکر کے جنسی زیادتی کانشانہ بنانے اور پھر انہیں بلیک میل کرنے والا ایک اور گروہ منظر عام پر آگیا ہے جس کےخلاف قصور پولیس نے مقدمہ درج کرکے گروہ کے ارکان کی تلاش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق حسین خانوالہ میں دو سو سے زائد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے انکی ویڈیو فلمیں بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کے دردناک واقعات کے بعد قصور میں پولیس کی مجرمانہ غفلت کی بناءپر دو سال کے دوران بارہ بچیوں کے اغواءزیادتی اور قتل کے واقعات کی نئی تفصیلات چند روز قبل ہی منظر عام پر آئی تھیں جس کے بعد پنجاب پولیس کے شیر جوانوںنے ملزم کی گرفتار کے لیے پر امن مظاہرہ کرنیوالے دو شہریوں کو اندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک اور تین کو شدید زخمی کر دیا جس کے بعد ناصرف پاکستان بلکہ عالمی میڈیا کے اندر بھی قصور پولیس کے افسران کی ملی بھگت اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ہونیوالے ان واقعات کے باعث کڑی تنقید کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ایسے میں مقتولہ زینب کے والد محمد امین انصاری اور دوسرے رشتہ داروںنے زینب سمیت آٹھ بچیوںکو زیادتی کے بعد قتل کرنےوالے ملزم عمران علی کو خود پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تو عوامی احتجاج میں قدر کمی آگئی تاہم گزشتہ روز قصور کے علاقہ فیصل کالونی چونگی نمبر 1چونیاں کے زمیندار شاہد رسول ولد بشیر احمد نے دل دہلا دینے والا ایک نیا مقدمہ درج کرایا ہے جس میں شاہد رسول نے پولیس کو بتایا کہ اسکا پندرہ سالہ بیٹا حسن محمود جو حافظ قرآن ہے گھر میں موجود تھا کہ فواد احمد اور اویس وغیرہ پانچ کس ملزمان نے انکے گھر کے دروازے پر دستک دی حسن محمود پہلے بھی کرکٹ کھیلنے کی غرض سے اپنے دوستوں کے ساتھ گھر سے جایا کرتا تھا اور وقوعہ کے روز بھی فواد احمد وغیرہ اسے گھر لے گئے تو اہلخانہ نے یہی سمجھا کہ انکا بیٹا کرکٹ کھیلنے گیا ہے تاہم پانچ ملزمان حسن محمود کو ایک عمارت میں لے گئے اور اسے ایک کمرے میں بند کرنے کے بعد ملزمان نے پستول نکال لیے اور اسلحہ کی نوک پر باری باری حسن محمود کے ساتھ زیادتی کرتے رہے اس دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے حسن محمود کو بدترین تشددکانشانہ بنایا ملزمان نے اس دوران حسن محمود کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بھی بنا لی مدعی شاہد رسول کے مطابق ڈیڑھ سال تک مذکورہ گروہ کے ارکان اپنی مرضی سے اسکے بیٹے کو یہ دھمکی دیکر بلاتے کہ اگر تم نے ہماری بات ماننے سے انکار کیا تو تمہاری فلم انٹرنیٹ پر ڈال دی جائے گی مجبور حسن محمود ڈر کے مارے ڈیڑھ سال تک ان درندوں کی زیادتی کانشانہ بنتا رہا تاہم چند روز قبل جب حسن محمود نے ملزمان کی خواہش پوری کرنے سے انکار کیا تو ملزمان نے اسکی ویڈیو فلم انٹرنیٹ پر ڈال دی جس کا علم حسن محمود کے والد کو دیگر لوگوںسے ہو ا تو ا س نے گھر آکر اپنے بیٹے کو غصے میں تشددکانشانہ بنایا جس پر حسن محمود نے رونا شروع کر دیا اور اپنے والد کو بتایا کہ ملزمان نے کس طرح ڈیڑھ سال قبل اسے زبردستی تشدد کانشانہ بنانے کے بعد زیادتی کی تھی اور اسکی ویڈیو فلم تیار کر لی تھی شاہد رسول کے مطابق اس کا بیٹا حافظ قرآن ہے اور ملزمان نے کئی دوسرے بچوں کے ساتھ بھی اس طرح کی اجتماعی زیادتیاں کی ہوئی ہیں اور یہ لوگ ان بچوں کی بھی فلمیں بنا کر انہیں بھی بلیک میل کرتے چلے آرہے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

قاتل کے بنک اکاﺅنٹس کو متنازعہ بنانا افسوس ناک ،مضبوط جے آئی ٹی بنائی جائے

اسلام آباد (صباح نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قصور کے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایکÇ مضبوط جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی اور قتل میں بااثر لوگ ملوث ہیں۔جمعہ کوعمران خان نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد بچوں سے زیادتی اور قتل سے متعلق ایک منظم گروہ کے آثار سامنے آرہے ہیں جو کہ بچوں کی پورنو گرافی میں ملوث ہے، ہمیں پتا لگا ہے کہ عمران علی کے کئی بینک اکاونٹس موجود ہیں جس سے ظاہرہوتا ہے کہ بچوں کے خلاف زیادتی اور قتل میں بااثر لوگ شامل ہیں۔عمران خان نے ایک اور ٹوئٹ میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط جے آئی ٹی قصور کے ویڈیو اسکینڈل کی بھی تحقیقات کرے جب کہ رانا ثنا اللہ نے ویڈیو اسکینڈل کو بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمین کا جھگڑا قرار دے کر رد کردیا تھا۔ اسے بھی بے نقاب کرنا ہوگا عمران خان نے کہا کہ عمران علی کے بینک اکاونٹس کے معاملے کو متنازع بنانا افسوس ناک ہے ضرورت ہے کہ ہم سنسنی سے گریز کرتے ہوئے ایک بااختیار جے آئی ٹی بنانے کے لیے دباو بڑھائیں تاکہ زینب اور قصور کے دیگر بچوں کے ساتھ بیتے گئے ہولناک المیے کی تحقیقات کی جاسکے۔