نظریںمردوں کی رانوں پر پڑتی ہیں،فٹ بال میچ دیکھنا حرام یا حلال ،سعودی مفتی نے بڑا اعلا ن کر دیا

ریاض(ویب ڈیسک )سعودی عرب کے صوبے اسیر حکومت کے مذہبی امور کے سابق سربراہ شیخ سعد الہجیری نے خواتین کے لیے مردوں کا فٹ بال میچ دیکھنے کو حرام قرار دے دیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی مفتی نے کہا کہ مسلمان خواتین کے لیے ٹی وی پر فٹ بال میچ دیکھنا حرام ہے کیونکہ خواتین کی نظر فٹبالرز کے گھٹنوں اور رانوں پر پڑتی ہے جسے دیکھنا گناہ ہے۔آن لائن پوچھے گئے سوال کہ خواتین کے فٹ بال میچ دیکھنے سے انہیں کیا ملے گا اور اس کا کیا فائدہ؟ کا جواب دیتے ہوئے سعودی مفتی نے کہا کہ کوئی فائدہ نہیں ہےکیونکہ خواتین کو مقابلے میں ہونے والے گولز سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی اور وہ اس حوالے سے کسی قسم کی پرواہ نہیں کرتیں لیکن میچ دیکھنے سے خواتین کی نظرین مردوں کی رانوں پر پڑتیں ہیں جو کہ گناہ کا سبب بنتا ہے۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ٹیم پاکستان کیلئے نئی پلاننگ نے سب کھلاڑیوں کو حیران کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں نئے خون کو شامل کرنے کے نئے ورلڈ آرڈر پر مکمل عمل پیرا ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کپتان سرفراز احمد کے علاوہ تمام کھلاڑیوں کی عمریں 30 سال سے کم تھیں،وکٹ کیپر کی عمر اس وقت 30 سال ہے جبکہ 37 سالہ محمد حفیظ مسلسل دوسرے میچ میں ٹیم سے باہر رہے اور ان پر سپاٹ فکسنگ کیس میں گواہی دینے والے 27سالہ عمر امین کو ایک بار پھر ترجیح دی گئی۔

بالی وڈ میں دھماکے دار خبر نے سب کو چونکا دیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ میں دھماکے دار خبر نے سب کو چونکا دیا ، جی ہاں بالی وڈ کے تین خان ایک ہی جگہ پر شوٹنگ کریں گے ، سلمان خان ، شاہ رخ خان اور عامر خان فلم سٹی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے تینوں خان ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہو گئے ہیں ، ممبئی کی فلم سٹی میں تینوں خان اپنی نئی فلموں کیلئے شوٹنگز کا آغاز کر رہے ہیں۔یش راج اپنی نئی فلم ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ کیلئے فلم سٹی میں نیا سیٹ لگا رہے ہیں جہاں عامر خان جلوہ گر ہیں۔دوسری جانب شاہ رخ کی فلم زیرو کی بھی شوٹنگ چل رہی ہے جس میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

شوبز واچ کمپنی پاکستان نے لاہور کے تھیٹرز کی پرفارمنس پر نئی ریٹنگ جاری کردی

لاہور(ویب ڈیسک)شوبز واچ کمپنی پاکستان نے لاہور کے تھیٹرز کی پرفارمنس پر نئی ریٹنگ جاری کردی لاہور کے تماثیل تھیٹر کو پہلی پو زیشن دیدی جبکہ کامیڈین کنگ نسیم وکی اور فلم سٹار مہک نور کو اسٹیج کی بہتر ین جوڑی قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق شوبز واچ کمپنی کے جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور میں اسٹیج ڈراموں کی کامیابی اور ڈرامہ شائقین کو بہتر ین سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے قیصر ثنا اللہ خان کا تماثیل تھیٹر پہلی پوزیشن پر رہا ہے جبکہ چوہدری اسحاق کا محفل تھیٹر اور حاجی ارشدچوہدری کا تھیٹر الفلاح تیسر ی پوزیشن پر رہا ہے جبکہ ڈرامہ شائقین میں مقبولیت کے حوالے سے کامیڈین کنگ نسیم وکی اور فلم سٹار مہک نور پہلی پوزیشن پررہی ہیں ۔

فلم پدماوت سے متعلق دیپکا پڈوکون نے اہم راز سے پردہ اُٹھادیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ انہیں فلم پدماوت میں اپنے ساتھی اداکاروں سے زیادہ معاوضہ دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے ٹی وی شو بی ایف ایف ود ووگ میں فلم پدماوت میں معاوضے کی رقم کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے جواب نہیں اور جب ان سے پوچھا گیاکہ کیا انہیں فلم پدماوت کے لئے ساتھی اداکاروں شاہد کپور اور رنویر سنگھ سے زیادہ معاوضہ دیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ جی ہاں مجھے ان دونوں کی نسبت زیادہ معاوضہ دیا گیا۔ فلم میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ہندو رانی پدماوتی کاکردار ادا کیا ہے۔ فلم بھارت میں متعدد سینما گھروں میں ریلیز کر دی گئی ہے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات کا بھانڈا پھوٹ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک کے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران علی کے 37 بنک اکاؤنٹس ہونے کا دعویٰ کیا تھا ۔ نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ زینب قتل کیس میں گرفتارملزم عمران علی کے 37 سے زائد بینک اکاؤنٹس موجود ہیں جن میں سولہ لاکھ یوروز موجود ہیں جو اس گھناؤنے کام کے بدلے عمران علی کو دئے جاتے ہیں۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم عمران علی انٹرنیشنل پورنوگرافی مافیا کا ایک فعال رکن ہے جو کم سن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیتے ہیں۔ اپنے پروگرام میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے سو موٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ خدارا اس معاملے کو دیکھا جائے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت اور ایک وفاقی وزیر اس گھناؤنے کام میں ملوث ہیں اور یہ کہ اگر میری خبر جھوٹی ثابت ہو جائے تو چاہے مجھے پھانسی دے دی جائے۔دعووں کی برسات کرنے کے بعد چیف جسٹس نے بالآخر ڈاکٹر شاہد مسعود کے اس مطالبے پر غور کیا اور سو موٹو لیتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ، پیشی کے دوران انہوں نے چیف جسٹس کو ایک چٹ پر وفاقی وزیر اور ایک اور نام لکھ کر دیا جسے چیف جسٹس نے صیغہ راز میں رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔تاہم اب اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ایف آئی اے کو ریکارڈ فراہم کیا جس میں صاف صاف بتایا گیا کہ عمران علی کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے ۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے اس ریکارڈ پر ایف آئی اے نے بھی تصدیق کی کہ عمران علی کے شناختی کارڈ پر 37 تو کیا کوئی بھی بینک اکاؤنٹ موجود نہیں ہے۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی اس رپورٹ کو جھُٹلاتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینلز پر گفتگو کےدوران ایک ہی بات کی کہ میں اپنی خبر پر قائم ہوں ، لیکن میں یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ میری خبر جھوٹی نکلے۔لفظوں کا سہارا لیتے ہوئے اپنے دعووں سے مُکر گئے اور کہا کہ میں نے محض خبر دی ہے اب اس پر تحقیقات کرنا اداروں کا کام ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران یہ تک کہہ دیا کہ میں کسی کو ثبوت نہیں دوں گا لیکن اگر سپریم کورٹ مجھ سے ثبوت طلب کرے گی تو میں بلا شُبہ تمام ثبوت چیف جسٹس کے سامنے رکھ دوں گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے مبینہ بھونڈے دعوے اور غلط خبر پر سوشل میڈیا صارفین نے جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں ان کو پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرشاہد مسعود نے غلط خبر دی اور اپنے مبینہ جھوٹے دعووں سے پاکستان کی دنیا بھر میں ہتک عزت کا سبب بنے۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے بھی صحافی کی خبر کو جھُٹلادیا ہے لہٰذا اب ان کے اپنے ہی بیان کہ ” خبر جھوٹی ہونے پر مجھے پھانسی دے دی جائے” کے مطابق انہیں تختہ دار پرلٹکا دیا جائے تاکہ آئندہ صحافیوں کے لیےایک مثال قائم ہو اور اس کو اس بات کا احساس ہو کہ غیر ذمہ دارانہ صحافت کا یہ انجام بھی ہو سکتا ہے۔ ایسا کرنے سے ملک میں موجود نام نہاد صحافی آئندہ کسی بات پر انکشاف کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے اور صحیح خبر بریک کرنے سے قبل بھی کم از کم 10 مرتبہ اس کی تصدیق کریں گے۔