کریتی سینن کی فلم ،، 13ستمبر کوریلیز ہوگی

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی وڈ فلم ”ارجن پٹیالا “ رواں سال 13 ستمبر کو ریلیزکی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار روہت جگ راج کی مزاح سے بھرپور فلم ”ارجن پٹیالا “ میں اداکارہ کریتی سینن اور دلجیت دوسنجھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم میں اداکار ورون شرما بھی شامل ہیں،فلم میں اداکارہ کریتی سینن صحافی ، دلجیت دوسنجھ چھوٹے قصبے سے تعلق رکھنے والے چست وچالاک لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 13 ستمبر کو ریلیزکی جائے گی۔

 

بھارت کا یوم جمہوریہ: دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں

کشمیر (ویب ٹیسک )دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر بھارت کےغاصبانہ قبضے کے خلاف کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔یوم سیاہ کی کال حریت رہنماو¿ں سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی جس پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے یوم جمہوریہ سے پہلے ہی وادی بھر میں بھارتی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے۔کشمیری شہریوں کا احتجاج روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں لگادی گئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے جب کہ یوم سیاہ منانے کامقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ بھارت نے طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کا حق خودارادیت غصب کر رکھا ہے۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ, سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا

کوئنز ٹاون( ویب ٹیسک ) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 131 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔جس کے بعد سیمی فائنل میں اب بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا، جو پہلے ہی سیمی فائنلز میں جگہ بنا چکا ہے۔ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل پیر 29 جنوری کو افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔جبکہ منگل 30 جنوری کو ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹکرائیں گے۔دونوں سیمی فائنلز پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے (نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے) شروع ہوں گے۔ہر دو سال بعد منعقد ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز ہفتہ 13جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہوا ہے۔16 ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 3 فروری تک جاری رہے گا، جس میں شریک ٹیموں کو چار چار کے گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل تھری کی نگرانی کے لیے 2 انٹیگریٹ​ی آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ٹیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کی کڑی نگرانی کے لیے 2 انٹیگریٹی آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔انٹیگریٹی آفیسر کی عارضی تعیناتی کے لیے تلاش شروع کردی گئی ہے، جس کے لیے پی سی بی کی جانب سے اخبارات میں اشتہار بھی دیا جاچکا ہے۔اشتہار کے مطابق انٹیگریٹی آفیسر کے لیے ریٹائرڈ آرمی افسران کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ اس سلسلے میں انٹیلی جنس کا کورس کرنے والوں کو بھی فوقیت دینے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن ٹو میں اسپاٹ فکسنگ کیس سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم انٹیگریٹی آفیسرز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ بھی اپنی نگرانی معمول کے مطابق جاری رکھےگا۔پی ایس ایل سیزن تھری کا آغاز اگلے ماہ 22 فروری سے ہوگا، جس کے میچز متحدہ عرب امارات، لاہور اور کراچی میں کھیلےجائیں گے۔

پاکستان ریڈیو مشعال پرعائد پابندی ختم کرے، امریکا کا مطالبہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ترجمان امریکی دفترخارجہ ہیتھر نوئرٹ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی امداد سے چلنے والے ریڈیو اسٹیشن مشعال کی نشریات بحال کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے پاکستانی وزارتِ داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی امداد سے چلنے والے ریڈیو مشعال کی نشریات پر عائد پابندی ختم کی جائے۔ امریکی دفترخارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وزارتِ داخلہ کی جانب سے 19 جنوری کو ریڈیو مشعال پر لگائی جانے والی پابندی پر امریکا کو تشویش ہے۔

ملزم عمران علی کے بینک اکاﺅنٹس تھے یا نہیں ۔۔۔ سٹیٹ بینک نے حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

لاہور (ویب ڈیسک)۔ 26 جنوری 2018ئ): اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے زینب قتل کیس میں گرفتار کیے جانے والے ملزم عمران سے متعلق اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملزم عمران کا کوئی بینک اکاو¿نٹ نہیں ہے۔اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کا آج باضابطہ طور پر اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عمران کے بینک اکاو¿نٹس سے متعلق حکومت پنجاب آج پریس کانفرنس کرے گی۔ یاد رہے کہ معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے ملزم عمران کے متعدد بینک اکاو¿نٹس ہونے کا دعویٰ کیا اور گذشتہ روز سپریم کورٹ میں کچھ دستاویزات بھی جمع کروائیں

جان سینا، عامر خان کی ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے سیکریٹ مداح

لاہور (و یب ٹیسک) معروف امریکی ریسلر جان سینا بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے سیکریٹ مداح نکلے۔جان سینا کا انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرنے کا ایک مخصوص انداز ہے اور وہ جب بھی کوئی پوسٹ شیئر کرتے ہیں، اس کا کیپشن نہیں لکھتے۔حال ہی میں جان سینا نے انسٹاگرام پر عامر خان کی ایک تصویر بغیر کیپشن کے پوسٹ کی۔ عامر خان کی یہ تصویر گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘کا ایک منظر تھا جس میں انہوں نے راک اسٹار کا کردار نبھایا ہے۔چونکہ جان سینا کیپشن تو لکھتے نہیں، لیکن تصویر دیکھ کر اگر یہ اندازہ لگایا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ جان سینا عامر خان کی فلم ‘سیکریٹ سپر اسٹار’ کے ساتھ ساتھ مسٹر پرفیکشنسٹ سے بھی متاثر ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ چین میں بھی ریلیز کی گئی، جہاں وہ 2 سو کروڑ سے زائد کا شاندار بزنس کرچکی ہے۔ فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ کم بجٹ کی حامل فلم ہے، جو عامر خان کے پروڈکشن ہاو¿س کے بینر تلے بنی ہے، اس فلم میں عامر خان نے مختصر کردار ادا کیا تھا۔

افغان طالبان،حقانی نیٹ ورک سے تعلق کا شبہ: امریکا نے 6 افراد پر پابندی لگادی

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا نے افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق کے شبے میں 2 پاکستانیوں اور 4 افغان شہریوں پر پابندی لگادی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ جن افراد پرپابندی لگائی گئی، ان میں عبدالقدیر بشیر، عبدالبصیر عبدالصمدثانی، حافظ محمد پوپلزئی، فقیر محمد اور گل خان حمیدی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان افراد کی امریکی مالیاتی نظام تک رسائی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب رواں ماہ یکم جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برسوں میں اسلام آباد کو احمقوں کی طرح 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے لیکن بدلے میں اسے جھوٹ اور دھوکہ ملا۔

زینب قتل کیس کے ملزم عمران سے بھی زیادتی کا انکشاف ،ایسا کرنیوالے کون تھے ،دھماکہ دار خبر

لاہور (ویب ڈیسک)ملزم عمران سے بھی زیادتی کا انکشاف ،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران معروف تجزیہ نگار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ زینب قتل کیس کے زیر حراست ملزم عمران علی سے بھی زیادتی ہوئی اور ایک دو بار نہیں بلکہ کئی بار زیادتی کرنیوالے بھی اسی کے اردگرد کے لوگ تھے ۔قصور میں ایسے لوگوں کا پورا ایک ریکٹ ہے ہو سکتا ہے اسی کا بدلہ لینے کیلئے ملزم عمران بھی بچوں سے زیادتی کر تا تھا ۔

دوسری طرف زینب کے قاتل عمران کے 2 شناختی کارڈز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی زینب کے درندہ صفت قاتل عمران کے حوالے سے مزید تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ زینب کے قاتل عمران کے 2 شناختی کارڈز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ عمران کے 2 شناختی کارڈز ہونے کی تصدیق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
گورنر پنجاب نے بتایا ہے کہ عمران کے ایک شناختی کارڈ پر تو کوئی بینک اکاونٹ موجود نہیں۔ لیکن اب سامنے آنے والے دوسرے شناختی کارڈ سے متعلق بھی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک سے رابطہ کرکے دوسرے شناختی کارڈ سے متعلق بھی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے ملزم عمران کے کسی بھی بینک اکاونٹ نہ ہونے کی تصدیق کر دی تھی۔ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر کچھ فہرستیں گردش کر رہی تھیں جن میں دعوی کیا جا رہا تھا عمران کے 37 یا 162 بینک اکاونٹس موجود ہیں۔ ان دعووں کے بعد حکومت نے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کرکے تفصیلات حاصل کیں اور بعد ازاں انہیں جاری کر دیا گیا۔