چیف جسٹس نے عاصمہ قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد:(ویب ڈیسک )چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مردان میں 4 سالہ بچی عاصمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کا ازخود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ضلع مردان میں 4 سالہ بچی عاصمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلیہے۔ انہوں نے واقعے کا ازخود نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا۔دوسری جانب ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی اشرف طاہر نے عاصمہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے عاصمہ کے خون، ناخن اور بالوں کے نمونے بھجوائے تھے، اس کے علاوہ عاصمہ کے کپڑے، جوتے اور گلاس کا لیب ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلا مرحلہ ملزم کا ڈی این اے میچ کرنے کا ہے جب کہ عاصمہ کی ڈی این اے رپورٹ مردان پولیس کو بھجوادی گئی ہے۔

جنوبی کوریا کے اسپتال میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک

سیﺅل(ویب ڈےسک) جنوبی کوریا کے جنوب مغربی شہر میریانگ کے سیجونگ اسپتال میں آتشزدگی سے کم از کم 41 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ اسپتال کے ایمرجنسی روم میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسپتال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کے بعد فائربریگیڈ عملے نے اسپتال کی عمارت کو گھیرے میں لیکر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں جب کہ امدادی کارکنوں نے مریضوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت اسپتال اور اس سے متصل نرسنگ ہوم میں تقریباً 200 کے قریب مریض موجود تھے تاہم آگ بجھانے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں، فائر ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد ہی آتشزدگی کی وجوہات سامنے آسکیں گی لہذا ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔واضح رہے کہ یہ دس سال کے دوران جنوبی کوریا میں ہونے والی سب سے خطرناک آتشزدگی ہے جس میں بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

ڈی این اے کیا ہوتا ہے؟

رواں ماہ کے آغاز میں صوبہ پنجاب کے ضلع قصور سے 7 سالہ زینب کے اغوائاور زیادتی کے بعد قتل کے واقعے نے جہاں پورے ملک کو لرزا کر رکھ دیا، وہیں تحقیقاتی ادارے بھی حرکت میں آئے اور انہوں نے تفتیش کے مختلف طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے قاتل کی تلاش شروع کی۔تحقیقاتی اداروں نے زینب کے قتل کی کڑیاں قصور میں اس سے قبل زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچیوں کے کیسز سے ملانا شروع کیں اور ان کی تحقیق کا دارومدار ڈی این اے ٹیسٹ پر ٹھہرا۔پولیس کا کہنا ہے کہ معصوم زینب کے قتل میں ملوث ملزم عمران کو ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے تصدیق کے بعد گرفتار کیا گیا۔ہم سب ہی گذشتہ کافی دنوں سے (بلکہ ا±س سے قبل بھی) ڈی این اے ٹیسٹ کے بارے میں سن اور پڑھ چکے ہیں، لیکن یہ ڈی این اے ٹیسٹ دراصل ہوتا کیا ہے؟ آئیے نظر ڈالتے ہیں:ڈی این اےاس طبی اصطلاح کو ہم آسان الفاظ میں کچھ یوں بیان کرسکتے ہیں کہ انسانی جسم لاتعداد خلیات یعنی سیلز کا مجموعہ ہوتا ہے، اسی طرح ہمارے جسم کا ہر ایک سیل ایک مالیکیول پر مشتمل ہوتا ہے، جسے ڈی این اے کہا جاتا ہے۔ڈی این اے یعنی ’ڈی آکسی رائبو نیوکلک ایسڈ‘ کسی بھی انسان کا وہ مخصوص جینیاتی کوڈ ہے، جس کے ذریعے اس کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں اور یہ معلومات اس کی ظاہری شکل و صورت، زندگی، تاریخ اور شناخت پر مشتمل ہوتی ہیں۔

(ن) لیگ نے سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کیلیے درخواستیں طلب کر لیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مارچ 2018 میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارٹی نے مارچ 2018 میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کے لئے درخواستیں 27 جنوری سے 3 فروری تک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اسلام آباد سیکریٹریٹ میں وصول کی جائیں گی۔سینیٹ انتخابات الیکشن کمیشن 2 فروری کو شیڈول جاری کرے گاخیال رہے کہ 11 مارچ کو 104 میں سے سینیٹ کے 52 ممبران ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جن میں پنجاب اور سندھ سے 12، 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز ریٹائر ہو رہے ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کے لیے شیڈول 2 فروری کو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے 26 میں سے 18 اور مسلم لیگ (ن) کے 27 میں سے 9 سینیٹرز مارچ میں ریٹائر ہو رہے ہیں جب کہ اسلام آباد سے 2 اور فاٹا سے بھی 4 سینیٹرز ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہین

دوبا رہ ختم نبوت تحریک چلانے کا اعلان

لاہور (نیااخبار رپورٹ) ختم نبوت آرٹیکل میں تبدیلی کے ذمہ داران کے حوالے سے راجہ ظفرالحق کی رپورٹ فوری سامنے نہ آنے کی صورت میں دوبارہ تحریک شروع ہوسکتی ہے۔ اہم سول‘ خفیہ اداروں نے حکومت کو آگاہ کردیا کہ اس پر تحریک مذہبی کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتیں بھی چلا سکتی ہیں اور یہ تحریک فروری کے ماہ میں شروع ہوسکتی ہے۔ راجہ ظفرالحق کی رپورٹ لیٹ ہونے سے اس بات کو تقویت مل رہی ہے کہ حکومت جان بوجھ کر اس رپورٹ کو سامنے نہیں لا رہی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بہت سے اراکین پارلیمنٹ اور راجہ ظفرالحق کے قریبی حلقے کہہ رہے ہیںکہ ایک اعلیٰ شخصیت کے کہنے پر رپورٹ کو پبلک نہیںکیا جارہا ہے۔ رپورٹ کو روکنے کے لئے کچھ غیرملکی قوتیں بھی انتہائی متحرک ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف بھی اس حوالے سے باقاعدہ کام کررہی ہے جبکہ مذہبی جماعتیں تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گی۔
ظفرالحق رپورٹ

 

ممبئی بم دھماکے،جرمن صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا

لندن (خصوصی رپورٹ)ممبئی حملوں کو لیکر پاکستان کو دباﺅ میں لانے کے پرانے حربے کو پھر سے استعمال کرنے کے غبارے سے ہوا خود بھارت میں شائع ہونے والی تحقیقاتی کتاب Betrayal of India Revisiting the 26/11 Evidence نے ہی نکال دی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ممبئی حملوں سے متعلق ہوش ربا انکشافات اور حقائق پر مبنی تجزیے پر مشتمل یہ کتاب بھارتی پبلشر فروز میڈیا، نیو دہلی کی شائع کردہ ہے۔ مصنف معروف تحقیقاتی صحافی ایلیس ڈیوڈسن کی، جن کا تعلق یہودی مذہب اور جرمنی سے ہے، غیرجانبداری نے سامنے لائے گئے حقائق کو مصدقہ اور قابل بھروسہ بنا دیا ہے۔2017 میں سامنے آنے والی اس کتاب میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ دہلی سرکار اور بھارت کے بڑے اداروں نے حقائق مسخ کیے، بھارتی عدلیہ انصاف کی فراہمی اور سچائی سامنے لانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی۔ ممبئی حملوں کے مرکزی فائدہ کار ہندو انتہا پسندو قوم پرست رہے کیوں کہ ان حملوں کے نتیجے میں ہیمنت کرکرے اور دوسرے پولیس افسران کو راستے سے ہٹایا گیا۔ انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ ساتھ نہ صرف بھارت بلکہ امریکا اور اسرائیل کے کاروباری، سیاسی اور فوجی عناصرکو بھی اپنے مقاصد پورے کرنے کےلیے ان حملوں کا فائدہ پہنچا جب کہ صحافی ایلیس ڈیوڈسن اپنی تحقیقات میں اس نتیجے پر بھی پہنچا کہ ممبئی حملوں کا پاکستانی حکومت اور فوج کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔مصنف ایلیس ڈیوڈسن کی تحقیقات کے مطابق ممبئی دہشت گرد حملوں کے حقائق چھپانا بھارتی سیکیورٹی و انٹیلی جنس اداروں کی نااہلی نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے تحت حقائق میں جان بوجھ کر کی گئی ہیرا پھیری تھی۔ اس کیس کی عدالتی کارروائی بھی غیرجانبدار نہیں تھی بلکہ اہم ثبوت اور گواہوں کو نظرانداز کیا گیا۔تحقیقاتی صحافی کے نزدیک ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی و عمل درآمد کی سازش میں بھارت کے ساتھ ساتھ امریکا اور اسرائیلی کردار بھی پنہاں ہے۔ مصنف نے ممبئی حملوں کو خفیہ آپریشنز طرز کے حملے قرار دیا جس سے یہ تاثر قائم کیا گیا کہ بھارت کو دہشت گردی سے مستقل خطرہ ہے۔ اس سے بھارت کو دہشت گردی کی عالمی جنگ کے لیڈنگ ممالک کے ساتھ کھڑا ہونے میں مدد ملی۔ ممبئی حملوں میں ہیمنت کرکرے اور دوسرے پولیس افسروں کے قتل کے حوالے سے اہم اطلاعات کو بھی چھپایا گیا۔مصنف نے اجمل قصاب والے پہلو پر بھی بھرپور توجہ دی۔ ایلیس ڈیوڈسن کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ممبئی حملوں کے ان متاثرین اور گواہوں کے بیانات نہیں لیے گئے جو واقعے کے سرکاری بیانیے کو اپنانے پر تیار نہ ہوئے۔ ان گواہوں میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے نریمان ہاوس میں حملوں سے دو روز قبل اجمل قصاب اور چند دیگر افراد کو اکٹھا ہوتے دیکھا۔ کچھ مقامی دکاندار اور رہائشیوں نے یہ گواہی بھی دی کہ شدت پسند کم از کم پندرہ دن نریمان ہاوس میں رہتے رہے۔کتاب میں بتایا گیا ہے کہ کئی گواہوں کو سکھایا گیا کہ کس طرح انہیں سرکاری مقف اختیار کرنا ہے۔ بھارتی اور اسرائیلی حکومتیں نریمان ہاس واقعے سے متعلق ثبوت گھڑتی رہیں اور مرضی کی گواہیاں حاصل کرنے میں ملوث نظر آئیں۔ دہشت گردوں کے سہولت کار فون نمبر 012012531824 استعمال کرتے رہے جو امریکا میں تھا۔اجمل قصاب کے اقبالی بیان کے مطابق وہ ممبئی سے حملوں سے بیس دن پہلے گرفتار کیا گیا اور پھر ملوث کیا گیا۔ بعد ازاں اجمل قصاب اپنے اس بیان سے مکر گیا۔ مصنف نے اپنے تجزیئے میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ دعوی کیا گیا کہ قصاب پورے تاج ہوٹل کو اڑانا چاہتا تھا، تاہم اس مقصد کےلیے اس کے پاس آٹھ آٹھ کلو کے محض چار بم تھے جو بہت ہی ناکافی تھے۔Betrayal of India Revisiting the 26/11 Evidence نے ممبئی حملوں کے نام پر پاکستان کو دبا ومیں لانے کے امریکا، بھارت اور اسرائیلی گٹھ جوڑ کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔

 

مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل نہ کرایا گیا تو لوگ اقوام متحدہ پر اعتماد کھودیں گے، ملیحہ لودھی

نیو یارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیراورفلسطین کے معاملے پراقوام متحدہ کی ساکھ خطرے میں ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مشرق وسطیٰ سے متعلق اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں پرعملدرآمد نہ کرایا توعوام کا اعتماد ختم ہوجائے گا، مہاجرین کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو مالی مشکلات پرتشویش ہے، کشمیراورفلسطین کے معاملے پراقوام متحدہ کی ساکھ خطرے میں ہے جب کہ پاکستان غیرملکی قابضین کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 478 تمام ممالک کو یروشلم سے سفارتخانے ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، بیت المقدس میں سفارتخانے کی منتقلی اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کو دوام دینے کے مترادف ہے جب کہ سفارتخانوں کی یروشلم منتقلی سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید بگڑ جائے گی۔

 

سرفراز نے ٹی 20سیریز جیتنے پرنگاہیں جما لیں

آکلینڈ(نیوزایجنسیاں) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سیریز میں فتح پر نگاہیں مرکوز کرلیں ہیں جب کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فتح کا کریڈٹ بولرز کو دے دیا۔آکلینڈ میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ طویل وقفے کے بعد پہلی فتح پر خوشی ہے، وکٹ پہلے میچ کی وکٹ سے کافی بہتر تھی، بیٹسمینوں نے اپنا وقت لیا اور 2,3 اوررز کے بعد اپنی شاٹس کھیلیں، آج ہمارا منصوبہ پاور پلے میں وکٹیں بچانا تھا جس میں ہم کامیاب رہے اور مطلوبہ نتیجہ حاصل کیا۔سرفراز حمد نے کہا کہ اپنی فارم میں واپسی کو انجوائے کر رہا ہوں، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 200 کا مجموعہ حاصل کرنا چاہتے تھے، بولرز کو بھی کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اتنے چھوٹے گراﺅنڈ پر میزبان بیٹسمینوں کے لیے ہدف کا تعاقب مشکل بنایا۔ آخری اوورز میں بولنگ ہمیشہ مشکل رہی ہے، تاہم مجموعی طور پر پیسرز نے شاندار بولنگ کی، اب نظریں فائنل میچ پر مرکوز ہیں، اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

سہ ملکی سیریز: بنگلہ دیش کوذلت آمیزشکست کاسامنا

ڈھاکا (اے پی پی) سری لنکا سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا، آئی لینڈرز نے سیریز کے آخری میچ میں میزبان بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا، آئی لینڈرز نے 83 رنز کا آسان ہدف 12ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، سرنگا لکمل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جمعرات کو کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے آخری میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے قائد مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے مہنگا ثابت ہوا، میزبان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 24 اوورز میں 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی، آئی لینڈرز کے باﺅلرز کی عمدہ لائن و لینتھ باﺅلنگ کے سامنے بنگال ٹائیگرز کے بلے بازوں نے گھٹنے ٹیک دیئے کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، مشفق الرحیم 26 اور صابر رحمان 10 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے۔ تمیم اقبال 5، انعام الحق صفر، شکیب الحسن 8، محموداللہ 7، ناصر حسین 3، کپتان مشرفی ایک اور روبیل حسین بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، سرنگا لکمل نے 3 جبکہ چمیرا، پریرا اور سنداکن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 12ویں اوور کی پانچویں گیند پر بغیر کسی نقصان حاصل کیا، اپل تھرنگا 39 اور گونا تھلیکا 35 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ایمان علی کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا،شدید تنقید کا سامنا

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا اور تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق خدا کیلئے،بول اور ماہ میر فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ایمان علی کے بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شہزاد نور نامی ماڈل کے اکاﺅنٹ پر شیئر کی گئی ہیں جبکہ یہ تصاویر فراز منان فوٹو شوٹ کی جانب سے بنائی گئی ہیں۔تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ان تصاویر کو شہزاد نور کے اکاﺅنٹ سے ہٹا دیا گیا مگر اس سے پہلے کہ تصاویر کو ڈیلیٹ کیا جاتا وہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔