سری دیوی کے ہونٹوں میںتبدیلی‘ سرجری کرانے کا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراﺅں میں شمار ہونےوالی اداکارہ سری دیوی عمر رسیدہ ہونے کے باوجود آج بھی فلموں میں پسند کی جارہی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ سری دیوی کی شخصیت میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ سری دیوی کے ہونٹ کافی تبدیل شدہ لگ رہے ہیں۔نئی ویڈیو میں فرق واضح ہے۔ خبریں گردش کررہی ہیں کہ سری دیوی نے اپنی نئی فلم میں منفرد دکھائی دینے کیلئے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے۔سری دیوی نے گزشتہ برس فلم ” موم “میں والدہ کا کردارادا کیا تھا جسے بے حد پسند کیاگیا۔ان کی فلم ”مام “ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور عدنان صدیقی بھی ان کےساتھ فلم کی کاسٹ میں شامل تھے۔

میری یہ خواہش نہیں کہ کچھ دیگر سیاست دانوں کی طرح بار بار شادی کروں:بلاول

لاہور (ویب ڈیسک)ڈیوس میں میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ فقط ایک ہی شادی کرنا چاہتا ہوں، میری یہ خواہش نہیں کہ کچھ دیگر سیاست دانوں کی طرح بار بار شادی کروں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات قبل ازوقت ہوں یا اس کا انعقاد کل ہی کیوں نہ ہو، پیپلزپارٹی الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہے لیکن اسمبلیوں کی مدت پوری کرنا جمہوریت کے لیے بہتر ہے۔پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ انتہاپسندی و دہشت گردی پر وسیع تناظر میں بحث ہونی چاہیے تاہم لگتا ہے بڑی طاقتیں انتہاپسندی اور دہشت گردی سے لڑنا نہیں چاہتیں ان بڑی طاقتوں کی ترجیحات اپنے اسٹریٹجک مفادات ہیں، ہمیں مودی یا ٹرمپ کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے دہشت گردی سے لڑنا ہے جبکہ چار سال وزیرخارجہ نہ ہونے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے نہیں آیا۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ تمام پارٹیاں سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے شہیدوں کو انصاف دلانا چاہتی ہیں اور وہ شہیدوں کے خون کا حساب لینے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

زینب کے قاتل عمران کی دوران تفتیش ویڈیو کس نے لیک کی ؟اب وہ کہاں اور کس حال میں ہے ؟تہلکہ خیز خبر

سانحہ قصور کے مرکزی ملزم عمران علی کی دوران تفتیش ویڈیو لیک ہونے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئیں ،ملزم کی ویڈیو لیک کرنے والے سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن کے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ویڈیو لیک کرنے والے اہلکاروں سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔پولیس اہلکاروں کے موبائل فون ضبط کر لیے گئے ۔ملزم کو گرفتار کرکے سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن تھانے میں رکھا گیا تھا۔

آئٹم سا نگ کی تعر یف سمجھ نہیں آتی،آرٹ فلم پسند ہیں

کراچی (شوبز ڈیسک ) ماڈل و اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ بھارتی فلم ہندی میڈیم میں کام کرکے احساس ہوا تھا کہ پروفیشنل ازم کیا ہوتا ہے جس کا صلہ فلم فیئر ایوارڈ میں سری دیوی و دیگر فنکاروں کے مدمقابل نامزدگی کی صورت میں ملا۔آئٹم سانگ کی تعریف سمجھ نہیں آتی۔اگر مطلب بھرتی کے گانے سے ہے تو ایسا بالکل نہیں،سین کے مطابق ڈانس نمبر ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر آرٹ فلمیں پسند کرتی ہوں اور آرٹ فلموں میں عرفان خان کے ساتھ کام کرکے مسرت ہوگی۔ ان کے ساتھ پہلی ہندی فلم مکمل کراکے جو تجربہ ہوا اور ان کی پرفارمنس دیکھ کر احسا س ہوا عرفان خان ایک بڑے اداکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے فینز کی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے ٹی وی ڈراموں کی طرح فلم میں بھی پسند کیا۔ میری اپیل ہے کہ وہ پاکستانی فلموں کو پروموٹ کرنے کے لئے سینما گھروں میں جاکر فلمیں دیکھیں۔ ملکی فلم انڈسٹری کو استحکام دینا وقت کا تقاضا ہے۔ ہمیں اپنی فلموں کو ترجیح دینا ہوگی۔جن بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکار کام کررہے ہیں ان کو بھی ترجیح دیں۔جس سے ملکی سینما انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا۔

 

زرداری ،نواز شریف میں ملاقات کیلئے پس پردہ رابطے جاری

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور (ن) لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف کے مابین اہم ملاقات کیلئے پس پردہ رابطے جاری ہیں اور محکمنہ طور پر پیپلز پارٹی کو صدر پاکستان اور چیئرمین سینٹ میں سے ایک عہدہ کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔ لیگی ذرائع کے مطابق مارچ 2018ءمیں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی مدت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ امکان ہے کہ مارچ کے دوران ہی ناسازی طبع کا جواز پیش کر کے صدر مملکت ممنون حسین بھی اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے سکتے ہیں اور اسی دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے مابین اہم ملاقات ہو سکتی ہے۔ تجاویز پر غور جاری۔

ن لیگ کے 100 ارکان اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہونے کو تیار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے 100 ممبران اسمبلی پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے کو تیار، حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کیمنظوری دیدی۔ یہ انکشافات سینئر صحافی چودھری غلام حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کئے۔ انہوں نے کہا کہ لیگی قومی و صوبائی ممبران اسمبلی نے تحریک انصاف قائدین سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا عندیہ دیدیا۔ حکومت نے غریبوں پر ایک اور بم گرانے کی تیاری کر لی اور ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کی منظوری دیدی ہے۔ حکومت وجود میں آنے سے اب تک ادویات کی قیمتوں میں 250 فیصد تک اضافہ کر چکی ہے۔ ہسپتالوں میںپتھالوجی اور ریڈیالوجی شعبوں کی نجکاری کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

کلبھوشن کو یو این گلوبل ٹیررواچ میں شامل کیا جائے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوش یادیو کو یو این گلوبل ٹیرر واچ میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے مطالبہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے مطالبہ دورے پر آئی سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم سے کیا۔ پاکستان نے کلبھوشن کے تین کالعدم تنظیموں نے مل کر کام کرنے کے ٹھوس ثبوت بھی فراہم ٹیم کے حوالے کئے جبکہ پاکستان نے ٹیم کے ساتھ کالعدم تحریک طالبان کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یو این لسٹ کے مطابق 27 تنظیمیں 35 افراد مبینہ طور پر پاکستان میں آپریٹ کررہے ہیں۔ سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم ایسی تنظیموں کیخلاف اقدامات کا جائزہ لینے پاکستان آئی۔ اس موقع پر پاکستان نے مو¿قف اختیار کیا کہ حافظ سعید ور ان سے منسلک تنظیموں کیخلاف ٹھوس ثبوت دیئے جائیں تو حافظ سعید کے خلاف بھرپور ایکشن لیںگے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کی ٹیم کے ساتھ ملا فضل اللہ کے افغانستان سے آپریٹ کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔

 

قاتل عمران کے 37غیر ملکی کرنسی اکاﺅنٹس

اسلام آباد(وقائع نگار)سپریم کورٹ نے قصور میں درندگی کانشانہ بنا کر قتل کی جانے والی سات سالہ زینب ازخود نوٹس کیس میںآئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ ملزم عمران کو تحفظ دیا جائے، جبکہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات کے بعد جے آئی ٹی سے تحقیقات کرکے دو روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے، کیس کی سماعت کے دوران اینکرڈاکٹر شا ہد مسعود نے زینب قتل کیس میں مبینہ طور پر ملو ث ایک وفا قی وزیر اور ایک اہم شخصیت کے نام چٹ پر لکھ کر عدالت میں پیش کردئیے جنہیں عدالت نے اپنے پاس محفوظ کر لیا ،سپریم کورٹ کے رو برو صحافی نے اپنے پروگرام میں کیے گئے انکشافات کے حوالے سے بیان دیا جس پر کیس کی سماعت پیر 29 جنوری تک ملتوی کردی گئی ، چیف جسٹس آف پاکستان میا ں ثاقب نثارنے ڈاکٹر شا ہد مسعود کے پرو گرام میں انکشافات پر نو ٹس لیتے ہوئے انہیں عدالت طلب کیا تھا ،ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ زینب زیادتی اور قتل میں ایک بین الا قوامی گروہ ملو ث ہے اور ملزم عمران کے 37 سے زائد بینک اوکانٹس ہیں، ملزم عمران علی بین الاقوامی مافیا کا متحرک رکن ہے ،اسے ایک وفاقی وزیر اور ایک اعلی شخصیت کی پشت پناہی حاصل ہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ ملزم جب تک زیرحراست ہے اس کی سیکورٹی آئی جی پنجاب کی ذمہ داری ہوگی، اگر ملزم کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات ہوں گے،جوڈیشل ریمانڈ کے بعد آئی جی جیل خانہ جات ذمہ دار ہوں گے ، قصور واقعے پر پوری قوم پریشان ہے،سچ سامنے آنے سے پریشانی حل ہوجائے گی ۔ چیف جسٹس نے شاہد مسعود سے کہا کہ وفاقی وزیر اور اعلی شخصیت کا نام چٹ پر لکھ کر دیں تو ڈاکٹر شاہد مسعود نے دونوں افراد کے نام کاغذ پر لکھ کر دیئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ دونوں نام ہماری تحویل میں رہیں گے، کسی کو اس کا علم نہیں ہوگا۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ملز م کی حفا ظت بھی ضروری ہے کیو نکہ پولیس حراست میں ملزم کے مارے جانے کاخطرہ ہے اور اس کی حفاظت کے لیے حساس ادارے کو بھی کہا جائے ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عائشہ حامد نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلی نے پروگرام کے نشر ہونے کے بعد چھ رکنی کمیٹی بنادی ہے جو کہ اس معا ملے کی تحقیقات کر ئے گی ،چیف جسٹس نے کہا کہ بے شک وہ تحقیقات کریں ہم اس معاملے کو اپنے طریقے سے دیکھیں گے، اگریہ الزامات درست ثابت نہ ہوئے تو ان کے لئے اچھا نہیں ہوگا،اس موقع پر کمرہ عدالت میں ٹی وی پروگرام کی فوٹیج بھی چلائی گئی۔ کیس کی مزید سماعت پیر 29 جنوری کو ہوگی۔

 

مسجد میں شراب پلا کر بچے سے زیادتی

گوجرہ‘ کمالیہ (خصوصی رپورٹ) پانچ اوباشوں نے طالب علم سے اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔ ویڈیو بھی بنالی۔ گرفتار کرلئے گئے۔ گوجرہ کے علاقہ 303 ج ب کٹھور کے عرفان کا 16 سالہ بیٹا آٹھویں کلاس کا طالب علم بلال شام کو گاﺅں کے ٹیچر سے ٹیوشن پڑھ کر آرہا تھا کہ راستے میں کھڑے عمر شہزاد‘ اویس ‘ اشفاق‘ عرفان اور زمان طالب علم بلال کو زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھا کر عمر شہزاد Çے ڈیرے پر لے گئے اور باری باری اس سے زیادتی کرتے اور موبائل فون پر ویڈیو پر بھی بناتے رے۔ اطلاع ملنے پر صدر پولیس نے تمام ملزمان گرفتار کرکے لئے۔ کمالیہ کے علاقہ نواز چوک نزد مرکزی جامع مسجد میں ناصر وغیرہ نے شہناز بی بی کے نوعمر بیٹے کو گن پوائنٹ پر شراب پلا کر بدفعلی کر ڈالی۔ مقدمات درج کرلئے گئے۔ اجتماعی زیادتی کا واقعہ آر پی او ڈیرہ غازیخان کا نوٹس رپورٹ طلب۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق بیٹ قائم شاہ کی اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی ماں بیٹی کا ویمن میڈیکل آفیسر شاہ جمال ڈاکٹر ہما کرن علی نے طبی معائنہ کیا اور ابتدائی رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیکولیگل رپورٹ کی کاپی بھی فراہم کردی ہے جبکہ زیادتی ک شکار (ش) نے انتہائی رنجیدہ ہوکر سوال کیا ہے کہ اس کی 20 سالہ بیٹی کا رشتہ اب کون لے گا۔ دوسری طرف آر پی و ڈیرہ غازی خان نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 

طاہر القادری کا پھر پاور شو کرنے کا اعلان

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک نے فروری کے پہلے ہفتے میں گجرپور طاقت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک روزہ بھرپور احتجاجی جلسے میں عوامی تحریک تمام عوامی طاقت اپنی لائے گی جبکہ اس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کو صرف خطاب کے لئے دعوت دی جائے گی۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن دونوں کے ذمہ داران کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ اس کا باقاعدہ اعلان ہوسکتا ہے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کے بڑھتے ہوئے اختلافات کی وجہ سے دونوں طرف سے وہ رسپانس نہ مل سکا جس کی ان کو امید تھی۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایک کوشش کے بعد طاہرالقادری اور ان کے قریبی رفقاءنے ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا کہ سیاسی ساکھ اور اپنی عوامی اپوزیشن کو بہتر بنانے کے لئے ایک بڑا عوامی اجتماع کیا جائے جس میں صرف عوامی تحریک کے ہی لوگ ہوں اور اس میں خطابات کے لئے دعوت تمام سیاسی جماعتوں کو دی جائے اور اس میں اپنے مطالبہ کو بھرپور طریقے سے پیش کیا جائے۔ عوامی تحریک کے ایک رہنما نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ بھرپور عوامی قوت کے مظاہرے کے بعد ان کی تحریک آگے بڑھ سکتی ہے اور اس جلسہ کے فوری بعد ایک نیا کمیشن بن سکتا ہے جو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی انکوائری ازسرنو کرے۔