Monthly Archives: January 2018
زینب قتل کیس ،ملزم کے ساتھ کیا ہونے والاہے؟؟؟
نظام عدل کی اصلاح کب اورکیسے؟؟

بیرونی سرمایہ کاری ضرورت مگر یہاں ایک ڈالر 8ڈالر بن کر واپس جا تا ہے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کارڈاکٹر مہدی حسن نے کہا ہے کہ ہر معاشرے میں جرائم ہوتے ہیں لیکن جس طرح زینب کیس کو میڈیا پر دکھایا گیا مجرم کو پکڑنے کے بعد تالیاں بجائیں گئیں یہ بچی کے لواحقین کے دکھ کو کریدنے کے مترادف ہے۔چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح ہماری نسل نے امریکہ کے خلاف کولڈ وار میں احتجاج کئے تھے اور میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ کچھ عرصے بعد ہمیں چین کے خلاف بھی ایسا کرنا پڑ جا سکتا ہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے انسان کی اہمیت کو گھٹا جبکہ مشینوں کی اہمیت کوبڑھا دیا ہے۔انہوں نے کہا اگر ہم قرضہ لیں گے تو میں یہی کہوں گا(بیگرز کین ناٹ بی اے چوزر) ہاتھ پھیلانے والا اپنی شرائط نہیں منوا سکتا آخر ہم اپنی شراط پر امریکہ سے دوستی کیوں نہیں کر سکتے۔انہوں نے مزید کہا ختم نبوت پر جس کا یقین نہیں وہ مسلمان نہیں ہو سکتا۔ ہر مسئلے کو مذہب کے مطابق حل کریں گے تو نتائج معنی خیز نہیں ہوں گے،میں نے بارہا پوچھا ہے گزشتہ ستر سالوں سے ہم نے ایسا کوئی مذہبی سکالر پیدا کیا ہے جو بین الاقوامی شہرت کا حامل ہو۔کھیلوں کو موضوع بحث بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں پیسہ بہت ہے اس لئے اس کی جانب رجحان بھی زیادہ ہے۔کالم نگارہمایوں شفیع نے کہا کہ جس طریقے سے میڈیا پر دکھایا گیا کہ کس طرح ملزم بچی کو کمرے میں لے کرگیا یہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔اس قسم کی تفصیلات دینے کی ضرورت نہیں تھی ۔سی پیک میں جہاں تک بزنس کا تعلق ہے سرمایہ کار نے دیکھنا ہے اس میں اسے آسانی کتنی ہے اور منافع کیا ہے اور سب سے اہم وہ دیکھتا ہے مشکل وقت میں وہ اپنا سرمایہ کیسے باہر نکال سکتا ہے۔تجزیہ کارمیاں سیف الرحمان نے کہا کہ بچی کی تصویر بار بار دکھانے سے متاثرین کے دکھ میں اضافہ ہی ہوا ہو گا۔سی پاک کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ پورے خطے کو فائدہ ہو گا اس میں شک بھی نہیں لیکن ہمیں تو یہ دیکھنا چاہئے ہمیں کیا فائدہ ہو گا۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی معیشت کو مضبوط بنائیں تاکہ قرضوں سے بچا جا سکے اور ملک خوشحال ہو۔سینئر صحافی رضوان رضی نے بتایا کہ چینل فائیو زینب کے قاتل کی سزا کے حوالے سے ایک سروے کر رہا ہے جس کے نتائج چھبیس جنوری کو رات نو بجے نشر کئے جائیں گے۔ ورلڈ اکنامک فور م کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ضرورت ہے کہ دنیا سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری لے کر جائیں لیکن میرے کچھ تحفظات ہیں کہ یہاں آیا ہوا ایک ڈالر آٹھ ڈالر کی صورت میں واپس جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے پاکستان میں آ نے والی ملٹی نیشنل کمپنیاں کبھی بھی وائنڈ اپ کر کے واپس نہیں گئیں۔

راﺅ انوار کی گرفتاری کے لیے چھاپے 4اہلکار ،ایک چوکی انچارج گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر) پولیس نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر را انوار او ان کی ٹیم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاہم اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار اوران کی ٹیم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں نے کچھ مقامات پر چھاپے بھی مارے لیکن اب تک کوئی قابل ذکرکامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ سابق ایس ایس پی ملیر را ﺅانوار تاحال روپوش ہیں۔ وہ اور ان کی ٹیم کے اہلکاروں کے موبائل فونزبند ہیں جس کی وجہ سے جی سی بی ٹی (سیل بیسڈ ٹریکنگ)کی مدد سے ان کی موجودگی کے مقام کی نشاندہی بھی نہیں ہوپارہی۔دوسری جانب نقیب اللہ کیس میں 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم ان کی گرفتاری بھی ظاہر نہیں کی گئی، اس کے علاوہ ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو نے را ﺅانوار کے ساتھ کام کرنے والے 17 تھانوں کے ہیڈ محرر کو کام کرنے سے روک دیا ہے اور ان کی جگہ دیگر اہلکاروں کو ہیڈ محرر کا عارضی چارج دے دیا گیا ہے۔پولیس نے راﺅ انوار کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ نئے ایس ایس پی ملیر نے چارج سنبھالتے ہی را ﺅانوار کے قریبی ساتھیوں کو فارغ کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے احسن آباد کے چوکی انچارج ہدایت شر کو حراست میں لے لیا ہے ، ہدایت شر کو سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔دوسری جانب نئے ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو نے ضلع ملیر کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کی حکمت عملی کے تحت سابق ایس ایس پی کے خاص ساتھیوں میں شمار ہونے والے اے ایس آئی را ﺅفیصل اور پانچ ہیڈ کانسٹیبلز کو ملیر سے فارغ کر دیا ہے۔تبادلے کئے جانے والے اہلکاروں کو ڈی آئی جی ایسٹ آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نقیب اللہ کیس میں نامزد معطل ایس ایس پی راو¿ انوار نے تحقیقاتی ٹیم پر الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں اپنا دشمن قرار دےدیا۔کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاو¿ن میں 13 جنوری کو مشکوک پولیس مقابلے میں مارے جانے نقیب اللہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں ملیر کے سابق ایس ایس پی راو¿ انوار سمیت مقابلہ کرنے والی پولیس پارٹی کو نامزد کیا گیا ہے ¾گزشتہ روز راو¿ انوار نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی جو اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایف آئی اے نے ناکام بنادی جس کے بعد آئی جی سندھ نے معطل ایس ایس پی کی گرفتاری کے لیے ممکنہ اقدامات کے احکامات جاری کیے۔نجی ٹی وی کے مطابق راو¿ انوار نے نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے افسران کو اپنا دشمن قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ثبوت سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔راو¿ انوار کا اپنے بیان میں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کرنے والے ایڈیشنل آئی جی ثناءاللہ عباسی اور مخالفت کرنے والے سی ٹی ڈی افسران کے اپنے ہاتھ صاف نہیں، ان کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں جو جلد منظر عام پر لائیں گے۔

شیخ رشید کی نا اہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی
لاہور ( این این آئی) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید نے 17جنوری کو لاہور میں منعقدہ متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا مگر بعد میں مستعفی ہونے سے انکار کر دیا،ممبر قومی اسمبلی شیخ رشید نے استعفیٰ سے متعلق عوام سے جھوٹ بولا اور غلط بیانی پر آئین کے آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ شیخ رشید کو قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل قرار دیا جائے ۔

کاہنہ: پولیس 7 سالہ سویرا کا سراغ لگانے میں ناکام
کاہنہ نو (نمائندہ خبریں) کاہنہ پنجاب حکومت کے پاس فرانزک لیب اور جدید سہولتوں کی بدولت قصور کیننھی کلی زینب کا قاتل پکڑا گیا لیکن کاہنہ پولیس ڈھائی سال قبل اغواءہونے والی سات سالہ سویرا کا سراغ نہ لگا سکی مغویہ کے بوڑھے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے امیدیں لگالیں تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ دھوپ سڑی کا رہائشی سفیان جو پینٹ بنانے والی فیکٹری میں محنت مزدوری کرتا ہے ڈھائی سال قبل اس کی سات سالہ معصوم بیٹی سویرا گھر کے باہر گلی میں کھیل رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا جس کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج ہے لیکن کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس اور سی آئی اے نے غریب ہونے کے ناطے سرسری تفتیش کے بعد فائل بند کردی زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا اس کو تلاش کرنے کی کوشش ہی نہ کی غموں سے چور بوڑھے والدین حسرت ویاس کی تصویر بنے اس امید پر زندگی کے دن گزار رہے تھے شاید کسی دن ان کی لاڈلی بیٹی کا سراغ مل جائے لیکن جب قصور کی ننھی کلی زینب کا قاتل پکڑا گیا تو ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی بچی کی جدائی میں روز جیتے اور روز مرتے ہیں اگر فرانزک لیب اور جدید سہولتوں کی بدولت زینب کا قاتل پکڑا جاسکتا ہے تو میری بچی کا بھی سراغ لگایا جائے متاثرین نے وزریراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے اپیل کی ہے ہماری معصوم بچی کا بھی سراغ لگایا جائے۔

احتجاج ،لاک ڈاون،دھرنے کی کال واپس معا ملا ت کے حل کے لیے کمیٹی قائم
سرگودھا (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیال شریف آمد ،پیر آف سیال شریف نے مزید احتجاج کی کال واپس لے لی۔ وزیر اعلی ٰ پنجاب میاں شہباز شریف زعیم قادری کے ہمراہ سیال شریف آئے اور سیال شریف کی گدی کے سجادہ نشین پیر حمید الدین سیالوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں میاں شہباز شریف نے پیر حمید الدین سیالوی کے جملہ تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی کروائی اور دونوں راہنماﺅں نے رانا ثناءاللہ کے استعفے کے معاملہ پر چھ رکنی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے جس کمیٹی کے سامنے رانا ثناءاللہ اپنی صفائی پیش کریں گے اور اگر وزیر قانون پنجاب کمیٹی کو مطمئن نہ کر سکے تو وہ مستعفی ہو جائیں گے جبکہ کمیٹی کے ارکان کے ناموں کا فیصلہ پیر حمید الدین سیالوی کریں گے ،معاملات طے ہو نے کے بعد سیال شریف کے گدی نشین نے احتجاج کی کال واپس لے لی ہے ،اس موقع پرپیر حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ میں آج کے مذاکرات پر مطمئن ہوںکیونکہ لیگی قیادت نے قادیانیوںکو دائرہ اسلام سے خارج طبقہ تسلیم کر لیا ہے ۔اس موقع پر پیر آف سیال شریف کے پنجاب اسمبلی سے مستعفی بھتیجے نظام الدین سیالوی ،ایم پی اے مولوی رحمت اللہ،ایم این اے بی بی غلام بھروانہ ،توسہ شریف کے پیر مدثر اور پاکپتن کے گدی نشین دیوان مصعود بھی مو جود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیر حمیدالدین سیالوی سے میرا رشتہ گہرا ہے میری درخواست پر پیر سیالوی نے احتجاج کی کال واپس لے لی جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پیر آف سیال شریف خواجہ حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری بھی انکے ہمراہ تھے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیر حمید الدین سیالوی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں شہبا شریف نے کہا ہے کہ ختم نبوت ہر مسلمان کا عقیدہ ہے قادیانیوں کا خارج اسلام میں کوئی دورائے نہیں بلکہ آئین پاکستان بھی اس کا واضح حکم دئے چکا ہے انہوں نے کہا کہ میری درخواست پر پیر حمیدالدین سیالوی نے احتجاج کی کال واپس لے لی جس کا میں بے حد مشکور ہوں پیر حمید الدین سیالوی کی خدمت میں حاضر ہونے کیلئے بے تاب تھا مگر ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے سیال شرےف سے دوریاں سیاسی مخالفین اور بعض مذہبی طبقات پیدا کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کانفرنس پر امن طریقے سے ختم نبوت کانفرنس ہوگی جس میں سب شرکت کریں گے جبکہ باقی معاملات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے جو رانا ثناءاللہ کے استفےٰ سمیت اراکین اسمبلی کے استعفوں کا فیصلہ بھی کمیٹی اجلاس میں ہوگا جس پہلا اجلاس اگلے ہفتے لاہور میں ہوگا۔
باقی صفحہ6بقیہ نمبر

دنیا کی سب سے بڑی عمارت کہاں بنے گی؟؟
جدہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بلند عمارت تعمیر کرنے کا باقاعدہ طور پر ٹھیکا دے دیا گیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برج خلیفہ سے بھی اونچی دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت کو تعمیر کرنے کا باقاعدہ طور پر معاہدہ طے پاگیا ہے۔عمارت کی ڈویلپر جدہ اکنامک کمپنی نے عمارت کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کا ٹھیکہ مقامی تعمیراتی کمپنی الفوزان جنرل کنٹریکٹنگ کو دیا ہے یہ تعمیراتی کمپنی 12 ماہ میں صرف انفرا اسٹرکچر تعمیر کرے گی بقیہ کام علیحدہ ہیںبعدازاں عمارت کی فنشنگ اور تکمیل 2020ئ تک ہوگی مجموعی طور پر عمارت کی تعمیر پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، یہ عمارت ایک ہزار میٹر (3 ہزار 281 فٹ ) بلند ہوگی جب کہ برج خلیفہ 828 میٹر بلند ہے۔خیال رہے کہ اس عمارت کو 2013میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مختلف رکاوٹوں کے سبب اس کی تکمیل میں تاخیر ہوتی جارہی ہے۔