Monthly Archives: January 2018
وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا پہلا اجلاس
امریکا کو وزیرستان اور کرم ایجنسی میں کاروائی کی اجازت دینے کا کوئی معاہدہ نہیں ،پاکستان
چیف جسٹس کا تارکین وطن کے ووٹ کی حق تلفی پر توجہ خوش آئند ہے،عمران خان

اٹلی جانے کیلئے ہوجائیں تیار
روم:(ویب ٹیسک) ہر سال کی طرح اٹلی نے 2018ءمیں 30 ہزار 850 غیر یورپی شہریوں کو اٹلی کی امیگریشن دینے کا اعلان کیا ہے۔اٹلی میں ہر سال ایک کوٹہ مختص کیا جاتا ہے اور غیر یورپی ورکرز کو اٹلی کے ویزے جاری کئے جاتے ہیں۔ ان ویزوں میں چونکہ زیادہ تعداد ان ویزوں کے لئے مختص کی جاتی ہے جو محدود مدت کے لئے ہوتے ہیں اور موسمی کام کے لئے آنے والے ورکرز کے ویزا زیادہ ہوتے ہیں، اس لئے اس امیگریشن کو موسمی امیگریشن کا نام دیا جاتا ہے۔اس امیگریشن میں پاکستانی شہری بھی اٹلی کا ویزہ لے سکتے ہیں کیونکہ پاکستان کا اس سلسلے میں اطالوی حکومت کے ساتھ غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے دو طرفہ معاہدہ ہے۔اس امیگریشن کی بنیادی شرط یہ ہے کہ اٹلی میں موجود کوئی زمیندار اپنے کھیتوں میں کام کے لئے یا پھر اٹلی کے کسی تفریحی مقام پر موجود کسی ہوٹل کا مالک ایک مخصوص مدت کے لئے متعلقہ پاکستانی ورکر کا ویزہ اٹلی سے اپلائی کرے۔امیگریشن میں ایسے پاکستانی جو اٹلی میں تعلیم کے سلسلے میں مقیم ہیں یا گزشتہ سال زرعی یا موسمی کام کے ویزہ کے لئے اٹلی آئے تھے اور ابھی بھی قانونی طور پر مقیم ہے، ان کے لیے بھی ممکن ہوتا ہے کہ وہ اپنی عارضی یا محدود مدت کے ویزہ کو مستقل کروا سکیں۔اس سال کے کوٹہ کے مطابق اٹلی میں ویسے تو 30850 غیر یورپی شہریوں کو اٹلی کی امیگریشن دی جائے گی لیکن ان میں سے موسمی ویزہ کے لئے 18 ہزار افراد کو کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے۔ باقی ماندہ 12850 ورکرز کے کوٹہ ان شہریوں کے لئے مختص ہے جن ممالک کے اٹلی کے ساتھ خاص قسم کے معاہدے ہیں۔اس کوٹہ میں وہ شہری بھی سہولت اٹھا سکتے ہیں جو اٹلی میں قانونی طور پر رہائش پذیر تو ہیں لیکن وہ اب اپنے عارضی قیام کو مستقل بنا سکیں۔ رواں سال امیگریشن کے درخواست 18 جنوری کو موصول کرنا شروع کی گئی ہیں اور سلسلہ 31 جنوری تک جاری رہے گا۔موسمی ورکروں کے لیے ویزے کی زیادہ سے زیادہ 9 ماہ کے لئے ہوتی ہے۔ یہ امیگریشن اٹلی کے امیگریشن قانون کے آرٹیکل نمبر 24 کے تحت کھلتی ہے۔
انتظار پر فائرنگ پولیس اہلکار بلال اور دانیال نے کی ،سی ٹی ڈی حکام
24جنوری کو ڈرون حملہ افغان مہاجرین کیمپ پر کیا گیا،آئی ایس پی آر
لاہور ہائی کورٹ ،زینب کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا نو ٹیفکیشن جاری
نقیب قتل کیس کا مقدمہ درج ،راﺅ انوار اور پولیس پارٹی مقدمے میں شامل

اجے دیوگن ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں
لاہور (ویب ڈیسک) برسوں پہلے فلم نگری میں بطور چائلڈ سٹار قدم رکھنے والے معروف اداکار اب ایک فلم میں کام کرنے کے عوض خطیر معاوضہ حاصل کرتے ہیں۔اجے دیوگن نے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم پھول اور کانٹے سے کیا۔ جگر ، دل والے ، ناجائز اور دل جلے اجے کی مشہور فلمیں ہیں۔ دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ میں اجے کی اداکاری یادگار رہی ، انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کاجول سے شادی کی۔ اجے دیوگن نے کامیڈی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اداکاری کے ساتھ اجے دیوگن ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ دو نیشنل اور چار فلم فئیر سمیت اجے دیوگن کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔اجے دیوگن کے والد ویرو دیوگن ایک فلم کی عکسبندی کے دوران ہیرو کو فائٹ سکھا رہے تھے کہ اس بات سے فلم کا ڈائریکٹر ناراض ہوگیا اور اس نے ویرو دیوگن سے کہا کہ وہ اپنا یہ شوق بیٹے کو ہیرو بنا کر پورا کر لے میری فلم میں دخل اندازی نہ کرے ، ڈائریکٹر کی یہ بات ویرو دیوگن کو بری لگی اور انہوں نے چیلنج سمجھ کر اپنے بیٹے وشال دیوگن کو اجے دیوگن کے نام سے فلموں میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔فلم پھول اور کانٹے میں ان کے ساتھ اداکارہ مدھو ہیروئن تھیں ، اس کے بعد ان کی کئی کامیاب فلمیں منظر عام پر آئیں جن میں دل والے میں ان کی جوڑی روینہ ٹنڈن کے ساتھ مشہور ہوئی اور اس کے بعد دونوں کے درمیان افیئر کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنیں۔ اجے دیوگن کی فلم ہم دل دے چکے صنم ، لیجنڈ آف بھگت سنگھ ، رین کوٹ اور زخم کو بالی ووڈ کی کلاسک فلموں کا درجہ دیا جا سکتا ہے۔ ان کی شادی اداکارہ کاجول کے ساتھ ہوئی جو ان کے ساتھ کئی فلموں میں ہیروئن کا کردار بھی پرفارم کر چکی تھیں۔