Monthly Archives: January 2018
میری درخواست پر سیالوی صاحب نے احتجاج کی کال مسترد کر دی ،شہباز شریف

قیمتی تحفہ پریانکا کی بدنامی کا باعث بن گیا ،شرمناک انکشاف
میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کو تحفے میں ملنے والی 40 لاکھ روپے کی گھڑی اور 27 لاکھ روپے کی کار پر انڈین محمکہ ٹیکس کی جانب سے نوٹس دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ان قیمتی چیزوں پر ٹیکس ادا نہیں کیا۔ خبر کے مطابق یہ بات صرف پریانکا چوپڑا کی 40 لاکھ روپے کی گھڑی اور 27 لاکھ روپے کی کار تک محدود نہیں، بلکہ ٹیکس حکام اداکارہ کی گزشتہ 4 سال کی کمائی اور ان کے ٹیکس گوشواروں کی بھی پڑتال کر رہے ہیں، اور یہ کہ بھارتی قوانین کے مطابق ان قیمتی اشیائ پر ٹیکس نہ دینا جرم ہے۔خبر کے مطابق اداکارہ نے 40 لاکھ روپے کی گھڑی سے متعلق حکام کو جواب دیا کہ انہیں وہ کمپنی کی جانب سے تحفے میں دی گئی، کمپنی نے ان کے کام سے متاثر ہوکر انہیں پیار میں یہ تحفہ دیا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ کمپنی نے انہیں سوئٹزرلینڈ کی گھڑی ساز کمپنی ’ٹگ ہویر‘ نے ’ایل وی ایم ایچ ٹگ‘ گھڑی تحفے میں دی ہے، جس کے ساتھ تشہیر کا معاہدہ کیا تھا۔

ن لیگ ،پی پی پی یا پی ٹی آئی ۔۔۔ سب سے بڑی سیاسی جماعت کو نسی،چینی سفیر کا حیرت انگیز بیان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں جہانگیر ترین، علیم خان، ڈاکٹر شہزاد وسیم، فواد چوہدری، شاہ فرمان، عامر کیانی اور اسحٰق خاکوانی بھی موجودتھے، ملاقات میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک قومی رہنما ہیں، ان سے ملاقات پر بہت مسرت ہوئی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، چین پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ قریبی تعلقات کے خواہاں ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سیاست سے بالا تر ہے، پاکستان چین دوستی کی جڑیں ان کے عوام میں ہیں، سی پیک ایک قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اس پر مکمل اعتماد ہے، تحریک انصاف سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت جاری رکھے گی، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، افغانستان کا امن پاکستان کے امن میں پنہاں ہے، عمران خان نے کہا کہ وہ مارچ کے اواخر یا اپریل کے اوائل میں چین کا دورہ کرینگے۔

الزا م پہ الزام،شہباز شریف کے صبر کا پیمانہ لبریز،جلسہ میں کپتان سمیت زرداری کو کھر ی کھری سنادیں
منڈی بہاو¿الدین(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ عدالت عمران خان کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے الزامات پر بنچ تشکیل دے اور ان کا جلد از جلد فیصلہ کرے۔ ملکوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں لوڈشیڈنگ کا اندھیرا دیا گیا لیکن نواز شریف کی قیادت میں ہزاروں میگاواٹ کے نئے منصوبے لگائے گئے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان دن رات الزامات لگاتے رہتے ہیں، انہوں نے جھوٹ بولا، لانگ مارچ اور لاک ڈاو¿ن کئے، انہوں نے مجھ پر کئی الزامات لگائے، ایک الزام جاوید صادق سے 27 ارب روپے رشوت لینے کا لگایا، دوسرا الزام یہ لگایا کہ میںنے پاناما معاملے میں عمران خان کو 10 ارب روپے کی رشوت کی پیشکش کی۔ عدالت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عمران خان کے لگائے گئے الزامات پر بنچ تشکیل دے اور ان کا جلد از جلد فیصلہ کرے۔ انہوں نے مجمع سے سوال کیا کہ کیا عوام کو جھوٹا اور بدکار شخص منظور ہے، کیا وہ عمران کو ووٹ دیں گے، کیا عوام انہیں پاکستان کی حکمرانی کرنے دیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ چین پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے، آصف زرداری غلط بیانی کرتے ہیں کہ سی پیک کا منصوبہ وہ لے کر آئے، وہ کہتے ہیں کہ سی پیک پر میں نے دستخط کیے تھے، اگر ایسا تھا تو ا±س وقت آصف زرداری نے سی پیک منصوبوں کا سنگ بنیاد کیوں نہیں رکھا۔

دنیا کے مہنگے ترین جوتے ،قیمت سن کر ہوش گم
دبئی(ویب ڈیسک) خواتین کے جوتوں اور سینڈلوں کے ممتاز ڈیزائنر نے دنیا کے مہنگے ترین سینڈل اور شوز فروخت کےلیے پیش کردیئے ہیں۔ ان میں سے ایک سینڈل کی قیمت دو لاکھ 17 ہزار برطانوی پاو¿نڈ ہے جو پاکستانی روپوں میں 3 کروڑ 30 لاکھ روپے کے مساوی رقم ہے۔اونچی ہیل والے ان سینڈل کو ماہر کاریگروں نے اپنے ہاتھوں سے ڈیزائن کیا ہے۔ سینڈل کی ہیل اور تلے (سول) کو سونے اور پلاٹینم سے بنایا گیا ہے۔ اس پر 54 قیراط کے سفید ہیرے اور 416 قیراط کے نیلم (سیفائر) لگائے گئے ہیں۔ تین ممالک کے ماہرین نے مسلسل ایک سال کی محنت کے بعد اسے تیار کیا ہے۔اسے دبئی کی ایک کمپنی دی جیڈا ڈیزائنر کےلیے بنایا گیا ہے اور ان کے مطابق یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا صرف ایک ہی جوڑا ہے۔ یہ کمپنی مشہور شخصیات کےلیے خاص سینڈل بناتی رہی ہے جن میں لیڈی ڈیانا اور گریس کیلی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھی یہاں بہت سے قیمتی سینڈل رکھے گئے ہیں جنہیں عام افراد صرف دیکھ ہی سکتے ہیں۔ان سینڈلوں میں سے ایک اور شاہکار سینڈل نیچے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کی ہیل میں 24 قیراط سونا لگا ہے۔ ٹخنوں پر آنے والی ایک پٹی کو تاج کی صورت میں بنایا گیا ہے جس پر 180 قیراط کے لعل (روبی) جڑے ہیں جبکہ 33 قیراط کے ہیرے بھی لگائے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ سینڈل بطورِ خاص ایک شہزادی کےلیے بنائے گئے ہیں۔

اداکارہ سری دیوی کی پلاسٹک سرجری سو شل میڈیا پر ہنگامہ بر پا
ممبئی (ویب ڈیسک ) کئی دفعہ سیاستدان اور شوبز سلیبرٹیز اپنی طرف سے چھپ کر کچھ نہ کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کیمروں یا میڈیا کی نظروں سے نہیں بچ پاتے اور یہاں تک کہ افواہیں بھی خبر بن جاتی ہیں اور ایسا ہی کچھ بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کیساتھ ہوا جنہوں نے ممکنہ طورپر ہونٹوں کی سرجری کرالی لیکن اس کی وجہ سے ان کے ہونٹ ضرورت سے زیادہ ہی بڑے دکھائی دیتے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ایک صارف نے لکھاکہ ”اس کو اس عمر میں پلاسٹک سرجری کرانے کی کیا ضرورت پڑگئی، خوفناک دکھائی دیتی ہے “۔بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں سری دیوی نے ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں سے کچھ تصاویر سامنے آگئیں ،ہرکسی نے یہ بات نوٹ کی کہ سری دیوی کی پلاسٹک سرجری بگڑی گئی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ صرف افواہیں نہیں بلکہ جب 2012ءمیں میڈیا نے ہونٹوں کی سرجری سے متعلق استفسار کیاتھا تو انہوں نے تمام افواہیں مسترد کردی تھیں اور موقف اپنایاتھاکہ آپ کی ظاہری دکھاوے کی بجائے رویئے میں بھی تبدیلی آنی چاہیے تاہم حالیہ تصاویر اور ان کے بارے میں ہونیوالی باتوں پر سری دیوی کا موقف سامنے نہیں آسکا۔

ڈرون حملہ کس کیمپ پر کیا گیا ، مارے گئے افراد کون تھے،آئی ایس پی آر نے حقا ئق وا ضح کر دیئے
اسلا م آ با د (ویب ڈیسک )گزشتہ روز فاٹا میں اورکزئی اور کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں حقانی گروپ کے کمانڈر احسان عرف نورے سمیت 2 افراد ہلاک ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ڈرون حملے کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ امریکا کو وزیرستان اور کرم ایجنسی میں کارروائی کی اجازت دینے کا کوئی معاہدہ نہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے ڈرون حملے سے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 24 جنوری کا ڈرون حملہ انفرادی ہدف پر کیا گیا، ڈرون حملہ دہشت گردوں کے کسی ٹھکانے پر نہیں تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کیمپ پر کیا گیا جس میں مارے گئے افراد افغان تھے اور مہاجرین کے کیمپ میں موجود تھے۔ افغان مہاجرین کے کیمپوں کا نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے اور ساتھ ہی کیمپوں کی تفصیل بھی بتائی گئی ہے۔

شہبا ز شریف کا پیر حمیدالدین سیالوی کے گھٹنے چھونا کا م آگیا،بڑی خو شخبری مل گئی
سرگودھا(ویب ڈیسک)پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے بعد احتجاج کی کال واپس لے لی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرگودھا میں پیر حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کی، ملاقات میں شہباز شریف نے احتراماً پیر حمیدالدین سیالوی کے گھٹنے بھی چھوئے۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے احتجاج کے حوالے سے پیرسیال کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔
پیر حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست پر پیر سیال نے احتجاج کی کال مسترد کردی ہے، ختم نبوت پر ایمان ہر مسلمان کے عقیدے کا لازمی جزو ہے جب کہ پیرسیالوی کی مشاورت سے 6 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جو ان سے معاملات پر گفتگو کرے گی۔

زینب کے قا تل بارے معروف صحافی سپر یم کورٹ پیش،کس کی پشت پناہی حاصل ہے ، چونکا دینے والے ،سنسنی خیز انکشا فا ت
اسلام آباد (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں کئے گئے انکشافات کے بعد سینئر صحافی و اینکر پرسن شاہد مسعود سپریم کورٹ میں پیش، زینب سمیت10 بچیوں کے قاتل عمران کو کس کی پشت پناہی حاصل ہے ،نام چٹ پر لکھ کر چیف جسٹس کو دیدئیے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس پرسماعت ہوئی ۔چیف جسٹس نے ان کے بیانات سے متعلق استفسار کیاتو شاہد مسعودنے بتایا کہ زینب کا قاتل ملزم عمران عالمی مافیا کا ایک متحرک رکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران کو اعلیٰ شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے۔ عدالت میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے ملزم عمران کے 37 بنک اکاو¿نٹس کی فہرست بھی پیش کر دی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عمران کو جن شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے ان کا نام چٹ پر لکھ کر دیں۔جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے دو شخصیات کا نام چٹ پر لکھ کر چیف جسٹس کو دیدیا۔ دوسری جانب چیف جسٹس نے ملزم کی سکیورٹی سخت کرنے سے متعلق بھی احکامات جاری کیے۔ چیف جسٹس کا کہناتھا کہ ملزم عمران کی سکیورٹی بہت اہم ہے۔ ہم سچ تلاش کر کے دم لیں گے۔واضح رہے کہہ گزشتہ رات نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا تھا کہ سات سالہ زینب کا قاتل عمران نہ ہی مستری ہے اور نہ ہی وہ کوئی ذہنی مریض ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جھوٹ بول رہی ہے کہ عمران مستری ہے ، انہوں نے کہا کہ میں بیرون ممالک تھا تو وہاں بھی یہ کیس ڈسکس ہوتا رہا اور میں شہباز شریف کے موقف کا انتظار کر رہا تھا، میں چیف جسٹس آف پاکستان کے نوٹس میں یہ بات لاناچاہتاہوں کہ یہ آدمی مستری بھی نہیں ہے اور یہ آدمی ذہنی مریض بھی نہیں ہے یہ ایک بین الاقوامی مافیا کا انتہائی فعال رکن ہے جس کو پاکستان کی اعلیٰ اور مضبوط شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے اور اس آدمی کے کم از کم 37 بینک اکاو¿نٹس ہیں، جس میں اکثریت فارن اکاو¿نٹس کی ہے، ان اکاو¿نٹس میں بیرون ممالک سے ڈالرز، یورز اور پاو¿نڈز کی ٹرانزیکشن کی جاتی ہے اور یہ کروڑوں اربوں کا کھیل ہے، یہ جن بین الاقوامی تنظیموں کے لیے کام کر رہا ہے اس کی مکمل تحقیقات کریں، انہوں نے کہا کہ میں جو بات کررہا ہوں وہ انتہائی ذمہ داری سے کر رہا ہوں اس کے 37 بینک اکاو¿نٹس ہیں، نہ تو یہ پاگل ہے اور نہ یہ بے وقوف آدمی ہے اس کو اہم سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات کی حمایت حاصل ہے اور یہ شخص چائلڈ پورنو گرافی کے لیے کام کرتا ہے، بدقسمتی کے ساتھ یورپ ، ایسٹرن یورپ اور باہر کی دنیا میں کچھ پاگل یا ذہنی مریض قسم کی شخصیات ہیں جب وہ نشے میں ہوتی ہیں یا اس قسم کی کیفیت میں ہوتی ہیں تو وہ انٹرنیٹ پر لائیو مناظر دیکھتے ہیں جس میں بچوں پر تشدد ہوتے ہیں، اس میں پہلے واقعات جو قصور میں ہوئے ہیں یہ اکیلا نہیں ہے، میں اس شخصیت کا نام نہیں لیناچاہتا ہے جو اس میں ملوث ہے اور ایک وفاقی وزیر کا نام بھی میرے پاس موجود ہے ۔