پدما وت ریلیزہو تے ہی بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے،قیمتی املاک ،گاڑیاں نذر آتش،صو رتحال انتہائی کشیدہ

ممبئی(ویب ڈیسک)ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم”پدماوت“آج ریلیز کردی گئی تاہم فلم کی ریلیز کے موقعے پر بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے جب کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملک بھر میں جلاو¿ گھیراو¿ کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے ”پدماوت“کو 25 جنوری کو ریلیز کی اجازت ملنے کے باوجود پورے بھارت میں فلم کی اسکریننگ کے خلاف احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں۔ بھارت کی چار بڑی ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات اور بہار میں فلم کی ریلیز پر پابندی عائد ہے۔

پاکستان میں کاروائی کا امریکہ کو حق یا معاہدہ ہے یا نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ کا دبنگ بیان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج کو وزیرستان اور کرم ایجنسی میں کارروائی کی اجازت دینے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ گزشتہ روز کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں حقانی کمانڈر سمیت 2 افراد کے مارے جانے کی خبر سامنے آئی۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کی مذمت کرتا ہے، امریکی افواج کو وزیرستان،کرم ایجنسی میں کارروائی کی اجازت دینے کا کوئی معاہدہ نہیں، ایسی کارروائیاں پاک امریکا رابطوں پرمنفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہیں، ڈرون حملے میں کرم ایجنسی میں افغان مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان اپنی حفاظت کے لیے سلامتی کی ضروریات سے غافل نہیں ہے، امریکا دہشت گردوں کے خلاف معلومات فراہم کرے، ہم خود کارروائی کریں گے۔

سول ملٹری تعلقات ، وزیراعظم نے حقائق واضح کر دئیے

ڈیووس(ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ سول ملٹری تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ڈیووس میں پاکستان بریک فاسٹ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور ہم جمہوریت سے سیکھ رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ملک میں جو کچھ ہورہا ہے وہ آئین اور قانون کے دائرے میں ہورہا ہے، تمام ادارے آئین اور قانون کے دائرے میں کام کررہے ہیں۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت ہے۔

فائرنگ کس نے کی ، انتظار قتل کیس کا چونکا دینے والا موڑ ، ساتھ موجود دوشیزہ کے بیان سے تفتیش میں نئی جان پڑ گئی

کراچی(ویب ڈیسک) سی ٹی ڈی حکام نے انتظار قتل کیس میں اہم پیشرفت کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ انتظار پولیس اہلکاروں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔13 جنوری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان انتظار جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔انتظار قتل کیس کی تحقیقات محکمہ سی ٹی ڈی کررہا ہے جب کہ ایس ایس پی مقدس حیدر کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ انتظار کے والدین نے ایس ایس پی مقدس حیدر کو بیٹے کا قاتل قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام نے کیس میں اہم پیشرفت پر بتایا کہ انتظار پر فائرنگ پولیس اہلکار بلال اور دانیال نے کی، ایک اہلکار ایس ایس پی کا پرسنل اسٹاف افسر اور دوسرا گن مین ہے جب کہ موقع پر دونوں کی موجودگی بھی قانون کی خلاف ورزی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انتظار کے ساتھ موجود لڑکی کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے، قتل کا مقصد کیا تھا اس کی تحقیقات جاری ہیں تاہم تحقیقات میں ابھی تک کسی نئے کردار کا نام سامنے نہیں آیا۔

”ان کاﺅنٹر سپیشلسٹ “راﺅ انوار ڈٹ گئے ، بڑے بڑوں کے بھید کھول دئیے

کراچی(ویب ڈیسک) نقیب اللہ کیس میں نامزد معطل ایس ایس پی راؤ انوار نے تحقیقاتی ٹیم پر الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں اپنا دشمن قرار دے دیا۔ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں 13 جنوری کو مشکوک پولیس مقابلے میں مارے جانے نقیب اللہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جس میں ملیر کے سابق ایس ایس پی راؤ انوار سمیت مقابلہ کرنے والی پولیس پارٹی کو نامزد کیا گیا ہے۔گزشتہ روز راؤ انوار نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی جو اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایف آئی اے نے ناکام بنادی جس کے بعد آئی جی سندھ نے معطل ایس ایس پی کی گرفتاری کے لیے ممکنہ اقدامات کے احکامات جاری کیے۔راؤ انوار نے نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے افسران کو اپنا دشمن قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ثبوت سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔

رائیونڈ روڈ بنا کر شہباز شریف بڑی مشکل میں پھنس گئے ، نیب نے بڑا اقدام کر ڈالا

لاہور (ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایک اور نوٹس کے ذریعے رائے ونڈ میں غیرقانونی سڑک کی تعمیر پر جواب طلب کر لیا ہے ۔ نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف کو یہ دوسرا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں 22 جنوری کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کی انکوائری کے لیے بھی طلب کیا گیا تھا۔نیب میں پیشی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک پریس کانفرنس میں نیب کی جانب سے بلائے جانے کو بدنیتی قرار دیا تھا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دوسرا نوٹس بھیجا ہے جس میں ان سے رائے ونڈ میں غیرقانونی سڑک کی تعمیر پرجواب طلب کیا گیا ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں بارے حیرت انگیز خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ نیپرا چیئرمین طارق سدوزئی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ بجلی کی مجموعی پیداوار 7ارب 76 کروڑ یونٹ رہی، جن پر 40 ارب 6 کروڑ روپے لاگت آئی، دسمبر میں بجلی کی پیداوار پر ایندھن کی لاگت 5 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے ایندھن کی لاگت میں 8 روپے 10 پیسے فی یونٹ وصول کیے۔

زینب کیس ، 9 مطالبات ، مقتولہ کے والد نے زبان کھول دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قصور میں زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل ہونے والی زینب کے والدین نے پنجاب حکومت کو 9مطالبات پیش کر دئیے۔پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے کہا ہے کہ زینب کے والدین نے 9مطالبات کاغذ پر لکھ کر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو دیئے ہیں۔ ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں مائیک حاجی محمد امین کے سامنے پڑے تھے۔ جبکہ شہباز شریف سے بار بار سوالات کئے جا رہے تھے ۔جس پر وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ میں بات ختم کر لوں پھر جواب دوں گا۔جبکہ ایمان فاطمہ قتل کیس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایمان فاطمہ قتل کیس میں مدثر کو پکڑا ،پولیس کا موقف تھا کہ مدثر زیادتی کے کیس میں ملوث ہے اگر پولیس مقابلہ جعلی ثابت ہوا تو کارروائی کی جائے گی۔ادھر قصور میں کمسن بچیوں کے قتل اور لاشیں ملنے پر عوام کے جذبات کو ٹھنڈا کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے جعلی مقابلوں میں بندے مارے جانے کا انکشاف ہوا ہے، عوام کو مطمئن کرنے کیلئے قاتل قرار دیتی رہی، ایمان فاطمہ کا قاتل قرار دیکر مدثر نامی شخص کو جعلی مقابلے میں پار کرنے کے معاملے کی ازسر نو تحقیقات شروع۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں کمسن بچیوں کے اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کی پے درپے وارداتوں پر پولیس نے عوامی احتجاج اور غم و غصے کو قابو کرنے کیلئے انوکھا طریقہ اپنا رکھا تھا جس سے اس کی روایتی سستی، بے شرمی اور نا اہلی کے ساتھ سفاکیت بھی کھل کر سامنے آئی ہے۔گزشتہ سال پولیس نے فروری کے مہینے میں مدثر حسین نامی ایک شخص کو گھر سے بلا کر قتل کردیا اور اس پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ اس سے قبل قتل ہونے والی سات بچیوں کے اغواءاور قتل میں ملوث ہے۔ واضح رہے کہ متاثرہ بچیوں میں پانچ سالہ ایمان فاطمہ بھی تھی جس کے قتل کے شبہ میں بے گناہ مدثر کو ہلاک کردیا گیا۔روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق مدثر کے قتل یا مبینہ پولیس مقابلہ کی ازسرنوتحقیقات کی جائیں گی تاہم قصور کے شہریوں کا پولیس کے خلاف غم و غصہ اور ناراضی بدستور برقرار ہے کیونکہ ملزم کی گرفتاری کے بعد چھٹنے والی دھند نے اس امر کو روز روشن کی طرح عیاں کردیا ہے۔ کہ قصور میں یکے بعد دیگرے معصوم بچیوں کو اغوائاور زیادتی کے بعد قتل کیا جاتا رہا مگر پولیس کی مجرمانہ غفلت سے قاتلوں کے حوصلے بڑھتے رہے اور ایک درجن معصوم بچیاں لقمہ اجمل بن گئیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ امر بھی سامنے اایا ہے کہ بستی قادر آباد سے جس بچی کو اغواءکیاگیا اور جب اغواءکے بعد بچی کی نعش ملی اور عوام سڑکوں پر نکلے تو گرفتار کئے گئے ایک اور ملزم کو مبینہ مقابلہ میں ہلاک کردیا گیا حالانکہ یہ دونوں بچیاں حال ہی میں آنے والے ڈی این اے میں ان مقتولین میں شامل ہیں۔ جن کا ڈی این اے ملزم عمران علی سے ملا ہے اور پولیس دو بندوں کو یکے بعد دیگرے مارتے وقت یہ دعوے کررہی تھی کہ ان دو بچیوں کے قاتل جعلی مقابلے میں مارے جانے والے لوگ ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس دو سال تک عوام کی آنکھیوں میں دھول جھونکتی رہی ہے اور نہ صرف پیشہ وارانہ غفلت کا ارتکاب کیا بلکہ بے گناہ لوگوں کو بھی جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

ملتان میں موت کی دیوی کا راج ، 45 روز میں 35 اموات ، شہر میں خوف و ہراس

ملتان (ویب ڈیسک)ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے باعث 45 دن میں اموات کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔ ملتان میں اب تک سیزنل انفلوئنزا وائرس پر قابو پایا نہیں جا سکا ہے جس کے باعث مزید تین مریض انفلوئنزا وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے۔ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر عطا الرحمان کے مطابق تینوں مریض ملتان کے نشتر اسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کا تعلق خانیوال سے تھا۔محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے اور خصوصاً پانی ابال کر پینے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب صوبائی حکومت کی طرف سے اسپتالوں میں انفلوئنزا کے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے احکامات کے باوجود نشتر اسپتال میں قائم فلو کاؤنٹر سے ویکسینیشن فراہم نہ کیے جانے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسامہ بن لادن پکڑا گیا ، دعوے نے کھلبلی مچا دی

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارت میں دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے 2008 میں بم دھماکوں میں ملوث ایک مشتبہ شخص عبدالسبحان قریشی عرف اسامہ بن لادن کو گرفتار کرلیا ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عبدالسبحان قریشی کو بھارت میں اسامہ بن لادن بھی کہا جاتا رہا ہے جو بھارتی مجاہدین نامی تنظیم کو مرکزی بم ساز بھی رہ چکا ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق قریشی سکول کے زمانہ میں ایک خاموش طبیعت اور ذہین طالب علم تھا جس کے انتہاپسند بننے کا سفر2001 میں شروع ہوا تھا۔دہلی پولیس کے افسر کے نے بتایا کہ مجاہدین گروپ نے 2007اور 2008میں جے پور ، احمد آباد ، دہلی اور شمالی ریاست اتر پردیش میں برقی میلوں کے ذریعے بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کی تھی اور بھارتی حکومت نے قریشی کا نام مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا تھا۔