پرسوں چھت پر گئی تو عمران بھی اپنی چھت پر موجود تھا ، مجھے آئی لو یو کہا اور اشارے کیے،خونی درندہ معصوم زینب کو بھول کر نیا شکارپھانسنے کیلئے تیار تھا،چونکا دینے والی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی خاندان نے بتایاکہ جب بھی ہماری بچی دکان سے کوئی چیز لینے جاتی تھی تو عمران اس کے ساتھ بد تمیزی کرتا تھا ، بچی کی والدہ نے بتایا کہ میری بیٹی اکثر آ کر مجھے بتاتی تھی ، تو میں نے اسے اپنے والد کو بتانے سے منع کیا البتہ میں نے عمران کے گھر والوں سے شکایت کی تھی کہ یہ اچھی بات نہیں ہے۔متاثرہ بچی نے بتایا کہ پرسوں جب میں چھت پر گئی تو عمران بھی اپنی چھت پر موجود تھا ، مجھے دیکھ کر اس نے مجھے آئی لو یو کہا اور اشارے کیے۔ اپنی جیب سے چیز نکال کر مجھے دینا چاہی میں نے انکار کیا تو عمران نے مجھے کہا کہ تم میرے ذرا ہاتھ آ?، پھر دیکھنا میں تمہارا کیا حشر کرتا ہوں۔ادھرمعتبر سرکاری ذرائع کے مطابق لوگوں نے زینب کے قاتل کے گھر کو ا?گ لگانے کی کوشش کی، جس پر ملزم کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی اور گھر کو تالہ لگا دیا گیا۔ملزم کے اہل خانہ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ملزم کا گھر زینب کے گھر کے بالکل قریب ہے ، یعنی زینب کا گھر حاجی علی محمد سٹریٹ میں واقع ہے اور ملزم کا گھر اس گلی کےساتھ کچھ میٹر کے فاصلے پر ملحقہ اسکول والی گلی میں ہے۔ ملزم کا گھرانہ چالیس پچاس سال سے یہاں رہائش پذیر ہے۔ گھر کی بیٹھک میں بچوں کی ٹافیوں بسکٹ وغیرہ کی دوکان بھی بنا رکھی ہے جہاں سے پرائمری اسکول اور محلہ کی بچیاں خریداری کیلئے ا?تی تھیں۔جہاں زینب کی لاش پائی گئی وہ جگہ ملزم کے گھر سے قریب ہی واقع ہے۔

زینب کے قاتل کی نماز جنازہ کو ن پڑھائے گا۔۔۔خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بچیوں سے زیادتی اور قتل کا مجرم سیریل کلر عمران کی گرفتاری کے بعد مساجد اور گھروں میں شہریوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کئے۔ اس موقع پر لوگوں نے شہر میں امن و سلامتی اور خوف سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ لوگوں نے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیوں کی حفاظت کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔ دوسری جانب اہل محلہ اور اور اہل علاقہ سمیت قصور کے شہریوں نے اعلان کر دیا ہےکہ اگر معصوم بچیوں کے قاتل عمران عرف مانا کو عدالت سے سزائے موت ملنے کے بعد پھانسی دی گئی تو کوئی بھی اس کے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرے گا۔ جبکہ قصور شہر کے علمائے کرام اور مذہبی حلقے نے عمران کی ممکنہ نماز جنازہ پڑھانے سے بھی انکار کر دیا ہے۔قصور شہر کے مذہبی حلقوں کا ایک نامور نام مفتی حامد علی قادری کا بھی ہے۔ مفتی حامد علی قادری کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت دیگر ذمہ دار عالم دین اس درندہ صفت اور سفاک انسان کی نماز جنازہ نہیں پڑھائیں گے۔

نہ قطاریں نہ ہی انٹرویو ز ، نوکریوں کا نیا انداز

لاہور (خصوصی رپورٹ) عام انتخابات میں جانے سے قبل صوبہ روزگار کی فراہمی کے حوالے سے صوبائی حکومت کا اہم اقدام حکومت پنجاب نے صوبہ میں گریڈ 11 سے اوپر کی تمام خالی اسامیوں پر آن لائن درخواستیں کے ذریعے بھرتی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نئی پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے تمام سیکرٹریوں کی جاب پورٹل ایک ہفتے میں مکمل فعال کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول کی سربراہی میں انتظامی سیکرٹریز کانفرنس ہوئی۔ جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں گریڈ 11 سے اوپر کی تمام خالی آسامیوں پر صرف آن لائن درخواستوں کے ذریعے بھرتی ہو گی جبکہ صوبائی محکموں کی تمام خالی اسامیوں کی تفصیلات پنجاب جاب پورٹل پر آن لائن دستیاب ہوں گی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس ضمن تمام سیکرٹریوں کی جاب پورٹل ایک ہفتے میں مکمل فعال کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ امیدوار ایک مرتبہ ہی پنجاب جاب پورٹل پر اپنا پروفائل اور اسنادا پ لوڈ کریں اور سسٹم نہ صرف خود امیدواروں کے شناختی کارڈ سمت تمام ڈیٹا کی متعلقہ اداروں سے تصدیق کرے گا بلکہ سسٹم مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے امیدواروں کی خود ہی شارٹ لسٹنگ بھی کرے گا۔ امیدوار کا پروفائل سسٹم میں محفوظ رہے گا اور دیگر اسامیوں پر اپلائی کرنے کیلئے استعمال ہو سکے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دیگر محکموں میں مطلوبہ معیار کی نئی اسامیوں کی بھی سسٹم خود امیدوار کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع کرے گا اور امیدوار مطلوبہ معیار کی نئی اسامیوں پر صرف ایک کلک کر کے اپلائی کر سکے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول نے بتایا کہ پنجاب جاب پورٹل تمام متعلقہ اداروں سے منسلک ایک مربوط نظام ہے۔ اور امیدوار قابلیت اور تجربے میں اضافے کی صورت میں اپنے پروفائل میں ترمیم کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ گریڈ 11 سے اوپر کی اسامیوں کیلئے درخواستیں دینے کیلئے ڈاک اور کوریئر کا طریقہ کار ختم کیا جا رہا ہے اور پنجاب جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست کے نئے طریقے سے ڈاک اور کورئیر کے اخراجات کی بھی بچت ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 24 ہزار سے زائد افراد پنجاب جاب پورٹل پر اپنا پروفائل تیار کر چکے ہیں جبکہ 14 محکموں کی 372 اسامیوں پر 29112 آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بتایا کہ نئے سسٹم سے روزگار کے متلاشی قابل افراد کی تعداد کا تعین بھی ہو سکے گا۔ انہوں نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ہدایت کی کہ پنجاب کی خود مختاری اتھارٹیز اور کمپنیوں کو بھی سسٹم کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ امیدوار انٹرنیٹ پر www.jobs.punjab.gov.pk پر خالی اسامیوں کیلئے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

تصویر کھینچنے والا جادوئی آئینہ

لاہور (نیٹ نیوز) موبائل فون اور کیمروں سے تصاویر کھینچنا تو عام ہوگیا تاہم اب ایسا جادوئی آئینہ بھی تیار کیا جاچکا ہے جو آپ کی ہدایت کے مطابق آپ کی تصاویر کھینچے گا۔ امریکہ میں تیار کیا جانے والا یہ آئینہ سمارٹ آئینہ کہلاتا ہے جو ٹچ سکرین کی مدد سے آپ کی ہدایات کے مطابق تصویر کھینچے گا۔ اس آئینے میں آپ اپنی تصویر پر اپنی پسند کے الفاظ بھی تحریر کرسکیں گے جبکہ تصویر کھینچنے کے فوراً بعد یہ آپ کی تصاویر کا پرنٹ بھی نکال کر دیگا۔

 

توہین آمیز تقریر؛ نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ سے تحریری معافی مانگ لی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے توہین آمیز تقریر پر سپریم کورٹ سے تحریری معافی مانگ لی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے پاناما معاملے کے دوران متنازع تقریر کے معاملے میں نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت نوٹس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے تحریری معافی نامہ جمع کرادیا، اپنے معافی نامے میں انہوں نے غیر مشروط طور پر معافی مانگی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد توہین عدالت نوٹس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی، جس میں نوازشریف اور ان کے گھر والے پیش ہوئے تھے، نہال ہاشمی نے اسی دوران کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کئے تھے۔

بد بخت عمران کی والدہ نے مقتول زینب کے گھر ایک سال تک کام کیا ،انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک)زینب قتل کیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم عمران کی والدہ زینب کے گھر میں کام کاج کرتی تھی۔ ملزم عمران کی والدہ سلمیٰ نے ایک سال تک زینب کے گھر پر کام کیا تھا تاہم اس نے نے چند ماہ پہلے ہی زینب کے گھر سے کام چھوڑا تھا۔ والدہ کی وجہ سے عمران کی بھی زینب کے گھر والوں سے شناسائی تھی جبکہ ننھی زینب بھی ملزم کو جانتی تھی اسی لئے اس کے ساتھ چلی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد ملزم عمران کی والدہ اور چچا نے بتایا تھا کہ انہیں ٹی وی پر فوٹیج دیکھنے کے بعد شک تو ہوا تھا اور باتیں بھی شروع ہوئیں کہ اس کی شکل عمران سے ملتی ہے مگر کسی نے پولیس کو بتانے کی زحمت نہیں کی۔ ملزم عمران کے والد کا انتقال گذشتہ سال 12 دسمبر کو ہوا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نہ صرف سیریل کِلر یعنی سلسلہ وار قاتل ہے بلکہ ایک سیریل پیڈوفائل بھی ہے جو نفسیاتی حد تک بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ہے۔ملزم نے دورانِ تفتیش بتایا کہ وہ پکڑے جانے کے ڈر سے بچوں کا گلا گھونٹ کر انہیں موت کے گھاٹ اتارتا تھا۔ملزم نے پانچ بچیوں کو زیرِ تعمیر گھروں میں ریپ کر کے قتل کیا اور لاش قتل کے دن ہی ٹھکانے لگا دی۔

اسحاق ڈار کو بڑی کامیابی حاصل ، اکاﺅنٹس بحال

اسلام آباد(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس کی سماعت کے دوران ہجویری ٹرسٹ اور فاؤنڈیشن کے منجمند اکاؤنٹس جزوی طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحٰق ڈار کی درخواست پر ہجویری ٹرسٹ اور فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹس جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ رقم صرف ویلفیئر کے منصوبوں پر خرچ کی جاسکتی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے ہجویری ٹرسٹ اور فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹس بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ فیصلہ 31 جنوری کو سنایا جائے گا، تاہم اس معاملے پر عبوری فیصلہ سنا دیا گیا۔احتساب عدالت میں اسحٰق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت سے قبل نیب نے اسحٰق ڈار کی جائیداد منجمد کئے جانے کے حوالے سے جواب جمع کرایا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب کے جواب پر بحث بھی آئندہ سماعت پر ہوگی۔

”کیا اب بھی کوئی محمد بن قاسم پیدا ہو گا“ ماں بیٹی سے 10افراد کی اجتماعی زیادتی

مظفر گڑھ(ویب ڈیسک)شاہ جمال کے علاقے میں دس افراد نے ماں بیٹی کو مبینہ طور پر رات بھر ان کے والدین کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرارہوگئے۔مظفر گڑھ کے نواحی علاقے کی رہائشی خاتون کے مطابق اس کا شوہرڈیرہ غازی خان میں کام کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیرہے ، گزشتہ شب علاقے کے بااثرافراد خضر، بلال ، عامر ، آصف ، کامران، عمران اوردیگر 4 نامعلوم افراد ان کے گھرمیں داخل ہوئے، دروازہ توڑکر کمرے میں موجود 10 سالہ بیٹے سے موبائل فون اور رقم چھین لی۔ملزمان نے مزاحمت پرخاتون اوراس کی بیٹی کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد ماں بیٹی کوقریبی کھیتوں میں لے گئے جہاں خاتون کے والد منظورحسین اوروالدہ ظہراں مائی کے سامنے رات بھرماں بیٹی سے زبردستی اجتماعی زیادتی کی اورفرارہوگئے، پولیس تھانہ شاہ جمال نے خاتون کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتارنہیں ہوسکا۔

چیف جسٹس نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی۔سپریم کورٹ اسلام آباد میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لاہور میں کی گئی میری تقریر سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں اور میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، میں نے اسکرٹ کے بارے میں ونسٹن چرچل کے محاورے کی مثال دی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا پچاس فیصد حصہ ہیں، سوشل میڈیا پر میرے بیان کو ایشو بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے گذشتہ ہفتے ایک تقریر کے دوران کہا تھا کہ ‘تقریر کی طوالت عورت کے اسکرٹ کی طرح ہونی چاہیے جو نہ اتنی لمبی ہو کہ لوگ اس میں دلچسپی کهو دیں اور نہ ہی اتنی مختصر کہ موضوع کا احاطہ نہ کر سکے۔’یہ بات کہنے پر سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ‘چیف جسٹس معذرت کریں’ کے عنوان سے ٹرینڈ بھی بنایا گیا تھا۔ صارفین نے کہا کہ چیف جسٹس عورتوں کو ایک شے بنا کر پیش کر رہے ہیں، انہیں سمجھداری کا مظاہرە کرنا چاہیے، عورت کی اسکرٹ کی لمبائی سے چیف جسٹس کا کوئی لینا دینا نہیں۔

ایک اور ڈرون حملہ ، اہم کمانڈر ہلاک

ہنگو(ویب ڈیسک) اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے سپین ٹل میں ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی ڈرون پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے گھر پر کیا گیا ہے۔ حملے میں2 افراد ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔