حکومت کب چھوڑیں گے ، وزیر اعظم نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انتخابات کی گارنٹی دینا فوج کا کام نہیں اور ہم ایک سیکنڈ پہلے بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے۔اسلام آباد میں وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ اور میڈیا آزاد نہیں، جج کی تعیناتی سے پہلے اس کے کردار اور کاموں کا بھی پتا ہونا چاہیے کیونکہ ایک دفعہ جج تعینات ہوتا ہے تو پھر جج ہی ریٹائر ہوتا ہے جب کہ ماضی میں ایسے جج بھی لگائے گئے جو اس عہدے کے اہل نہیں تھے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں طے ہوچکاہے کہ انتخابات بروقت ہونے چاہئیں، میں بھی کہہ رہا ہوں کہ انتخابات جولائی میں ہوں گے لہٰذا انتخابات کی گارنٹی دینا فوج کا کام نہیں، ایک سیکنڈ پہلے بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے۔پاک امریکا تعلقات پر انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ 70 سالہ تعلقات ہیں، امریکا سے رابطے اب بھی جاری ہیں۔آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی سیاسی مہم کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف آئندہ انتخابات کی مہم میں لیڈ کریں گے۔

کالے علم کاماہر ،8بچوں سے زیادتی ،زینب قتل کیس کے گرفتار ملزم کے چونکا دینے والے انکشافات

قصور(ویب ڈیسک) زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتارکیے جانے والے شخص کا ڈی این اے مقتولہ کے ذی این اے سے میچ ہو گیا ۔ پولیس نے مرکزی ملزم کی شناخت عمران ولد ارشد کے نام سے کی جس کی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے۔ زینب کے چچا کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تصویر والے شخص کو پہنچانتا ہوں، اس کا نام عمران ہے اور یہ زینب کا محلے دار ہے۔دوسری جانب پولیس کے سامنے دوران تفتیش ملزم نے زینب سمیت آٹھ بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر لیا ۔ ملزم عمران کالے جادو کا عالم ہے ۔ مرکزی ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے میں جن آتا تھا جو بچیوں کو لے جاتا تھا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کا گھر زینب کے گھر سے نویں نمبر پر ہے ۔ واردات کے بعد ملزم نے کلین شیو بھی کروائی تاکہ پہچان نہ ہو سکے

شیخ رشید کا استعفیٰ بارے دھماکہ دار بیان آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرے استعفے دینے یا نہ دینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اب تو میرا استعفیٰ مریل اور بے جان ہوچکا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست کرتا ہوں بدمعاشی نہیں، حکومت جو کام میرے خلاف کرے گی وہ ان کے سامنے آئیں گے۔ بلاول خود کہتا ہے وہ میرا فین ہے اور میں انہیں کہتا ہوں کہ میں ان کا فین ہوں، دکھ ہوا کہ چوہدری نثار پرویز رشید کے ہاتھوں ذلیل ہوئے، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ چوہدری نثار پرویز رشید سے ذلیل ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ میرے استعفے دینے یا نہ دینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اب تو میرا استعفیٰ مریل اور بے جان ہوچکا ہے، میں استعفیٰ دینے کے لیے اب بھی تیار ہوں لیکن عمران خان نے مجھے ایک ہفتہ تک استعفیٰ دینے سے روک رکھا ہے، میں عمران خان کی ہدایت پر دوبئی فنڈ ریزنگ کے لیے گیا تھا، میرے دبئی جانے پر شور مچایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اندھوں کو بھی پتا ہے آشیانہ اسکیم کس کی ہے، آج برملا کہتا ہوں شہباز شریف نواز شریف سے بڑے چور ہیں، یہاں دو، دو ارب ایسے کھائے جاتے ہیں جیسے پیسے نہیں ریوڑیاں ہوں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کبھی نہیں چاہتے حسین حقانی کو سزا ہو، خورشید شاہ جیسے انسان نے آج چیف جسٹس کو للکارا، کیا پدی اور کیا پدی کا شوربا جب کہ ایل این جی کا کیس 15 فروری سے پہلے لگ جائے گا۔

 

عمران خان کا بشریٰ بی بی کے مشورے پر خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصل

لاہور (ویب ڈیسک) عمران خان نے بشریٰ بی بی کے مشورے پر خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے کے حوالے سے ان کی روحانی پیرنی بشریٰ بی بی کی جانب سے خصوصی مشورہ دیا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی صورت خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل نہ کریں۔نہ ہی انہیں قومی اسمبلی سے استعفے دینے کی ضرورت ہے۔ بشریٰ بی بی نے عمران خان کے تلقین کی ہے کہ اگر انہوں نے استعفے دیے تو یہ ان کی جماعت کیلئے بے حد نقصان دہ ثابت ہوگا۔ جبکہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو استعفے دینے کی بجائے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

نقیب اللہ قتل کیس،انکوائری رپورٹ نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک) ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناءاللہ عباسی کا کہنا ہےکہ انکوائری میں ثابت ہوگیا کہ پولیس مقابلہ جعلی تھا جس میں نقیب اللہ کو بے گناہ مارا گیا۔کراچی میں محسود قبائل کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے نقیب اللہ ماورائے عدالت قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ امن وامان قائم رکھنے کے لیے آپریشن شروع کیا گیا جسے خراب کرنے کے لیے کچھ گندے عناصر سامنے آئے۔ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ تفتیشی ٹیم نے 14 گھنٹوں میں ثابت کردیا کہ مقابلہ جعلی تھا، انکوائری میں ثابت ہوگیا کہ نقیب اللہ کو بے گناہ مارا گیا۔ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ یہ ایک جعلی مقابلہ تھا جس میں بےگناہ آدمی مارا گیا،کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ ماورائے عدالت قتل کرے، نقیب اللہ کے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا، دنیا دیکھے گی اور وقت بتائے گا کہ پولیس نے نقیب اللہ قتل کیس میں کیا کیا۔ثناءاللہ عباسی نے مزید کہاکہ ہم کسی کے خلاف نہیں، پر کسی کی سرپرستی نہیں کریں گے، ہم ہر ایک کو جواب دہ ہیں۔

زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت ، ملزم گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک) پولیس نے زینب قتل کیس کے اہم ملزم عمران کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے پہلے ملزم کو حراست میں لیا تھا، تاہم زینب کے رشتے داروں نے اس شخص کو چھڑوا دیا تھا، تاہم اب ڈی این اے میچ ہوجانے کے بعد پولیس نے ملزم کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ملزم کی عمر 35 سے 36 سال ہے جو مقتول بچی کا دور کا رشتے دار بتایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقتول بچی اور ملزم کے گھر والوں کے ایک دوسرے سے اچھے تعلقات تھے اور ایک دوسرے کے گھر آنا جانا تھا۔

زینب قتل کیس گرفتار ملزم نے دوران تفتیش ایسے انکشافات کر دیئے کہ سب کو بڑا جھٹکا لگ گیا

قصور(ویب ڈیسک) زینب کے والد حاجی امین  نے کہا کہ وہ زینب کیس میں ہونے والی تفتیش پر مطمئن ہیں ۔ انہوں نے واضح کہا تھا کہ پولیس ہمارے رشتہ داروں اور محلے داروں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروا رہی ہے، اگر کوئی رشتہ دار یامحلے دار ملزم ہوتا تو ہم سی سی ٹی وی فوٹیج سے اسے پہچان لیتے۔رخشان میر کا کہنا ہے کہ قصور پریس کلب کے صدر حاجی شریف نے انہیں بتایا کہ ملزم عمران علاقہ بھر میں بطور نعت خواں مشہور تھا اور اکثر بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کیا کرتا تھا۔ عمران کو اسی بنیاد پر پولیس نے سب سے پہلے گرفتار کیا لیکن زینب کے اہل خانہ نے مداخلت کی اور پولیس کو بتایا کہ عمران ان کا جاننے والا اور قابل اعتماد شخص ہے۔ جس پر پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کیے بغیر ہی عمران کو رہا کر دیا۔

زینب کے قاتل کی گرفتاری ۔۔ اطلاع سنتے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب کا دبنگ اقدام ،،سب دنگ رہ گئے

لاہور(ویب ڈیسک)قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 7 سالہ زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد وزیراعلیٰ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے قصور روانگی کی تیاریاں پکڑ لیں ۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف قصور میں پریس کانفرنس کے دوران ملزم کی گرفتاری کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔تاہم حکومتی ذرائع نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قصور آمد کی تردید کردی۔ادھر قصور میں پولیس نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی آمد کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کرنا شروع کردی ہے۔

آشیانہ سکیم کرپشن کی ایک جھلک ، آگے کیا ہو گا ، کپتان بھی بول پڑے

بنی گالہ(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹ کی ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم تو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کرپشن کی محض ایک جھلک ہے اور اگر وہ بے گناہ ہیں تو تمام الزامات کا بہادری سے سامنا کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹوئٹ کیا کہ شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا فراڈ تو ابھی آغاز ہے، نیب نے تحقیقات شروع کیں تو سستی روٹی، میٹرو، دانش اسکول اور اورنج ٹرین کے حوالے سے کئی گھپلے منظر عام پر آئیں گے جنہیں ابھی تک چھپا کررکھا گیا ہے۔

عالمی یہودی تنظیم کے سربراہ نے بھی اعتراف کر لیا ۔۔وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائین گے

قاہرہ (ویب ڈیسک) عالم کرام کی موقر اور تاریخی مزہبی درسگاہ جامعہ الازہرے قاہرہ میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق کامیاب بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی۔ جامعہ الازہر کی سرپرستی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس جاری ہونے والے اعلامیہ میں اعلان کیا گیا ہے کہ سال 2018ءکو عالمی سطح پر شعور دفاع بیت المقدس کے طور پر منایا جائے گا۔ بیان کے مطابق جامعہ الازہر کے تحت پورا سال بیت المقدس سے متعلق تقریبات، سیمینارز اور کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔ اس عنوان پر تقریری و تحریری ہر طرح کی کاوش کی جائے گی، تا کہ مسلمانان عالم میں بیت المقدس میں قابض یہودی انتظامیہ کی غیر قانونی سرگرمیوں سے عالمی سطح پراگاہی ہو۔ القدس کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے 86 ممالک کے نمائندہ وفود شریک ہوئے۔ بیت المقدس سے متعلق عالمی کانفرنس 17 جنوری کو جامعہ الازہر کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی۔ دوروز تک جاری رہنے والی یہ کانفرنس 6 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے بعد عالم اسلام کی مذہبی سطح پر منعقد ہونے والی سب سے بڑی کانفرنس قرار پائی۔ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں جہاں شیخ الازہر امام احمد، فلسطینی صدر محمود عباسی، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین اور مصر کے قبطی عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ تو اضر دس نے خصوصی شرکت کی وہیں کئی اہم یہودی مذہبی راہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔پاکستان کی جانب سے طاہر اشرفی کانفرنس میں شریک ہوئے ۔ قاہرہ میں بیت المقدس کانفرنس شروع ہونے کے ساتھ سوشل میڈیا پرا س کانفرنس کا ایک بیش ٹیگ پھیل گیا جسے دنیا بھر میں 214 ملین افراد نے شیئر کیا۔ حالیہ بیت المقدس کانفرنس جامعہ الازہر کی جانب سے اس موضوع پر 30 برس بعد منعقد کی گئی ہے۔ شیخالازہر نے تاریخی کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ دنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کے سب سے بڑے حمایتی مسلمان ہیں۔ مسلمان دنیا بھر میں قیام امن کی ہر کاوش کے حامی اور تائید کرنے والے ہیں لیکن ہم آہنگی اور صلح جوئی کے جو حدود وضع ہیں ان کا احترام بھی لازمی ہے۔ اگر مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی ہو، ان کی عزت اور ناموں پر حملہ ہوا اور ان کی اراضی چھینی جائے اور انہیں ذلیل و خوار ہونا پڑے تو ایسے میں مسلمان کسی قسم کی ہم آہنگی اور قیام امن کی تائید نہیں کر سکتے۔ القدس کانفرنس میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی، وزیر خارجہ یا دیگر کسی بھی اہم حکومتی شخصیت کی عدم شرکت سے متعلق سوال پر مصر کے سرکاری جریدے الاہرام سے وابستہ سینئر صحافی نے بتایا کہ اگرچہ جامعہ الازہر کی القدس کانفرنس کے انعقاد کو حکومت کی سرپرستی حاصل تھی تا ہم مصری حکومت پر امریکا کی جانب سے غیر معمولی دباﺅ تھا جس کے سبب مصری صدر یا حکومت کی جانب سے کانفرنس میں نمائندگی نہیں تھی۔ صحافی کے مطابق شیخ الازہر کا عہدہ ایک سرکاری منصب ہے جسے وزیراعظم کے برابر پروٹوکول حاصل ہے۔ مصری قانون کے مطابق شیخ الازہر کو ان کے منصب سے برطرف نہیں کیا جا سکتا یہی وجہ ہے کہ شیخ الازہر کی کسی کانفرنس میں موجودگی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور اسے مصری حکومت کی نمائندگی ہی قرار دیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ القدس کانفرنس میں یہودیوں کی عالمی تنظیم ناطوری کارتا کے نمائندوں کی شرکت پر اسرائیلی حکومت اور ملٹری اداروں میں تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس اور نیویارک میں بڑی تعداد میں رہائش پذیر ناطوری کارتاکے اہم مذہبی راہنما یسرول ڈوویڈ ویس نے الازہر کی بیت المقدس کانفرنس میں بطور خاص شرکت کی۔ یہودی مذہبی پیشوا نے کانفرنس میںخطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حقیقی یہودیوں نے کبھی بھی اسرائیلی ریاست کے قیام یا بیت المقدس پر قبضے کی حمایت نہیں کی۔یہودیت کے پیروکار کسی یہودی ریاست کے قیام کے حامی نہیں ہیں بلکہ اسے محض ایک پروپیگنڈا سمجھتے ہیں۔ گریٹر اسرائیل کا قیام، بیت المقدس پر قبضہ اور نام نہاد ہیکل سلیمانی کی تعمیر صہیونی ٹولے کا پروپیگنڈا ہے جو مذہب نہیں بلکہ قومیت کی بناد پر قائم ہے۔ یہودی راہنما نے اس موقع پر یہودی مذہبی علماءکی عالمی تنظیم کے اس موقع پر یہودی مذہبی علماءکی عالمی تنظیم کے اس فتویٰ کو دہرایا جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی یہودی کے لئے فلسطینی سرزمین پر قبضہ یا کسی فلسطینی کا قتل جائز نہیں ہے۔ مذہبی تعلیمات کے رو سے گزشتہ 2 ہزار برس یہودیوں کو الگ ریاست قائم کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے صہیونیت کو دنیا کا سب سے بڑا دھوکہ قرار دے دیا۔ خیال رہے کہ ناطوری کارتا کے سربراہ نے جولائی 1947ءمیں اسرائیل کے قیام کے اعلان سے قبل اقوام متحدہ کے ادارے کو ایسے دستاویزات دکھائی تھیں جن میں یہودی ریاست کے قیام کو ناجائز عمل قرار دیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اس دستاویز کو نظر انداز کئے جانے کے بعد ناطوری کارتا نے اقوام متحدہ کو اس بات پر قائل کرنے میں حصہ لیا تھا کہ بیت المقدس کو اقوام متحدہ ہی کے تحت رکھا جائے۔ خیال رہے کہ ناطوری کارتا نے 2007ءمیں فلسطینی تنظیموں کو اسرائیل تورنے کے لئے مشہور بھی دئے تھے۔ ناطوری گروپ کے زیادہ پیروکار بیت المقدس اور امریکی شہر نیویارک میں مقیم ہیں