انتخابی اصلاحات کیس ، چیف جسٹس کی کھٹی میٹھی گفتگو

اسلام آباد: (ویب ڈیسک )چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہمارے تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پارلیمنٹ کی عزت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ بھی ہماری عزت کرے۔سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 میں نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے سے متعلق شق کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے راجہ ظفر الحق پیش ہوئے اور انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ہمیں اس کیس کا علم ہوا، غور کے لیے دو ہفتوں کا وقت دیا جائے۔ درخواست گزار وکیل ذوالفقار بھٹہ نے کہا کہ یہ کیس اور چند دن پاکستان کے لیے بہت اہم ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اپنی خبر لگوانے کے لیے میری عدالت میں بات مت کریں۔شیخ رشید کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ میں نے عبوری حکم کے لیے درخواست دی ہے، نواز شریف کی پارٹی صدارت کے لئے حکم امتناعی مانگ رہا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نواز شریف آئینی ترمیم کے نتیجے میں پارٹی سربراہ بنے ہیں، آپ بتا دیں کہ اسمبلی کارروائی پر حکم امتناعی دیا جا سکتا ہے یا نہیں۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیس میں جو فریق اچھے مقرر ہیں وہ خود ہی کیس لڑیں، خواجہ سعد رفیق اچھے مقرر ہیں، سعد رفیق صاحب کو سنتے رہتے ہیں ، لیکن وہاں ہم بول نہیں سکتے، مگر یہاں عدالت میں سعد رفیق کو سن کر ہم بھی بات کریں گے، سعد رفیق کو قانون کی سوجھ بوجھ ہے، ہم سنتے ہیں، لیکن ٹی وی پر آکر ہم ان کو جواب نہیں دے سکتے، سپریم کورٹ کے باہر گفتگو نہیں ہوگی، ہم حوصلہ دکھارہے ہیں دکھاتے رہیں گے، نہیں چاہتے توجہ ہٹاکر دوسرے معاملات میں الجھ جائیں، ہمارے تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ حاضری میں سعد رفیق کا نام بولڈ کردیاجائے۔ چیف جسٹس کی اس بات پر عدالت میں قہقہے لگے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قانونی بات ہے کارروائی پیار سے چلے گی، ایک تو وہ لوہے کے چنے والی بات بھی ہے۔

 

لعنت لعنت لعنت ۔۔عمران کا اعترا ف جرم

 لاہور(ویب ڈیسک)زینب واقعے کے مرکزی ملزم عمران عرف مانا نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جب کہ ملزم کی مقتولہ زینب کے والد سے ملاقات بھی کرائی گئی ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ قصور واقعے کے مرکزی ملزم عمران کو رات گئے مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا،جب پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے موقع پر پہنچی تو اس نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم مقابلے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔واقعے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی  ٹیم کے اراکین نے تفتیش مکمل کرتے ہوئے بتایا کہ چار  ملزمان نے عمران کو واردات کے بعد چھپنے میں مدد فراہم کی جب کہ ان میں سے ایک ملزم عمران کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے۔ پنجاب فرانزک لیب نے تمام ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کرکے رپورٹ جے آئی ٹی کے حوالے کردی ہے ۔

یاد رہے کہ ملزم عمران کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں سکھ کا سانس لیا ہے ،جبکہ عام شہریو ں نے سفا ک ملز م پر لعنت لعنت جیسے الفاظ بھی لکھے ہیں،

انوکھی عمارت کی تعمیر نے دنیا کو حیران کر دیا

امریکہ (ویب ڈیسک) فن تعمیر کے ماہرین نئی اور انوکھی عمارتیں تعمیر کرکے دنیا کو حیران کر رہے ہیں اسی طرح ایک امریکی انجینئر نے بھی ایسا گھر تعمیر کیا ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران اور پریشان ہوگئے ہیں ۔رپورٹ کیمطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں قائم اس گھر کے معمار مشہور امریکی آرکیٹکٹ الفریڈ براننگ پارکر ہیں انہوں نے ایسا ایک انوکھا گھر تعمیر کیا ہے جس کے بیچوں بیچ ایک نہر بہتی ہے جو اس گھر کے کمروں تک رسائی کا راستہ ہے اس گھر میں رہنے والے افراد ایک سے دوسرے کمرے تک چل کر نہیں بلکہ اس نہر میں موجود کشتی کے ذریعے جاسکتے ہیں۔ پچھلے سال یہ گھر 10 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔ اس کے صحن سے بیٹھک، وہاں سے ڈرائنگ روم اور بیڈروم تک جانے کیلئے پیدل چلنے کے بجائے کشتی پر ہی جایا جاسکتا ہے ۔ اس گھر کے کئی دوسرے حصے بھی ایسے ہی حیرت انگیز ہیں۔ مثال کے طور پر ایک بیڈ روم تین منزلہ ہے ۔ ایک بڑی لائبریری، تین دیواروں والا کمرہ بھی اس کا حصہ ہے ۔ دنیا بھر میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا منفرد گھر ہے ۔

نقیب اللہ قتل کیس ، سپریم کوررٹ کا بڑا حکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عدالتِ عظمیٰ نے سابق ایس ایس پی ملیر راو¿انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے۔سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود ہلاکت کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت میں نامزد مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کو حکم دیا کہ راو¿انوار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جائے جب کہ عدالت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ممبران کو بھی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ کیس کی سماعت کراچی رجسٹری میں ہوگی۔

تحریک انصاف کا پختونخوا حکومت سے متعلق بڑا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے عوامی تحریک کے ن لیگ مخالف احتجاج کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کو تحلیل کرنے کے آپشن پر عمل درآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت سینیٹ قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے اپنے ارکان کو استعفیٰ دلانے کے آپشن پر بھی اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ عمران خان نے پارٹی کی مرکزی و تمام صوبائی قیادت کو عام انتخابات کیلئے ” عوامی رابطہ مہم“ کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماﺅں نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے معاملے کی مخالف کر دی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال پر مربوط حکمت عملی کے تعین کیلئے اپنی پیرنی ”بشریٰ بی بی“ سے بھی مشاورت کر رہے ہیں۔ عمران خان کو ان کی پیرنی نے رائے دی ہے کہ ” تحریک انصاف عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے عوامی رابطہ مہم“ کو تیز کرے اور اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے آپشن پر عمل درآمد سیاسی حالات کو دیکھ کر کیا جائے“۔ اس مشاورت پر پی ٹی آئی کے اہم رہنما لاعملی کا اظہار کر رہے ہیں۔ عمران خان نے اپنی پیرنی اس رائے کے سامنے آنے اور پارٹی کے اہم رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد فوری طور پر پارلیمنٹ اور اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے آپشن پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے آپشن کا کارڈ سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اچانک استعمال کیا جائے گا۔

نئے دولہوں کے متعلق انوکھی رسم۔۔۔جان کے آپ بھی حیران رہ جائینگے

جاپان (ویب ڈیسک ) جاپان میں نئے نویلے دولہوں کو پھینکنے کی انوکھی رسم ادا کی گئی ،بیویوں نے خوشی خوشی اپنے شوہروں کو پھینکنے کی اجازت دیدی۔ جاپانی بیویاں سالانہ رسم کی ادائیگی کے دوران پھینکو پھینکو اور زور سے پھینکوکے نعرے لگاتی رہیں۔ رپورٹ کے مطابق جاپا ن میں نئے شا دی شدہ شو ہر وں کو پھینکنے کی انو کھی سالانہ رسم کا انعقاد کیا گیا، جس میں نئے نو یلے جو ڑوں نے ہنسی خو شی حصہ لیا۔اس رسم میں نئے شا دی شدہ مر د حضر ات کو مقامی افراد اپنے کندھوں پر اچھا ل کر برفانی ڈھلوان پر پھینکتے ہیں ۔مقا می عقا ئد کے مطا بق اس رسم کی ادائیگی نئے جو ڑوں کی آ نیوالی زندگی میں خو ش قسمتی لا تی ہے ۔واضح رہے کہ تقریبا 300سال قدیم اس سالانہ رسم کی ادائیگی پر مقامی افراد کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے ۔

کپتان کی ”پیرنی“بشریٰ بی بی نے شیخ رشید کے خواب چکنا چور کر دیئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے خلاف مہم کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیرنی بشریٰ بی بی نے انہیں خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے منع کردیا۔ عمران خان کی پیرنی نے نصیحت کی ہے کہ وہ صوبے میں استعفے نہ دیں کیونکہ یہ تحریک انصاف کیلئے اچھا شگون نہیں ہوگا۔گزشتہ ہفتے عمران خان نے کہا تھا کہ اجتماعی استعفوں کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو اگلے عام انتخابات کیلئے بڑی انتخابی مہم کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ استعفوں کا آپشن درست وقت آنے پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔عمران خان کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی مشاورت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی سطح کی لیڈر شپ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد ریلیوں اور جلسوں کا شیڈول تیار کرے۔ پارٹی لیڈر شپ کا خیال ہے کہ اگر انہوں نے خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردی تو انہیں سینیٹ الیکشن میں سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتِ اسلامی نے بھی دوٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے اجتماعی استعفے دیے تو وہ اپنے راستے جدا کرلے گی۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنماﺅں نے عمران خان پر واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی پنجاب حکومت کے خلاف عوامی تحریک کی مہم میں خلوصِ دل کے ساتھ شامل نہیں ہیں اس لیے وہ اس بارے میں دوٹوک موقف اختیار کریں۔

خطرے کی گھنٹی ۔۔ایک اور بحران ۔۔اہم انکشافات

اسلام آباد (ویب ڈیسک )خطرے کی گھنٹی بج گئی ، ملک میں دوبارہ پانی کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ۔حکومت نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا کہ تمام چھوٹے بڑے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ خطرناک حد تک کم ہو گیا،منگلا ڈیم میں سات اعشاریہ چالیس ملین ایکڑ فٹ زخیرے کی گنجائش ہے منگلا ڈیم میں پانی کا موجودہ ذخیرہ صرف اعشاریہ 68 فٹ رہ گیاتربیلا ڈیم میں 6.174ملین ایکڑ فٹ کی گنجائش تربیلا ڈیم میں موجود زخیرہ صرف 1.274فٹ رہ گیا خان پور، میرانی، حب ڈیم ، اور گومل زام ڈیم کو بھی پانی کی کمی کا سامنا ہے ۔ وزارت صنعت و پیداوارنے قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سٹیل ملز حکومت کی نجکاری فہرست میں شامل ہیں، انتظامیہ نے سٹیل ملز کو منافع بخش بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں دیا، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کوپاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کا قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،وزارت نجکاری کمیشن پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کے لیے حالات پیدا کر رہا ہے، 188 ارب روپے کے قرضوں،ذمہ داریوں کے تصفیے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔پیر کو وزارت قومی تحفظ خوراک نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ وزیر اعظم کی جانب سے کسانوں کیلئے اعلان کردہ 341ارب روپے کے پیکیج کے تحت 12.5ایکڑ تک اراضی رکھنے والے چاول اور کپاس کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5ہزار روپے کی براہ راست نقد امداد دی گئی ،فاسفیٹک فرٹیلائزر پر 20ارب روپے کی امدادی رقم میں سے 18ارب سے زائد سٹیٹ بنک کے تقسیم کر دئیے ہیں وزارت صنعت و پیداوارنے قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سٹیل ملز حکومت کی نجکاری فہرست میں شامل ہیں، انتظامیہ نے سٹیل ملز کو منافع بخش بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں دیا، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کوپاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کا قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے, وزارت نجکاری کمیشن پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کے لیے حالات پیدا کر رہا ہے، 188 ارب روپے کے قرضوں, ذمہ داریوں کے تصفیے کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے تحریری طور پر آگاہ کیا کہ مدرسہ ریفارم سکیم کے تحت 251 مدارس کے اساتذہ کو وزارت تنخواہیں دے رہی ہے ،اساتذہ کو 3ہزارسے 5 ہزار روپے ماہانہ ادا کئے جا رہے ہیں۔حکومت نے قومی اسمبلی کو بتا دیاتمام چھوٹے بڑے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ خطرناک حد تک کم ہو گیا،منگلا ڈیم میں سات اعشاریہ چالیس ملین ایکڑ فٹ ذخیرے کی گنجائش ہے منگلا ڈیم میں پانی کا موجودہ ذخیرہ صرف اعشاریہ 68 فٹ رہ گیاتربیلا ڈیم میں 6.174ملین ایکڑ فٹ کی گنجائشتربیلا ڈیم میں موجود زخیرہ صرف 1.274فٹ رہ گیا خان پور، میرانی، حب ڈیم ، اور گومل زام ڈیم کو بھی پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ قومی اسمبلی میں حکومت کو کورم کا مسئلہ درپیش ، کورم پورا نہ ہونے پر ایوان کی معمول کی کاروائی شروع نہ ہوسکی ، پی ٹی آ ئی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اس اسمبلی قرار داد منظور کی گئی،مگر ہمیں اس پر بات کرنے کا موقع کئی دنوں سے نہیں دیا جارہا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شیریں مزاری کا مائیک بند کروادیا،مائیک بند ہونے پر شیریں مزاری بغیر مائیک کے بدولتی رہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قواعد پڑھ لیں، وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض پر بات نہیں کر سکتے۔ اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی کورم پورا ہونے تک معطل کردی، اجلاس کی کارروائی ایک گھنٹہ تک معطل رہنے کے بعد دوبارہ گنتی پر کورم پورا نہ ہو سکا، ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے اجلاس (آج) صبح 10:30بجے تک ملتوی کر دیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے وقفہ سوالات کا اعلان کیا تو پی ٹی آ ئی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نکتہ اعتراض پر بات کرنے کیلئے مائیک مانگا ۔ جس پر اسپیکر نے ان کو بات کرنے کی اجازت دی ۔ پی ٹی آ ئی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اس اسمبلی قرار داد منظور کی گئی،مگر ہمیں اس پر بات کرنے کا موقع کئی دنوں سے نہیں دیا جارہا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شیریں مزاری کا مائیک بند کروادیا،مائیک بند ہونے پر شیریں مزاری بغیر مائیک کے بدلتی رہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قواعد پڑھ لیں، وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض پر بات نہیں کر سکتے، جس پر شیریں مزاری نے کہا کہ وہ کورم کی نشاندہی کرتی ہیں، اسپیکر نے ان کا مائیک کھلوانے کی ہدایت کی اور انہوں نے کورم کی نشاندہی کی، اسپیکر نے گنتی کی ہدایت کی ، گنتی پر کورم پورا نہ ہو سکا، اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی کورم پورا ہونے تک معطل کردی، اجلاس کی کارروائی ایک گھنٹہ تک معطل رہنے کے بعد دوبارہ گنتی پر کورم پورا نہ ہو سکا، ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے اجلاس آج صبح 10:30بجے تک ملتوی کر دیا۔

چوہدری سرور کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ،کس جما عت میں جائیں گے فیصلہ کر لیا

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں الیکشن کا موسم قریب ہونے لگا تو سیاسی پروندوں نے بھی نئی پناہگاہوں کی طرف اڑان بھرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، آصف علی زرداری سے معاملے طے ہوگئے ہیں جلد پیپلزپارٹی میں شرکت کرنے کا اعلان کرینگے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق گورنر پنجاب چودھری سرور ایک مرتبہ پھر سے اپنی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے، اس ضمن میں معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور کی کافی دونوں سے پیپلزپارٹی کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ بات چیل رہی تھی ۔لہٰذا چند روز پہلے دونوں کے بیچ معاملات طے پا گئے ہیں صرف پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان رہتا ہے اور وہ چند روز کے اندر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔

راﺅ انوار کی فرار ہونیکی کوشش ناکام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث ایس ایس پی راو¿ انوار کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث ایس ایس پی راو¿ انوار کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر رات 2 بجے سابق ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کو ہوائی اڈے پر روکا گیا جو نجی ائرلائن کی پرواز 615 سے دبئی جانا چاہتے تھے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق راو¿ انوار کو گرفتارنہیں کیا گیا اور صرف بیرون ملک جانے سے روکا گیا جس کے بعد وہ واپس اسلام آباد چلے گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق راو¿ انوار نے اپنی سفری دستاویزات قریبی ساتھی کے ذریعے ایئرپورٹ بھجوائیں، جن میں 20 جنوری کو جاری کیا گیا سندھ حکومت کا این او سی (اجازت نامہ) بھی شامل تھا۔نقیب اللہ کی ماورائے عدالت ہلاکت میں ملوث پولیس افسر راو¿ انوار گزشتہ روز تک اپنا موبائل فون نمبر بند کرکے روپوش ہوگئے تھے اور کسی سے بھی رابطہ نہیں کررہے تھے۔