شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز میں اہم پیش رفت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم بیٹی اورداماد کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف فیملی کے خلاف دائر 3 نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔ سماعت کے لیے عدالت نے آفاق احمد، عذیرریحان اور غلام مصطفی کو بطور گواہ طلب کررکھا ہے اوروکیل خواجہ حارث گواہوں پر جرح بھی کریں گے۔دوسری جانب احتساب عدالت کے باہرڈیلی ویجزملازمین نے نوازشریف کی گاڑی روکی اورمستقلی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے وزیر مملکت طارق فضل چودہری کے خلاف نعرہ بازی کی جب کہ نوازشریف مظاہرین پر نظر ڈال کر بات کئے بغیر اندر چلے گئے۔

زینب قتل کیس , ڈی این اے رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

لاہور(ویب ڈیسک) زینب قتل کیس میں پولیس اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی جانب سے پیش کردہ اصل ملزم کو ڈی این اے ٹیسٹ نے بے قصور ثابت کردیا، جس کے بعد قاتل کی تلاش میں سرگرداں جے آئی ٹی زینب قتل کیس میں ایک مرتبہ پھر اندھیری گلی میں آ کھڑی ہوئی ہے اور اس کے پاس ملزم کا کوئی سراغ نہیں۔پولیس نے 23 سالہ عمر فاروق کو حراست میں لیا تھا جس کے بارے میں پولیس کو یقین تھا کہ وہ ہی زینب قتل کیس کا اصل ملزم ہے تاہم پیر کو آنے والی ڈی این اے رپورٹ نے عمر فاروق کو بے قصور ثابت کردیا۔معاملے کی تحقیقات کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل کردہ جے آئی ٹی نے مشتبہ ملزم کے ڈی این اے کے نمونے ایک ہفتہ قبل پنجاب فارنسک سائنس ایجنسی میں بھیجے تھے۔جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (پی ایف سی اے) نے پیر (23 جنوری) مشتبہ شخص عمر فاروق کی زینب قتل کیس میں تصدیق نہیں کی۔

 

امریکہ کی انوکھی منطق ، ایسا مطالبہ کے سب ششدر رہ گئے

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان طالبان لیڈروں کوفوری طور پر گرفتار یا بے دخل کرے، وائٹ ہاو¿س سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان گروپ کو پاکستانی سرزمین استعمال کرنے سے روکا جائے۔

اللہ نہ کرے , آرمی چیف کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا اہم بیان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی) ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت نے 2017میں سب سے زیادہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔ اور مسئلہ کشمیر سے ہماری توجہ ہٹانے کیلئے بھارت خلاف ورزی کرتا ہے۔ بھارت کو سرحد پر بھرپور جواب دیا جارہا ہے ملک میں استحکام بہت ضروری ہے ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کے حملوں کا الزام بے بنیاد ہے حقانیوں کا تعلق افغانستان سے ہے آرمی چیف ملکی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ میں گئے وہ قانون کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ملک میں جمہوریت کا چلنا بہت ضروری ہے آرمی چیف جمہوریت کا احترام کرتے ہیں۔ اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچتے رہنے چاہیے حقانی افغان ہیں اور وہی کارروائیاں کررہے ہیں۔ حقانی نیٹ ورک کیخلاف آپریشن کیا اور وہ افغانستان بھاگ گئے ضرب عضب میں حقانیوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے بھارتی جارحیت کا مقصد ہماری توجہ دہشتگردی سے ہٹانا ہے پاک فوج عوام کی فوج ہے۔ جمہوریت کو فوج سے نہیں بلکہ غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے خطرہ ہے اللہ نہ کرے کہ وہ وقت آئے کہ آرمی چیف الیکشن کا اعلان کریں۔ دوسری منتخب حکومت اپنی مدت پوری کررہی ہے اور دوسری طرف فوج کی طرف سے بھارت کو ایل او سی پر پھر جواب دیا جارہا ہے۔ میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اپنے پیغام میں واضع کردیا ہے کہ ہم جنگ کیلئے اپنی طرف سے ابتداءنہیں کریں گے بھارت کی جانب سے حملے کی صورت میں ہم بھرپور جوابی کاروائی کریں گے ملک میں اندرونی استحکام بہت ضروری ہے غیر مستحکم حالات سے دشمن فائدہ اٹھاتے ہیں، استحکام کی صورت میں دشمن کو جواب دینا آسان ہوتا ہے، جمہوریت کو ہم سے کوئی خطرہ نہیں ، انتخابات مقررہ وقت پر الیکشن کمیشن نے کروانے ہیںہمیں الیکشن سے متعلق جو بھی حکم ملا تو اس پر عمل کریں گے، ملک میں جمہوریت کا چلنا بہت ضروری ہے ، آرمی چیف بھی جمہوریت کے حامی ہیں، آرمی چیف ملکی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ میں گئے ، بھارت مسئلہ کشمیر دبانے کیلئے سیزیز فائر کی خلاف ورزی کررہا ہے، جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچتے رہنے چاہیے، حقانی افغان ہیں اور ان کا تعلق افغانستان ہی سے ہے اور وہی کاروائیاں کررہے ہیں، یہاں حقانی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیا گیا تو وہ واپس افغانستان بھاگ گئے، آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کردئیے تھے۔

 

شریفوں کی چیخیں کس پر نکلیں،سابق صدر نے حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ شریفوں کی کرپشن پاکستان تک محدود نہیں ان کی کرپشن بین البراعظمی ہے۔لاہور میں پارٹی رہنماو¿ں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر ا?صف زرداری کا کہنا تھا کہ شریفوں کا احتساب تو ابھی شروع ہی نہیں ہوا صرف نوٹس پر ہی ان کی چیخیں نکل گئیں، یہ اس لیے چیخ رہے ہیں کیوں کہ ان کی کرپشن کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب ہونے والا ہے۔سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی دہائی تک احتساب کے نام پر ان کا انتقام برداشت کیا ہم نے نیب کو بھی بھگتا اور نواز شریف کے احتساب الرحمان کا بھی مقابلہ کیا لیکن ان کا تو ابھی تک ناخن ہی نہیں کھینچا گیا اور نہ انہیں ہتھکڑی لگی ہے۔

 

عمران خان کی سابق اہلیہ نے بڑا اعتراف کر لیا

لاہور (نیااخبار رپورٹ) ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ڈانس کی ویڈیو دوبارہ وائرل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ریاکار نہیں بلکہ اپنے ماضی اور حال کی مکمل ذمہ دار ہوں۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں وہ ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لوگوں نے نہ صرف ان کے لباس پر تنقید کی ہے بلکہ ان کے ڈانس پر بھی کمنٹس کئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خان نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں دوسروں کی طرح بند دروازوں کے پیچھے چھپی کوئی بات نہیں ہے۔ میں نے جو بھی ماضی میں کیا اور جو کام بھی اب کرتی ہوں‘ ٹی وی چینلز پر سب کے سامنے آ کر کرتی ہوں۔

 

زینب کا قاتل پکڑا گیا،شہباز شریف نے کے پی کے حکومت کو بڑی پیشکش کر دی

لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ مردان میں عاصمہ قوم کی بیٹی ہے ، میں کے پی کے حکومت سے درخواست کرتاہوں کہ پنجاب کی فورنزک لیب جو کہ پاکستان کی ہی نہیں بلکہ ساتھ ایشیا کی بہترین لیب ہے ،آپ اگر چاہیں تو ہم خاموشی سے تمام تر ڈی این اے کی پروفائلنگ کیلئے مدد کریں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ مردان میں بھی انتہائی سفاکانہ کام ہوا ، عاصمہ بھی قوم کی بیٹی ہے ،وہاں بھی ایک سفاک درندے نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا ،میں خلوص اور درد دل کے ساتھ کے پی کے حکومت سے گزارش کروں گا کہ پنجاب کی فورنزک لیب جو کہ پاکستان کی ہی نہیں بلکہ سا? تھ ایشیا کی سب سے بہترین فورنزک لیب ہے ،اگر آپ چاہیں تو ہم خاموشی سے تمام تر تعاون آپ کو فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں اور ہر قسم کی مدد کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ کراچی میں نقیب اللہ محسود کیس میں بھی سندھ حکومت اگر ٹیکنیکل اور سائنسی سپورٹ چاہتی ہے تو ہم ہر طرح کی مدد کیلئے حاضر ہیں۔میری گزار ش ہے کہ لاشوں پر سیاست نہ کی جائے ،آئیں مل بیٹھیں اور قوم کے دکھوں کو بانٹیں اور انہیں ختم کریں۔

وزیر داخلہ اور چیئرمین نیب کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام (ای سی ایل) میں ڈالنے کے معاملے پر وزیر داخلہ اور چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے مابین نیا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ چیئرمین نیب کا خط مسترد کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ایگزکٹ کنٹرو لسٹ (ای سی ایل) میںڈالنے سے انکار کردیا ہے جس کی روشنی میں چیئرمین نیب جاوید اقبال نے سیکرٹری داخلہ کو دوبارہ خط لکھ کر اسحاق ڈار کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی بجائے نیب سے مزید وجوہات طلب کی ہیں اور نیب کے خط میں دی گئی وجوہات وزارت داخلہ نے مسترد کردی ہیں جس کی روشنی میں نیب اور حکومت کے مابین مزید اختلافات کی خلیج بڑھتی جارہی ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ عدالت عالیہ نے بھی اسحاق ڈار کے خلاف دیا گیا حکم امتناعی پہلے ہی خارج کردیا ہے اور ملزم اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت کو سماعت جاری رکھنے کی ہدایت اور اجازت دے دی ہے۔

نواز شریف کا چوہدری نثار سے ملاقات سے انکار ، وجہ جان کر سب حیران

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چودھری نثاراور پرویز رشید کے درمیان سردجنگ ختم کرانے کوششیں ناکام ہو گئیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی چوہدری نثار سے ملاقات کرنے سے انکارکردیا۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں پرویز رشیدکیخلاف مظاہروں پرسابق وزیراعظم نواز شریف سخت نالاں ہیں۔ نواز شریف نے اچانک چودھری نثار علی سے ملاقات منسوخ کردی ہے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب دونوں رہنماں کے درمیان دوبارہ مصالحت کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اگر شہباز شریف کامیاب رہے تو نواز، نثار ملاقات جلد ہوگی۔

 

بھٹو قبر سے حکومت کرتے رہے ، اہم رہنماءبھی مان گئے

اوکاڑہ (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماءوفاقی زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جو ہم سے استعفیٰلےنے آیا وہ اپنا زبانی استعفیٰ دے کر دوبئی چلا گیا یہ ابھی استعفیٰ نہیں دے گا، 31 جنوری کے بعد دے گا شیخ رشید میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ ابھی اپنا استعفیٰ دے، یہ بزدل ہے اس کو معلوم ہے کہ اگر 31 جنوری سے پہلے استعفیٰ دیتا ہے تو اسکی سیٹ پر ضمنی الیکشن ہوگا اگر 31 جنوری کے بعد دے گا تو الیکشن نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اِظہار انہوں نے پیر کو اوکاڑہ میں اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن اسٹیٹ آف آرٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جلسے سے پارلیمانی سیکرٹری عاشق کرمانی، ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج، میاں محمد منیر، راو¿ اجمل، چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے بھی خطاب کیا۔ پی پی پی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کو جب پھانسی لگی تو وہ غلط فیصلہ تھا وہ قبر سے بھی حکومت کرتا رہا بھلا ہو زرداری کا جس نے پی پی پی کو ختم کر دیا ہم نے خان صاحب کے استعفوں کو گلے سے لگایا جب انہوں نے دھرنے کے دوران استعفیٰ دیے اور ہم نے منظور نہیں کیے کیونکہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ یہ در بدر رہوں ہم کسی کو لعنتی نہیں کہتے یہ لوگ ووٹ بھی لیتے ہیں اور لعنتی بھی بنتے ہیں ہم نے خدا کو جان دینی ہے ہم کوئی فرشتے نہیں کہ ہم سے غلطی نہ ہو ہم نے جو وعدے کیے وہ الحمد اللہ پورے کر دیے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قادر آباد کا پاور پلانٹ بنا نہیں بلکہ اُگاہ ہے ہم نے لوڈشیڈنگ کو ختم کیا سی این جی فلنگ اسٹیشنوں کی لمبی لمبی قطاروں کو ختم کیا اُنہوں نے ایک بار پھر اپنے کارکنوں کو تاکید کی کہ کسی مخالف کو لعنتی نہیں کہنا اپنے اخلاق اور اپنے کردار سے جواب دینا ہے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چار ماہ الیکشن میں رہ گئے ہیں وہ خیبرپختونخواہ پر توجہ دیں ورنہ یہ صوبہ بھی آپکے ہاتھ سے نکل جائےگا۔