لگاتار شکستوں نے مکی کو تشویش میں مبتلا کر دیا

ویلنگٹن (این این آئی)قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے دورہ نیوزی لینڈ میں لگاتار چھٹی شکست پر افسردگی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ میچز میں نوجوان کھلاڑیوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ پر قومی ٹیم کی شکستوں کا تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد ٹی20 سیریز میں قومی ٹیم کی ناقص بیٹنگ کا سلسلہ رک نہیں سکا اور نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میں سات وکٹ سے فتح حاصل کے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے مایوس کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ میں بہت زیادہ مایوس ہوں اور یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آخر اتنی سخت محنت کے باوجود ہم مستقل ہار کیوں رہے ہیں تاہم مجھے اب بھی نوجوان کھلاڑیوں سے خاصی امیدیں ہیں۔کوچ نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ آرڈر تبدیل کر کے دیکھا، ہم نے تمام تر ٹریننگ بھی کی لیکن اس کے باوجود مایوس کن نتائج انتہائی افسوسناک ہیں۔

انہوں نے آج کی شکست اور ناکامی کو نوجوان کھلاڑیوں کیلئے سیکھنے کا ایک اور تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹاپ آرڈر ناتجربہ کار ہے، ہم نے اپنے منصوبوں پر صحیح طریقے سے عمل نہیں کیا لیکن مجھے اب بھی نوجوان کھلاڑیوں سے توقعات وابستہ ہیں ¾ہمیں محض کنڈیشنز کا جائزہ لے کر اپنے منصوبوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔بیٹسمینوں کی جانب سے ناقص شاٹ سلیکشن کے سوال کے جواب میں آرتھر نے تسلیم کیا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی کنڈیشنز کا صحیح طریقے سے اندازہ لگانے میں ناکام رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 170 رنز اسکور کرنے کیلئے کھیلے حالانکہ 140-150 رنز بھی اچھا ہدف ہو سکتا تھا لیکن یقیناً 105 رنز کسی بھی صورت کافی نہیں تھے۔

دورہ جنوبی افریقہ، ہربھجن نے بھارتی ٹیم کی تیاریوں پر انگلی اٹھادی

کولکتہ(یوا ین پی) بھارت کے ہربھجن سنگھ نے بھی جنوبی افریقی ٹورکیلیے ٹیم کی ناقص تیاریوں پر انگلی اٹھادی۔ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ اتنی اہم سیریز سے قبل سری لنکا جیسی کمزور ٹیم کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

 

ہربھجن کہتے ہیں میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ سال کے آخر پر سری لنکا سے ہوم سیریز سے کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا تاہم اس کے بجائے اگر ہم اپنے چند پلیئرز کو قبل از وقت جنوبی افریقہ بھیج دیتے تو زیادہ فائدہ ہوسکتا تھا جبکہ دھرم شالا میں کیمپ سے بھی اچھے نتائج سامنے آتے۔

 

زینب کے والد نے راناثناءاللہ کا بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی معصوم بچی زینب کے والدین نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے خاندان کے ڈی این اے سب سے پہلے کرائے ہیں ، رانا ثناءاللہ اپنی ناکامی چھپانے کےلئے اس طرح کے بیانات دیتے ہیں ، کب تک وہ اپنی ناکامی چھپائیں گے ، ایسے بیانات پر افسوس کیا جاسکتا ہے ، ہم انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں ، ہمیں جلد انصاف چاہیے ، ملزم اور اس کے سہولت کاروں کو سرعام لٹکایا جائے ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد نے کہا کہ میری بیٹی رات کو گم ہوئی تو اگلے دن میرے رشتہ داروں نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر لیا تھا لیکن پانچ دن تک پولیس نے کوشش نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی بنا لی گئی ہے ان کی تحقیقات پر کافی حد تک مطمئن ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے خاندان کے ڈی این اے ٹیسٹ سب سے پہلے کرائے ہیں ۔ رانا ثناءاللہ نے جو بیان دیا ہے کہ ان کے گھر کا فرد ہے وہ اپنی ناکامی چھپانے کےلئے اس طرح کے بیانات دیتے ہیں ، کب تک اپنی ناکامی چھپائیں گے ، ہم انتظامیہ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں ، ایسے بیانات پر افسوس کیا جاسکتا ہے ، ہمارے محلے دار بھی ملزم کو شناخت نہیں کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزم اور اس کے سہولت کاروں کو سرعام لٹکایا جائے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کی والدہ نے کہا کہ ہمیں جلد انصاف چاہیے ، ملزم کے سہولت کار بھی پکڑے جانے چاہیئں ۔

ناکامیوں کے باوجودسرفرازنئے جوازتراشنے لگے

ویلنگٹن (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹاپ آرڈر ناکام ہوا ا س لئے بڑا سکور نہیں کر سکے ، ٹیم 140سے 150رنز بنا لیتی تو میچ جیت سکتے تھے ۔میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاپ آرڈر ناکام ہوا اس لیے بڑا اسکور نہیں کرسکے،اگر ٹیم 140 سے 150 رنز بنالیتی تو میچ جیت سکتے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ، پاکستان کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرچکا ہے۔پیر کو میچ جیت کر نیوزی لینڈ کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

آزاد خالصتان کے بینرز لگ گئے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور برطانیہ میں فری خالصتان کے بینرز آویزاں، بینرز پر خالصتان کی آزادی اور بھارت کےخلاف نعرے درج، نجی ٹی وی کے مطابق سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کے حق میں امریکی شہر نیویارک اور برطانوی دارالحکومت لندن میں کئی مقامات پر فری خالصتان کے بینرز آویزاں کر دئیے گئے جن پر آزاد خالصتان کے حق میں اور بھارت کےخلاف نعرے درج تھے۔

عاقب بھی سرفراز کی بری کارکردگی پر برس پڑے

لاہور (نیوزایجنسیاں) نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹی 20 میچ میں شرمناک شکست پر قوم کیساتھ ساتھ سابق کرکٹرز بھی سیخ پا ہیں جبکہ عاقب جاوید تو میچ کے بعد کپتان کے انٹرویو پر بھی سخت برہم ہو گئے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے سرفراز احمد کا یہ انٹرویو سنا ہو گا وہ کیا سوچ رہا ہو گا؟ یعنی وہ کہہ رہے ہیں کہ باﺅلرز نے جتنی اچھی باﺅلنگ کی اگر اہم نے 140 رنز بنائے ہوتے تو میچ جیت جاتے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ٹھیک ہے کہ ایک برا دن ہو سکتا ہے جس روز اچھی کارکردگی نہیں دکھا جا سکتی لیکن مسلسل 6 برے میچ اور آپ ایک ہی طرح کی کارکردگی دکھاتے جا رہے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہم نے ایسا کیا ہوتا تو یہ جاتا۔نیوزی لینڈ کے باﺅلرز کیا بہت ہی اچھے ہیں یا بڑی بڑی سوئنگ ہو رہی تھی کہ کھیلنا ہی مشکل ہو گیا تھا؟ اس کا تو یہ مطلب ہوا کہ ہم بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کی پوزیشن میں ہی نہیں ہیں۔

قصور میں ایک اور بھیانک ،دلخراص واقعہ

قصور(بیورورپورٹ) قصور میں معصوم زینب کے بعد ایک اور پانچ سالہ بچہ کاشف اویس پر اسرار طور پر اغواءکر لیا گیا پولیس ماضی کی طرح اپنی روائتی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کے باعث دو روز گزر جانے کے باوجود بھی معصوم بچے کا کوئی سراغ نہ لگا سکی بچے کی والدہ پر غشی کے دورے اہل علاقہ غم سے نڈھال ہوگئے شہریوںکے احتجاج کرنے کے باوجود پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے صاف انکار تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزقصور کی نواحی بستی غوث صابری چاہ کوڑے والاکے رہائشی محنت کش محمداویس بلوچ کابیٹا5سالہ کاشف اویس جونرسری جماعت کاطالب علم ہے ۔گھرسے چیزلینے کےلئے باہرگیااورواپس نہ پہنچاوالدین تلاش کرتے رہے مگرکہیں سراغ نہ ملابچے کے والدنے پولیس کو تحریری درخواست دی ہے مگر پولیس نہ تو بچے کو تلاش کر سکی ہے اور نہ ہی مقدمہ درج کیا جارہا ہے علاقہ کے لوگوںنے پولیس کےخلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے معصوم کاشف اویس کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

آرمی چیف الیکشن کا اعلان کرینگے یا نہیں دیکھیں بڑی خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت نے 2017میں سب سے زیادہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔ اور مسئلہ کشمیر سے ہماری توجہ ہٹانے کیلئے بھارت خلاف ورزی کرتا ہے۔ بھارت کو سرحد پر بھرپور جواب دیا جارہا ہے ملک میں استحکام بہت ضروری ہے ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کے حملوں کا الزام بے بنیاد ہے حقانیوں کا تعلق افغانستان سے ہے آرمی چیف ملکی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ میں گئے وہ قانون کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ملک میں جمہوریت کا چلنا بہت ضروری ہے آرمی چیف جمہوریت کا احترام کرتے ہیں۔ اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچتے رہنے چاہیے حقانی افغان ہیں اور وہی کارروائیاں کررہے ہیں۔ حقانی نیٹ ورک کیخلاف آپریشن کیا اور وہ افغانستان بھاگ گئے ضرب عضب میں حقانیوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے بھارتی جارحیت کا مقصد ہماری توجہ دہشتگردی سے ہٹانا ہے پاک فوج عوام کی فوج ہے۔ جمہوریت کو فوج سے نہیں بلکہ غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے خطرہ ہے اللہ نہ کرے کہ وہ وقت آئے کہ آرمی چیف الیکشن کا اعلان کریں۔ دوسری منتخب حکومت اپنی مدت پوری کررہی ہے اور دوسری طرف فوج کی طرف سے بھارت کو ایل او سی پر پھر جواب دیا جارہا ہے۔ میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اپنے پیغام میں واضع کردیا ہے کہ ہم جنگ کیلئے اپنی طرف سے ابتداءنہیں کریں گے بھارت کی جانب سے حملے کی صورت میں ہم بھرپور جوابی کاروائی کریں گے ملک میں اندرونی استحکام بہت ضروری ہے غیر مستحکم حالات سے دشمن فائدہ اٹھاتے ہیں، استحکام کی صورت میں دشمن کو جواب دینا آسان ہوتا ہے، جمہوریت کو ہم سے کوئی خطرہ نہیں ، انتخابات مقررہ وقت پر الیکشن کمیشن نے کروانے ہیںہمیں الیکشن سے متعلق جو بھی حکم ملا تو اس پر عمل کریں گے، ملک میں جمہوریت کا چلنا بہت ضروری ہے ، آرمی چیف بھی جمہوریت کے حامی ہیں، آرمی چیف ملکی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ میں گئے ، بھارت مسئلہ کشمیر دبانے کیلئے سیزیز فائر کی خلاف ورزی کررہا ہے، جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچتے رہنے چاہیے، حقانی افغان ہیں اور ان کا تعلق افغانستان ہی سے ہے اور وہی کاروائیاں کررہے ہیں، یہاں حقانی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیا گیا تو وہ واپس افغانستان بھاگ گئے، آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کردئیے تھے۔

داتا کی نگری میں بھارتی کمپنیوں سے شرمناک معاہدہ،تفصیلات جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گئے

لاہور (نیااخبار رپورٹ) فلم شائقین کے لئے بڑی خوشخبری لاہور سمیت ملک بھر میں مزید 100 نئے سنیما گھر بنائے جائیں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کے حامل سنیما گھر رواں سال فعال ہوجائیں گے۔ بھارتی کمپنیاں سنیما گھروں کی جدید مشینری فراہم کریں گی۔ معاہدہ طے پا گیا۔ صرف لاہور میں 35 نئے سنیما گھر بنائے جائیں گے۔ لاہور سمیت ملک بھر میں مزید نئے 65 سنیما گھروں پر کام شروع ہوگیا۔ لالی وڈ انڈسٹری کی معیاری فلمیں بننے کے بعد اب سنیما گھروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ملک بھر میں رواں سال 2018ءمیں 100 سنیما گھر کھل جائیں گے جن کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ لاہور شہر کے مختلف علاقوں بحریہ ٹاﺅن‘ رائیونڈ روڈ گلبرگ‘ ڈیفنس‘ بیدیاں روڈ سمیت مختلف پلازوں میں جدید مشینری کی تنصیب کے بعد 35 نئے سنیما گھر اسی سال کھل جائیں گے جبکہ اسی طرح کراچی‘ اسلام آباد‘ ملتان‘ پشاور میں بھی ملٹی پلیکس سنیما گھر کھل رہے ہیں جس کے لئے ایک معروف کمپنی مشینری کی تنصیب کرے گی۔ لاہور میں اس وقت 45 ڈیجیٹل سنیما گھر اور 5 سنگل سکرین سنیما گھر موجود ہیں۔

شہباز شریف سے پوچھے گئے 12سوال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کی جانب سے شہباز شریف سے پوچھے گئے سوال منظر عام پر آگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف سے نیب کی 6 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے سوالات کئے:
سوال1: پنجاب میں مختلف ادارے لوکل گورنمنٹ، انرجی و دیگر کام کر رہے ہیں۔ آپ نے پبلک سیکٹر کمپنیاں کیوں بنائیں، ان کی قانونی حیثیت کیا ہے۔
سوال2: ایل ڈی اے، ایف ڈی اے کے ہوتے ہوئے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کیوں بنائی۔
سوال3: پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی اور دیگر کمپنیاں کن قوانین کے تحت کام کرتی ہیں۔
سوال4: ایس ای سی پی قوانین کے تحت کمپنی کا سی ای او یا بورڈ معاملات کو چلانے کا مکمل اختیار رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ یا کوئی بھی ان کے معاملات میں دخل نہیں دے سکتا، آپ کس اتھارٹی کے تحت ان کی میٹنگز کرتے اور ہدایات دیتے تھے۔
سوال5: 28 اکتوبر 2014 کو ماڈل ٹاﺅن میں اجلاس کی صدارت کرتے آپ نے لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کو حکم دیا کہ آشیانہ اقبال اور آشیانہ قائداعظم کے منصوبے ایل ڈی اے کے سپرد کر دیں، یہ کس اتھارٹی کے تحت تھا۔
سوال 6: جب آپ کمپنیوں کے معاملات کے فیصلے کرتے تھے، سی ای اوز اور بورڈ کے اختیارات خود استعمال کرتے تھے تو آپ کو کیوں نہ بلاتے۔
سوال7: 20مارچ 2013 کو آپ نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کو حکم جاری کیا کہ آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ جو چودھری لطیف اینڈ سنز کو ملا تھا کا ٹھیکہ کینسل کر دیا جائے۔ ٹھیکہ دینا یا کینسل کرنا تو سی ای او یا بورڈ کا کام تھا آپ نے کس طرح تحریری حکم جاری کر دیا۔ جس کے باعث 19کروڑ کا نقصان ہوا۔ چودھری لطیف کو بھی منہ بند رکھنے کےلئے 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ا س کی وضاحت کریں۔
سوال8: آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ کسی اور کو ملا، آپ نے ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی موجودگی میں پراجیکٹ کو ٹرانسفر کیا۔ آپ کیوں اس معاملہ میں اثر انداز ہوئے۔
سوال9: آشیانہ لاہور، فیصل آباد، ساہیوال حکومت نے خود مکمل کئے، آشیانہ اقبال سکیم میں 3ہزار کنال پر فلیٹس بننا تھے، فزیبلٹی رپورٹ میں تھا کہ یہ کام حکومت خود کرے گی، آپ نے اچانک اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنانے کا فیصلہ کیسے کر لیا۔ کاسا ڈویلپرز والوں سے ڈیل ہوئی کہ حکومت 3ہزار کنال زمین دے گی جس میں سے 2ہزار کنال کاسا ڈویلپرز کے ہونگے۔ کنورشیم بنایا گیا جس میں تین کمپنیاں شامل کی گئیں بسم اللہ انجینئرز، میسرز سپارکو اور چینی کمپنی ازئی کنسٹرکشن جبکہ یہ کمپنیاں پیراگون سٹی کی پراکسی تھیں۔
سوال10: کاسا ڈویلپرز کمپنی کی کام کرنے کی لمٹ 10کروڑ کی تھی اسے 14ارب کی آشیانہ اقبال سکیم کیوں دی۔
سوال11: پیراگون کی پراکسی کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا گیا۔ 2011 میں کاسا ڈویلپرز کو کام دیا جس نے 2018 تک بھی اسے مکمل نہیں کیا آپ نے اسے جرمانہ کیا نہ ہی ان سے زمین واپس لی، کیوں آپ نے پیراگون کی ویلیو بڑھانا تھی اس لئے آشیانہ اقبال نہ بننے دیا۔
سوال12: آشیانہ اقبال کی کنسلٹنسی ایک کمپنی 57 لاکھ میں کرنے کو تیار تھی آپ نے دوسری کمپنی کو 3کروڑ 44 لاکھ میں کام دیدیا۔ کیوں؟ سینئر صحافی نے کہا کہ شہباز شریف نے پیشی کے وقت پہلے تو سیاسی تقریر کی میگا پراجیکٹس بارے بتایا، پھر کہا کہ نیب یکطرفہ کارروائی کر رہا ہے۔ زرداری کی کرپشن کےخلاف کیوں کارروائی نہیں کرتے، سیف سٹی پراجیکٹ میں رحمان ملک نے غلط کام کیا اس کی تحقیقات کیوں نہیں کرتے، میں چیف ایگزیکٹو ہوں جہاں چاہوں جا کر فیصلے کر سکتا ہوں اگر سی ای اوز نے کرپشن کی ہے تو ان کےخلاف کارروائی کریں۔ آشیانہ اقبال سکیم فیل ہوئی ہے تو نیب کارروائی کرے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ شہباز شریف نے نیب ٹیم کے سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا۔