سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد ساحر لودھی قانونی چکر میں پھنس گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) ہائی کورٹ میں ساحر لودھی کے مارننگ شو کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں ساحر لودھی کے مارننگ شو پر پابندی کے لیے دائر دراخواست کو سماعت کے لئے مقرر کرلیا گیا ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا، ساحر لودھی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزارکا کہنا ہے کہ ساحر لودھی کے پروگرام میں کم عمر بچیوں کے ناچ گانے کے مقابلے دکھائے جاتے ہیں، کم عمر بچیوں کا رقص نشر کرنے سے معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے جس سے قصور جیسے واقعات جنم لے رہے ہیں۔اس خبرکوبھی پڑھیں: ساحرلودھی کومعافی مانگنے کا حکمدرخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا ایسے پروگراموں کی نشریات کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہا، عدالت پیمرا کو ساحر لودھی کے پروگرام میں کم عمر لڑکیوں کے ناچ گانے نشر کرنے پر پابندی کا حکم دے۔اس خبرکوبھی پڑھیں: 2017 میں تنازعات کا شکار ہونے والی پاکستانی شخصیاتواضح رہے کہ نامور میزبان و اداکار ساحر لودھی گزشتہ کچھ عرصے سے مارننگ شو میں کم عمر بچیوں سے ناچ گانا کروانے کے حوالے سے شدید تنقید کا شکار ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے ساحر لودھی اور ان کے شو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کاشو معاشرے میں بے راہ روی پھیلانے کا باعث بن رہا ہے، لہٰذا ان کے شو کو بند کیا جانا چاہیے۔

شام میں ترک کارروائی ’دہشت گردی کی معاونت‘ کے مترداف ہے، شامی صدر

دمشق: (و یب ڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ترک فوج کی شامی علاقے عفرین میں کارروائی ’دہشت گردی کے تعاون‘ کے مترادف ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک فوج کا شام کے سرحدی علاقے عفرین میں کرد باغیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ شام کے صدر بشار الاسد نے ترک فوج کی طرف سے شامی علاقے عفرین میں کرد باغیوں کے خلاف شروع کیے جانے والے فوجی آپریشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عسکری کارروائی ’دہشت گردی کے تعاون‘ کے مترادف ہے۔شامی صدر کا الزام ہے کہ ترکی شام میں دہشت گردوں کو تعاون فراہم کرتا ہے۔شام کے علاوہ دیگر کئی ملکوں نے ترکی کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے، فرانس نے اس معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد شام کے اندر 30 کلو میٹر گہرا ’محفوظ زون‘ قائم کرنا ہے۔ اس حوالے سے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ہم کرد باغیوں کا پیچھا کریں گے اور اس آپریشن کو بہت جلد مکمل کریں گے۔ کرد ملیشیا امریکی حمایت سے بھی ترکی کو شکست نہیں دے سکتی، کرد ملیشیا کی حمایت کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔

کابل ہوٹل حملے میں ہلاکتیں 43 ہوگئیں، 14 غیر ملکی شامل

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت میں ہوٹل پر ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے جن میں 14 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک پنج ستارہ ہوٹل پر طالبان کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں، تاہم افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے حملے میں چار افغان شہریوں اور 14 غیر ملکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ واقعے میں 41 غیر ملکیوں سمیت 160 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد حکومتی اداروں کی جانب سے بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔کابل میں چھ منزلہ ہوٹل پر ہفتے کی شب طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں جنگجوو¿ں اور افغان سیکیورٹی فورسز میں مقابلہ 17 گھنٹے تک جاری رہا۔ واقعے کے وقت ہوٹل میں بڑی تعداد میں غیر ملکی شہری موجود تھے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ہوٹل کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے اور تمام 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ غیر ملکیوں کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حملے میں ہلاک 11 غیر ملکی نجی افغان ایئر لائن ”کام ایئر“ کے ملازمین تھے جبکہ ایئرلائن کے سی ای او نے بتایا کہ ان کی کمپنی کے 42 افراد ہوٹل میں موجود تھے جن میں سے 16 اب بھی لاپتہ ہیں۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ ا?ور پہلے سے ہی ہوٹل کے اندر موجود تھے جنہوں نے موقع دیکھ کر حملہ کردیا البتہ تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم طالبان نے قبول کی ہے۔

کتے اور الو کی بے مثال دوستی کی نئی تصاویر وائرل

جرمنی (ویب ڈیسک )میں برسوں قبل الو اور کتے کے درمیان قائم ہونے والی غیر فطری اور انوکھی دوستی کی مزید تصاویر سامنے آگئیں جو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ دونوں جانوروں کی دوستی اور ان تصاویر کو عوام میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔جب انسان اس دنیا میں قدم رکھتا ہے تو وہ مختلف رشتوں سے منسلک ہوجاتا ہے اور یہ رشتے ہم منتخب نہیں کرتے، البتہ انہیں نبھانا ہمارے اختیار میں ہوتا ہے۔ لیکن دوستی ایک ایسا عظیم رشتہ ہے جسے ہم خود اپنی مرضی سے منتخب کرتے ہیں اور یہ ہر مفاد سے بالاتر ہوتی ہے، جب کہ دوستی میں رنگ، نسل اور جنس کی کوئی قید نہیں ہوتی۔ہم نے جانوروں کی دوستی کی بے شمار کہانیاں سنی ہیں۔ سال 2015ء میں الو اور کتے کی انوکھی دوستی کا چرچا ہوا تھا اور ان کی دوستی اب تک قائم ہے۔غیر ملکی فوٹو گرافر تانجا بارانڈٹ نے جرمنی کے ’انگو‘ نامی شیفرڈ نسل کے کتے اور ’پولڈی‘ نامی الو کی حال ہی میں مزید دلچسپ تصاویر عکس بند کی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سے طویل تفتیش،شہباز شریف کیخلاف بند کیس بھی کھل گئے،لیگی حلقو ں میں کھلبلی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آشیانہ ہاو¿سنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن لا ہو ر لکے معاملے پر نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا۔نیب نے 17 جنوری کو جاری کیے گئے نوٹس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آشیانہ ہاو¿سنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کی پوچھ گچھ کے سلسلے میں آج صبح 10 بجے طلب کیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب دن 3 بجے کے قریب اپنی نجی گاڑی میں نیب کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بیان ریکارڈ کرایا جس کے بعد وہ روانہ ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ نیب حکام نے شہبازشریف سے آشیانہ ہاو¿سنگ اسکیم کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف سے نیب کے تین ڈپٹی ڈائریکٹرز نے سوالات کیے جس میں ان سے آشیانہ ہاو¿سنگ اسکیم کی انتظامیہ کی جانب سے ٹھیکے منسوخ کرنے اور من پسند افراد کو دیئے جانے سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ نیب کورٹ جانے کی بجائے تحریری جواب بھجوا سکتاتھا مگر میں نے خو د پیش ہو نے کو تر جیح دی۔رائے ونڈ روڈ کیس کو دو با رہ کھو لا گیا ہے۔اگر عوا م کے وسائل کی بچت جر م ہے تو ہزار با ر ایسا کر ونگا۔محکمانہ کارکر دگی کی ذمہ دا ر بھی حکو متیں ہوا کر تی ہیں۔کیا قو م کا پیسہ بچانا جر م ہے۔مجھے کہا گیا کہ غیر قا نو نی حق

امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باعث کاروباری ہفتے کے آغاز پر سرکاری امور معطل

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکا میں عارضی اخراجات کے بل پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق نہ ہونے پر شٹ ڈاو¿ن کے باعث ہفتے کے ا?غاز پر سرکاری امور معطل رہے۔20 جنوری کو امریکی حکومت سینیٹ میں عارضی اخراجات کا بل پاس کرانے میں ناکام رہی تھی جس کے باعث حکومت نے شٹ ڈاو¿ن کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔امریکا میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کے دن تمام سرکاری دفاتر میں امور معطل ہیں جب کہ وائٹ ہاو¿س کا کہنا ہےکہ حکومتی شٹ ڈاون کھولنے کے لیے ڈیل پرکام کررہےہیں۔امریکی حکومت نے ملک میں شٹ ڈاو¿ن کا باضابطہ اعلان کردیا۔وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے ایک بیان میں کہا کہ شٹ ڈاو¿ن کے اثرات کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے ٹیلی فون پر کانگریس اور کابینہ کے مختلف ارکان سے رابطہ کیا اور ان سے تبادلہ خیال کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ ٹرمپ انتظامیہ شٹ ڈاو¿ن ختم کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کررہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ امریکی فوج اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ دیگر امریکی عوام اور بچوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جاسکے۔

ڈمپل کپاڈیا کا اکشے کو ہم جنس پرست سمجھنےکا انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار ایکشن فلمیں کرنے کے ساتھ اکثر سماجی موضوعات پر بننے والی فلمیں کرنے میں بھی اپنی مثال آپ ہیں جس میں’ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا ‘ کی مقبولیت کے بعد دوسری اہم فلم ’پیڈ مین‘ ہے جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ جہاں اکشے ایک طرف معاشرے میں اصلاح چاہتے ہیں وہیں دوسری جانب ا±ن کی ساس ڈمپل کپاڈیا کا اکشے کے ہم جنس پرست سمجھنے کے انکشاف نے سب کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئنکل کھنہ کا کرن جوہر کے شو میں اپنی اور اکشے کمار کی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ا±ن کی والدہ ڈمپل کپاڈیا اکشے سے شادی کرنے کے بالکل بھی حق میں نہیں تھیں کیوں کہ وہ اکشے کو ہم جنس پرست سمجھتی تھیں۔ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ ا±ن کی والدہ کو اکشے پر اس لیے شک تھا کیوں کہ ان کی ایک صحافی دوست نے اکشے کے ہم جنس پرست ہونے کا بتایا تھا جس کے بعد والدہ نے اکشے کی جانچ پڑتال بھی کرائی دیگر لوگوں سے اکشے سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں اور میرے مستقبل کی خاطر اکشے کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کروایا، جب انہیں یقین ہوگیا کہ اکشے ہم جنس پرست نہیں تب وہ ہماری شادی کے لیے راضی ہوئیں۔

ڈاکڑ گرفتار ،شوق جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

کرناٹکا (خصوصی رپورٹ)انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹکا میں ایک ڈاکٹر کو گذشتہ چند روز کے دوران 25 گاڑیوں کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔مقامی پولیس نے سی سی ٹی وی کی فوٹیج حاصل کی ہے جس میں مبینہ طور پر ڈاکٹر امیت گیکواد کو ہلمٹ پہننے مختلف عمارتوں میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ اب تک یہ واضح نہیں کہ ملزم کسی ذہنی مرض کا شکار ہیں یا پھر انھیں گاڑیوں کو آگ لگانے کا شوق ہے۔آگ لگائی گاڑیوں میں سے 13 کے مالکان بھی پیشہ ور ڈاکٹر ہیں تاہم بظاہر ان کا ڈاکٹر امیت گیکواد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ 13 ڈاکٹر، ڈاکٹر گیکواد سے مختلف ضلعے میں کام کرتے ہیں۔ ڈاکٹر امیت گیکواد پیتھولوجی کے شعبے میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ایک اہلکار نے بتایا کہ پیشہ وارانہ طور پر انھیں (ڈاکٹر گیکواد) ایک اچھا استاد ماننا جاتا ہے۔ ان کے دفتر میں کام کرنے والے ساتھی اس خبر پر حیران تھے۔37 سالہ ڈاکٹر گیکواد کو ایک سیکیورٹی گارڈ نے 17 جنوری کو پکڑ لیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے وقت پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر انھوں نے اسی روز 10 گاڑیوں کو آگ لگائی تھی۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ انھیں شک ہے کہ ریاست کے دو اضلع میں 14 اور 15 جنوری کو مختلف واقعات میں اس ملزم نے اس سے پہلے 15 گاڑیوں کو آگ لگائی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر گیکواد گاڑیوں کو آگ لگانے کے لیے گاڑی کے ایئر وینٹ کے قریب کیمفور نامی کیمیائی مواد کا استعمال کرتے تھے تاکہ آگ گاڑی کی تاروں اور اندرونی حصہ کو لگ جائے۔۔#/s#

 

جہازوں کا قبرستان

واشنگٹن (نیٹ نیوز)انسانوں کے قبرستان تو ہر جگہ پائے جاتے ہیں لیکن آپ نے کبھی ہوائی جہازوں کے قبرستان کے بارے میں سنا ہے ؟ اگر آپ کسی طرح امریکی ریاست ایریزونا کے صحرا میں واقع پائنل ایئر پارک نامی جگہ تک پہنچ جائیں تو یہ عجوبہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ایک پرانا ایئرپورٹ ہے ، لیکن اب اسکا استعمال یہی ہے کہ اپنی عمر پوری کر لینے والے طیاروں کو لا کر یہاں کھڑ اکر دیا جاتا ہے ۔ ہر قسم اور ہر دور کے ہوائی جہاز یہاں کھڑے نظر آتے ہیں۔ ان میں تازہ ترین اضافہ آخری امریکی بوئنگ 747 کی صورت میں ہوا ہے جو یہاں اپنی آخری آرامگاہ تک پہنچ چکا ہے ۔ فضائی کمپنیوں کا پسندیدہ جہاز جو کہ امریکی صدور کا بھی پسندیدہ جہاز رہا ہے اصل جمبو جیٹ بھی اب ایوی ایشن کی تاریخ کا حصہ بن گیا ہے ۔ کبھی اس جہاز کا نئی طرز کا ڈیزائن دنیا بھر میں فضائی مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا تھا۔ اب یہ طیارے آپکو صرف یہاں ہی نظر آسکتے ہیں۔ قبرستان میں آنیوالے جہازوں کو یہاں صحرا کے خشک ماحول میں کھڑا کیا جاتا ہے تاکہ یہ زنگ سے محفوظ رہیں۔