تاریخ کا خطرناک وزیر اعظم ۔۔۔ شاہد خاقان عباسی کا اہم اعلان

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ماضی میں نگران وزیراعظم نے 43 ہزار گیس کے کنکشن بیچے تاہم اس بار نگران وزیراعظم ایسا ہوگا جس پر کسی کو اختلاف نہیں ہوگا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف کریں گے، شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی نہیں بلکہ نوازشریف کی تصویر پر ووٹ ملتے ہیں ، میں بینر پر نوازشریف کی تصویر لگاکر الیکشن لڑوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم ایسا ہوگا جس پر کسی کو اختلاف نہیں ہوگا، ماضی میں نگران وزیراعظم نے 43 ہزار گیس کے کنکشن بیچے، جب کہ آئندہ بجٹ ہم بنا کردیں گے، پیش کرنے کا فیصلہ نگران حکومت کرے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کاسب سے خطرناک وزیراعظم ہوں کہ صاف بات کرتاہوں۔ سینیٹ کے الیکشن وقت پر ہوں گے، پارلیمنٹ کو کوئی خطرہ نہیں، جس میں ہمت ہے وہ پارلیمنٹ توڑ کے دکھائے، کسی کو اسمبلی اگر توڑنی ہے تو میرے خلاف عدم اعتماد لے آئے، میرے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، میرے 4 ماہ تو رہ گئے ہیں، اب میرے خلاف سازش سے کسی کو کیا ملے گا، انہوں نے کہا کہ ہم کوئی چور اور ڈاکو نہیں جو این آر او کریں، این آر او کرنے والے پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور (ق) لیگ میں بیٹھے ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حالات میں مظاہرے کرنے والوں کی عقل کو داد دیتاہوں، طاہر القادری کی قیادت میں عمران خان اور آصف زرداری بیٹھے ہیں اب عوام خود ہی فیصلہ کرلیں، لعنتی کی خود ہی سمجھ آجائے گی، حیران ہوں ایسے لوگ پارٹی کے سربراہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سیاسی مکالمہ پولنگ اسٹیشن پر ہوگا، جو مرضی ہوجائے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ختم نبوت پر حکومت بیک فٹ پر نہیں گئی، ایوان نے وہی بل پاس کیا جو کمیٹی نے بھیجا، پرویز مشرف نے جو فیصلہ کیا اسے کوئی پوچھنے والا نہیں، وہ دبئی اورلندن کے اپارٹمنٹس میں آرام کی زندگی گزار رہے ہیں۔ سیاستدان نیب کی عدالتوں میں گھیسٹے جارہے ہیں تاہم تاریخ ان چیزوں کوقبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے اگر کمزور جج لگائیں گے تو خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑے گا تاہم (ن) لیگ نے ہمیشہ ججوں کا انتخاب میرٹ پر کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی کا قانون موجود ہے، عملدرآمد ہونا ضروری ہے، قانون کی گرفت سے کوئی باہر نہیں جائے گا، پولیس کو شواہد مل گئے ہیں اورجلد کارروائی ہوگی۔

پاکستان کیخلاف ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارت نے اشتعال انگیزی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے جب کہ خود مختاری کے دفاع کیلیے ہم ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے مورال کو سراہا۔ اس موقع پر خرم دستگیر نے کہا کہ گزشتہ سال 2017 میں ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی پر گولہ باری کرنا قابل مذمت ہے، دفاع وطن کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

”بندے مار “سپیشلسٹ راﺅ انوار منظر سے غائب ،کہاں چلے گئے؟اہم ترین خبر

کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد میں قبائلی نوجوان نقیب اللہ کی ماورائے عدالت ہلاکت میں ملوث پولیس افسر راو¿ انوار اپنا موبائل فون نمبر بند کرکے روپوش ہوگئے ہیں اور کسی سے بھی رابطہ نہیں کررہے ہیں۔نقیب اللہ محسود کی مشکوک پولیس مقابلے میں ہلاکت کی تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیٹی نے ایک بار پھر راو¿ انوار کو آج طلب کیا تھا تاہم وہ آج بھی کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوسکے۔ تحقیقاتی کمیٹی کا اتوار کی رات 11 بجے ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں اجلاس ہوا جس میں آج صبح ساڑھے دس بجے سینٹرل پولیس آفس میں ایس ایس پی راو¿ انوار کو اپنی ٹیم کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا لیکن راو¿ انوار نے آئی جی سندھ کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا اور پیش نہیں ہوئے جبکہ ہیومن رائٹس ٹیم اور اعلی پولیس افسران سی پی او میں ان کے منتظر رہے۔

پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ ، صورتحال انتہائی کشیدہ

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبہ گروپوں میں رات گئے ہونے والے تصادم اور توڑ پھوڑ کے واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق الیکٹریکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے آج ہونے والے پائنیر فیسٹیول کی تیاریاں جاری تھیں کہ بلوچ طلبہ گروپ نے رات گئے دھاوا بول کر ڈپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور ایک کمرے کو آگ بھی لگادی۔ہنگامہ آرائی کے دوران کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور طلبا کو منتشر کرکے حالات پر قابو پالیا۔رات گئے ہونے والے واقعے کے بعد اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے کنال روڈ پر مظاہرہ کیا اور واقعے پر احتجاج کیا۔طلباءتنظیم کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑی کا گھیراو¿ کرلیا، جس سے حالات کشیدہ ہو گئے اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

نقیب اللہ کیس: راؤ انوار نے تعاون نہیں کیا تو گرفتار کیا جائیگا، تفتیشی افسر

کراچی (ویب ڈیسک) نقیب اللہ کیس کی تفتیش کرنے والے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی کا کہنا ہے کہ راؤ انوار اور دیگر نے تعاون نہ کیا تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی نے کہا کیس میں ملوث افراد کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں بڑی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک راؤ انوار سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ہر ذرائع سے سینئر افسران نے بھی رابطے کی کوشش کی، ان کے گھروں پر نوٹس دے دیئے ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی اپنی جگہ پر موجود نہیں تھا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ یہ ابھی پہلا مرحلہ ہے، آگے جو ہوگا وہ قانون کے مطابق ہوگا اور قانونی تقاضے پورے کریں گے۔عابد قائم خانے مزید کہا کہ یہ ایک ہائی پروفائل کیس ہے جس پر پورے پاکستان کی نظر ہے، اس میں معاونت کے لیے اسپیشل برانچ کے ایس پی سمیت اعلیٰ پولیس افسران کا ساتھ حاصل ہے۔

سندھ اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف وہ کام ہو گیا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی نے عمران خان اور شیخ رشید کے پارلیمنٹ سے متعلق توہین آمیز بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔پیپلز پارٹی کی غزالہ سیال اور ایم کیو ایم کی ظفر کمالی نے عمران خان اور شیخ رشید کے پارلیمنٹ سے متعلق توہین آمیز بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔ جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظورکرلیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید نے پارلیمنٹ کو گالی دے کر توہین کی ہے، جس پر وہ قوم سے معافی مانگیں۔

قاتل سیریل کلر بنا بھی تو پولیس کی چھوٹ کی وجہ سے ہے،زینب کی والدہ کی دہائیاں،ہر آنکھ اشکبار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں قصور میں زینب اور مردان میں عاصمہ کیساتھ زیادتی و قتل کے واقعات کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ننھی زینب کے والد محمد امین، والدہ اور پنجاب پولیس کے حکام بھی شریک ہوئے۔مقتولہ زینب کے والد محمد امین نے سینٹ کمیٹی کو بتایا کہ میری بیٹی سپارہ پڑھنے جاتی تھی، 4 جنوری جمعرات کے روز واقعہ پیش آیا، میری بیٹی کے پاس اس روز پیسے بھی تھے، ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی، جس روز بچی اغوا ہوئی اسی رات ریسکیو ون فائیو پر کال کی، لیکن پولیس نے بچی کو ڈھونڈنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا، پولیس والے آتے تھے کینو کھاتے اور چائے پی کر چلے جاتے تھے، پولیس نے بچی کے اغوا کے پہلے پانچ دن تک کچھ بھی نہیں کیا، ہم نے سراغ رساں کتوں کو بلانے کا کہا اور خرچہ بھی دیا لیکن پولیس نے کتے نہیں بلائے۔محمد امین نے بتایا کہ ہم نے اپنی فیملی کے کم سے کم 100 لوگوں کا ڈی این اے کروایا ہے جب کہ پولیس ہمارے پڑوسیوں اور آس پاس رہنے والوں کو تنگ کر رہی ہے، گرفتار کئے گئے لوگوں میں 3 مشکوک افراد عمر،آصف اور رانجھا شامل ہیں، پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کا زینب سے کوئی تعلق نہیں، قصور کی ایک اور بچی بھی اغوا ہوئی ہے جس کی رپورٹ درج نہیں کی گئی اور پولیس نے مغوی بچی کے والدین کو ڈرایا ہوا ہے۔زینب کی والدہ نے روتے ہوئے دہائی دی کہ پولیس کہتی ہے زینب کا قاتل سیریل کلر ہے، وہ سیریل کلر بنا بھی تو پولیس کی چھوٹ کی وجہ سے ہے، جس نے میری بیٹی کے ساتھ ایسا کیا وہ درندے سے بھی زیادہ بڑھ کر ہے، مجھے لگتا ہے وہ غرق ہو گیا ہے، ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور اسے بس ایک بار ایک ماں کی عدالت میں لایا جائے۔
انچارج انویسٹی گیشن ٹیم ڈی آئی جی ابوبکر خدا بخش نے بریفنگ میں بتایا کہ جولائی سےاب تک کی تحقیقات کے مطابق زینب کے علاوہ دیگر بچیوں عاصمہ، لائبہ، تہمینہ، نور فاطمہ، ایمان فاطمہ، ثنا کے ساتھ زیادتی ہوئی، 31 اکتوبر 2017 سے اب تک 696 ڈی این اے کیے گئے اور 692 لوگوں سے تحقیقات کی گئیں، 125 ڈی این اے کا رزلٹ ابھی تک نہیں آیا، زینب کا قاتل کل بھی پکڑا جا سکتا ہے اور کئی مہینے بھی لگ سکتے ہیں، یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے، ہم نے ایک ایسا ملزم بھی پکڑا جس نے ایک سال میں پچیس فون سمیں بدلیں، اس ملزم کا بھی ڈی این اے کروایا گیا ہے۔ڈی آئی جی مردان نے عاصمہ قتل کیس کے بارے میں کمیٹی کو بتایا کہ 13 جنوری کو بچی عاصمہ اغوا ہوئی، پوسٹ مارٹم کروایا گیا جس سے پتہ چلا کہ گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ ریپ، قتل اور انتقام کو مد نظر رکھ کر تحقیقات کی جا رہی ہیں، جیو فینسنگ بھی کی جارہی ہے اور تحقیقات کو ہر طرح سے آگے بڑھایا جا رہا ہے.اجلاس میں زینب اور عاصمہ کے لیے دعا کرائی گئی اور واقعات کے خلاف قرارداد مذمت منظور کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ بچوں کے ساتھ اغوا و زیادتی کے مجرموں کو پھانسی پر لٹکایا جائے، بچوں کے ساتھ ہونےوالے جرائم پر کمیشن قائم کیا جائے اور پولیس فوری مدد کے لیے ایک واٹس ایپ نمبر متعارف کروائے۔اجلاس میں سینیٹر شاہی سید کی سربراہی میں ایک خصوصی ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو پورے ملک میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والے جرائم کی رپورٹ تیار کرے گی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کمیٹی چار ہفتوں کی اندر رپورٹ پیش کرے گی اور ایسے جرائم کے اسباب اور سدباب کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریری جواب جمع کرادیا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں پارٹی فنڈنگ کی تمام تفصیلات بھی شامل ہیں جبکہ پارٹی کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کا بیان حلفی اور آڈیٹرز کی رپورٹ بھی جواب کے ساتھ منسلک ہیں اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے جواب میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں، اس لیے وہ درخواست نہیں دے سکتا جبکہ سیاسی جماعت کی جانب سے دائر درخواست من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے پرانے قانون کا حوالہ دیا، جو ختم ہو چکا ہے جبکہ درخواست گزار کے سیاسی مقاصد ہیں، اس لیے درخواست خارج کی جائے۔تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) 2002 سے پارٹی تفصیلات جمع کرا رہی ہے اور زور دیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) نے کسی ممنوعہ ذرائع سے کبھی فنڈنگ حاصل نہیں کی۔الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ریکارڈ افسر نیاز محمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جواب جمع کرادیا ہے اور جن لوگوں نے ہمیں پیسے دیئے ہیں ان کا حلقہ نمبر کی بھی تفصیلات پیش کردی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حلف نامے بھی ساتھ جمع کرائے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے وکیل کی نظر کمزور ہے، وہ انہیں نظر نہیں آئے۔

پریانکا پُر اُمید

لاس اینجلس (خصوصی رپورٹ) اداکارہ پریانکا وپڑا گزشتہ تین سال سے ہالی وڈ میں بھی اپنی جگہ بنانے میں مصروف ہیں تاہم پہلی بار انہیں فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ کے لئے نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ ہالی ڈ میں فلم بے واچ سے انٹری دے چکی ہیں جبکہ وہ امریکی ایکشن تھرلر ڈرامے کو انٹیکو میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں جبکہ ان دنوں وہ بالی وڈ کے بجائے ہالی وڈ منصوبوں کی شوٹنگ میں ہی مصروف ہیں۔ ایسے وقت میں آسکر ایوارڈ منعقد کرنے والی اکیڈمی انہیں ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آسکر ایوارڈ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر پریانکا چوپڑا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ آسکر نامزدگیوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔

ایک اور ریفرنس،شریف فیملی کوبڑا دھچکا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف خاندان کے خلاف لندن فلیٹس ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔ (نیب) نے شریف خاندان کے خلاف لندن فلیٹس ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔ نئے ریفرنس میں 7 نئے گواہان شامل کئے گئے ہیں جن میں سے دو گواہوں کا تعلق برطانیہ سے ہے اور ان کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔ نیب نے احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں یہ ضمنی ریفرنس دائر کیا ہے اور تحقیقات کی روشنی میں سامنے آنے والے نئے شواہد کو مقدمے کا حصہ بنایا ہے۔یہ بھی پڑھیں: نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو طلب کرلیاایک گواہ کا نام رابرٹ ریڈلے ہے جو فرانزک ماہر ہیں اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے ایک قریبی رشتے دار بھی گواہوں میں شامل ہیں۔ دو گواہوں کا تعلق وزارت اطلاعات سے، ایک گواہ کا تعلق نجی ٹی وی چینل سے جب کہ دو گواہوں کا تعلق نیب سے ہے۔ نیب کی جانب سے نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور بیٹوں حسن اور حسین کے ٹی وی انٹرویوز کو بھی ریفرنس میں شواہد کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما لیکس مقدمے میں نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے 8 ستمبر کو نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف لندن فلیٹس، آف شورکمپنیوں، عزیزیہ اسٹیل اور ہل میٹل کمپنی سے متعلق 3 مقدمات درج کیے۔ ان مقدمات میں نیب آرڈیننس کی سیکشن 9 اے لگائی گئی ہے جو غیرقانونی رقوم اور تحائف کی ترسیل سے متعلق ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزمان کو 14 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔