مکی آرتھر نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کے گن گانے لگے

ویلنگٹن(یو این پی )قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ کیخلاف بدترین ناکامی کا ذمہ دار بیٹنگ لائن کو قرار دیتے ہوئے نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کے گیت گانے لگے۔ان کا کہنا ہے کہ جب ابھی انہوں نے نوجوانوں پر بھروسہ کیا تو انہوں نے بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے انہیں مایوس نہیں ہونے دیا۔

اور اس کا بہترین مظاہرہ چمپئنز ٹرافی کے دوران بھی دیکھنے میں آیا جب فخر زمان نے میدان میں قدم رکھتے ہی کھیل کا ٹیمپو تبدیل کردیا اور بے خوف کرکٹ کھیلی۔ ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان اورفہیم اشرف ایسے کھلاڑی ہیں جو کچھ بھی کر کے دکھا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستانی کھلاڑی اپنی کنڈیشنز میں کھیلتے ہیں تو ان کی کارکردگی بہترین ہوتی ہے لیکن دوسرے ممالک میں انہیں مشکلات پیش آتی ہیں لیکن پھر بھی انہیں کارکردگی کے اعتبار سے مکمل ناکام نہیں کہا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بہانے کے بغیر پاکستانی کھلاڑی ماحول سے ہم آہنگ نہیں ہو سکے لیکن یہ معاملہ ہر ایک کے ساتھ ہے البتہ چہروں کی تبدیلی کے ساتھ حالات تبدیل بھی کئے جا سکتے ہیں۔

 

بھارتی آل راونڈرجدیجا کی شیر کے ساتھ فوٹو وائرل

جوہانسبرگ(یو این پی ) بھارتی آل راو¿نڈر رویندر جدیجا نے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران مقامی چڑیا گھر میں شیر کےساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ انہوں نے کہا کہ شیر کو پنجرے میں لوگ پتھر مارتے ہیں لیکن اصلی مرد وہ ہے جو سامنے ہوتا ہے۔ان کے ٹوئٹ پر شائقین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے گئے۔جسپریت بمراہ نے بھی شیر کے تین بچوں کو پیار کرتے ہوئے اپنی فوٹو جاری کی ہے۔

 

شعیب ملک کی آنکھ متاثر ڈاکٹر ز کاآرام کا مشورہ

ویلنگٹن(آئی این پی ) نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ کے دوران کیوی فیلڈر کی گیند سر پر لگنے سے زخمی ہو نے والے پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک کی حالت ٹھیک نہیں۔ڈاکٹر زنے شعیب ملک کے معائنے کے بعد انھیں مزید ایک ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا ہے ۔

اس صورتحال کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان کی شرکت کا امکان بظاہر ختم ہو گیا ہے ۔ یاد رہے کہ کولن منرو کی ڈائریکٹ تھرو سر پرلگنے کے بعد شعیب ملک گر گئے تھے ۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہوںنے بیٹنگ جاری رکھی مگر پھر جلد آوٹ ہوگئے ۔ڈریسنگ روم میں نیم بیہوشی اور چکر آنے پر ان کا طبی معائنہ کرایا گیا، ابتدائی طور پر انھیں 5دن آرام کا کہا گیا مگر اب اس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ٹیم ذرائع نے بتایا کہ شعیب ملک اگر ذہن پر زور دیں تو انہیں چکر آنے لگتے ہیں، انھیں زیادہ سوچنے اور بات کرنے سے منع کیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے انھیں ایک آنکھ سے دھندلا دکھائی دینے لگا تھا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22جنوری جبکہ دیگر 2 میچ 25 اور 28 جنوری کو کھیلے جائیں گے جن میں شعیب ملک کی شرکت کا امکان نظر نہیں آتا اسی لئے ٹیم مینجمنٹ انھیں وطن واپس بھیجنے کا سوچ رہی ہے۔

 

پریمیئر لیگ میں ریڈن ہیزارڈ نے گولوں کی سنچری کرڈالی

لندن (آن لائن)بیلجیئم کے فٹ بال کھلاڑی ریڈن ہیزارڈ نے گزشتہ روز برائٹن کے خلاف پریمیئر لیگ میچ میں چیلسی کی جانب سے تیسرے منٹ میں گول کرکے اپنے کیریئر کا 100واں لیگ گول کیا۔ 27سالہ کھلاڑی،جنہوں نے سیزن کے شدید تنقیدی آغاز کے بعد گول کرنے کی صلاحیت کھو دی تھی،نے یہ گول اس وقت کیا جب برائٹن کے ڈیل اسٹیفنز مناسب طریقے سے وکٹر موسس کی کراس کلیئر نہیں کرسکے۔

یہ2012ءمیں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ہیزروڈ کا چیلسی کےلئے64واں گول ہے۔انہوں نے 36گول فرنچ لیگ ون کے ٹکڑی کلب للی کے لئے بھی36گول کئے ہیں۔اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے دوسری ہاف میں دوسرا گول کیا،جو کہ اس ٹرم میں ان کا آٹھواں گول ہے۔

پاکستان باکسنگ سپر لیگ میں خواتین بھی شریک ہونگی

کراچی(سی پی پی) برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان باکسنگ کی سپر لیگ میں خواتین باکسرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گی،باکسنگ لیگ رواں سال ہی منعقد کی جائے گی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں باکسنگ کی سپر لیگ رواں سال کے پہلے مہینوں میں ہی کرائی جائیگی ، ایونٹ میں خواتین باکسرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ باکسنگ لیگ کا مقصد نئے ٹیلنٹ کی تلاش ہے اور پاکستان میں یہ ٹیلنٹ موجود ہے جس عالمی سطح پر سامنے لانے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ لیگ کی آٹھ ٹیموں میں اسلام آباد کنگز ، لاہور جائلز، کراچی ڈیولز، فیصل آباد فیلکنز ، ملتان تھنڈرز، پشاور واریئرز، کوئٹہ اسٹارز اور سیالکوٹ یونائیٹڈ شامل ہیں۔ہر ٹیم کو چھ فائٹ لڑنا ہوںگی جس میں 5مردوں کی اور ایک خواتین کی ہوگی ، ہر فائٹ کے پوائنٹس برابر ہوں گے۔واضح رہے کہ عامر خان نے باکسنگ لیگ پچھلے سال دسمبر میں کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب یہ ایونٹ اس سال ہوگا۔

چن چن کر ماریں گے“بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان کو گیدڑ بھبکی

نئی دہلی‘ لکھنو ( ویب ڈیسک ) بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ بھارتی فوج پاکستان میں بھی گھس کر کارروائی کر سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لکھنو میں بھارتیہ ریلوے مال گودام شرمک سنگھ کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نہ صرف اپنی سرزمین بلکہ دوسرے ملک میں بھی گھس کر دشمن کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ چند ماہ قبل پاکستان نے بھارت کے 17فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس سنگین مسئلہ پر تمام اعلیٰ حکام سے مشاورت کی جس کے بعد بھارتی فوج نے پاکستان میں داخل ہو کر وہاں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی۔ راج ناتھ نے دعویٰ کیا کہ دنیا میں بھارت ایک مضبوط ملک کے طور پر سامنے آ رہا ہے اور ہم نے دنیا کو ٹھوس پیغام دیا کہ ہم نہ صرف اپنے ملک کے اندر بلکہ دشمن کی سرزمین کے اندر بھی اس کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت تو پاکستان سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے لیکن پاکستان ہمارے ساتھ خوشگوار مراسم قائم کرنا نہیں چاہتا۔ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت بھارت کا سر نہیں جھکنے دے گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جبکہ کئی ماہ سے جاری بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجہ میں متعدد پاکستانی شہری اور پاک فوج کے جوان شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوچ غلط ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی پاکستان کے گرد گھومتی ہے۔ بھارت کی خارجہ پالیسی دنیا کے ساتھ تعلقات کے تناظر میں مرتب کی جاتی ہے۔ ہم کسی ایک ملک کو الگ کرنے کیلئے کام نہیں کر رہے لیکن دنیا کو دہشت گردوں کے خلاف متحد ہونا چاہئے۔ انسانیت خطرے میں ہے اور اسے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ جو طاقتیں انسانیت پر یقین رکھتی ہیں وہ متحد ہو جائیں۔