نیب کا مونس الہٰی اور علیم خان کیخلاف گھیرا تنگ،23جنوری کو طلبی

لاہور ( آن لائن )نیب لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اور  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ کے خلاف تحقیقات کا دائر وسیع کرتے ہوئے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن اور سٹیٹ بینک کو مراسلے جاری کر دیئے ہیں جبکہ دونوں افراد کو 23 جنوری کو طلب کر لیا گیاہے ۔

انڈر 19ورلڈ کپ ،پاکستان لنکا ڈھا کرکوارٹرفائنل میں پہنچ گیا

وینگری (ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ میں جاری انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔وینگری میں انڈر 19 ورلڈکپ کا اٹھارہواں میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا، آئی لینڈرز نے 189 رنز کا ہدف دیا، جواب میں پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں نے بڑی مزاحمت اور ہمت دکھائی۔ علی زریاب آصف 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس شاندار کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

”بن کر رہے گا “نیا پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے کا بھائی زیادتی کیس میں گرفتار

پشاور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائ ایم پی اے گل صاحب کے بھائی شکیل کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آمنہ نامی خاتون نے تھانے جا کر ایم پی اے گل صاحب کے بھائی شکیل کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا کہ ملزم شکیل نے ساتھیوں سمیت ان کے گھر میں گھس کر ان کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے آمنہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں