ایل او سی پر بھارتی فائرنگ بارے پاکستان نے ایڈین ڈپٹی ہائی کمیشنر کو کھری کھری سنا دیں

بھمبر(ویب ڈیسک)بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے 10 طالبات زخمی ہوگئیں۔بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی اوربربریت دن بدن بڑھتی جارہی ہے، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج ورکنگ باؤنڈری اور سیز کنٹرول لائن سے ملحقہ شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چاہی سماہنی سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس کے نتیجے میں 10 طالبات زخمی ہوگئیں۔ بھارتی اشتعال انگیزی کا شکار بننے والی طالبات میں سے پانچویں جماعت کی ایک طالبہ چمن کی حالت زیادہ تشویشناک ہے اور اسے شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال بھمبرمنتقل کیا گیا ہے۔

فائرنگ کے بعد شہریوں کی جانب سے بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری بھارت کو دہشت گرد ملک قراردے۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے جس میں رواں ہفتے بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کے جوان بھی شہید ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر آج بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کشمنر جے پی سنگھ کو گزشتہ روز بھی دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا اور تازہ واقعے پر پیشی کے بعد گزشتہ ایک ہفتے میں یہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی تیسری طلبی ہے۔

شاہین اُڑان نہ بھر سکے ۔۔نیوزی لینڈ کا کلین سوئپ

نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کو 15 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں کیویز نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 272 رنز کا ہدف دیا تھا۔تاہم نیوزی لینڈ کے 272 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 256 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان  12، عمر امین  2، بابر اعظم 10، محمد حفیظ 6، سرفراز احمد 3، رومان رئیس 5 اور فہیم اشرف اور محمد نواز 23، 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔حارث سہیل شاندار 63 رنز اور شاداب خان 54 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ عامر یامین 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل نے سنچری جبکہ ٹیلر نے نصف سنچری کی۔پاکستان کے رومان رئیس نے 3، فہیم اشرف نے 2 اور عامر یامین نے نیوزی لینڈ کے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان سوشل میڈیا پر سرگرم ،ایسی جگت لگادی کہ سب حیر ت زدہ رہ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور ایسے پرمزاح طریقے سے اپنا موقف پیش کرتی ہیں کہ صارفین لطف اندوز ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔حال ہی میں انہوں نے اپنے ہی سابق شوہر عمران خان کو بھی ایسی ”جگت“ لگائی کہ سوشل میڈیا پر آنے والے ہنسی کے طوفان نے سب کو لوٹ پوٹ کر دیا۔ جمائمہ خان نے امریکی صدر ٹرمپ کے ایک بیان پر جوبائیڈن کے بیان کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”اس وقت، اگر آپ کا بچہ آپ کو بتائے کہ ’میں بڑا ہو کر صدر بننا چاہتا ہوں‘۔۔۔ تو بنیادی طور پر آپ ایک والد یا والدہ کی حیثیت سے ناکام ہو گئے، بہت دکھ کی بات ہے!“

جس نے ہڑتال کرنی ہے کر لے ،سمجھوتا نہیں ہوگا،،چیف جسٹس نے واضح کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہےکہ صحت کے معاملے میں سمجھوتا نہیں ہوگا لہٰذا جس نے ہڑتال کرنی ہے کرلے۔چیف جسٹس پاکستان نے کٹاس راج از خود نوٹس کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے ہندو برادری کے مسائل پر رمیش کمار سے تحریری نکات طلب کرلیے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں، ملک کو آنے والے دنوں میں سیمنٹ کی ضرورت ہوگی اس لیے فیکٹریاں بند کرکے سیمنٹ سیکٹر میں چینی جیسی صورتحال پیدا نہیں کرنا چاہتے۔اس دوران عدالت عظمیٰ نے چکوال کی 4 سیمنٹ فیکٹریوں کو نوٹس جاری کر کردیئے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ الزام لگ رہا ہے کہ عوامی مفاد کے مقدمات میں عام مقدمات کوبھول گئے، عام مقدمات بھولنے کے الزام کو لینے کے لیے تیار نہیں جب کہ یہ الزام لینے کے لیے بھی تیار نہیں کہ عوامی مفاد کے چکرمیں عدالتی کام متاثر رہا۔جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ اتوار کو عدالت لگانے پر کراچی میں میری بہت مخالفت ہوئی، عدالتی کام کے لیے اتوار کو بھی عدالت لگا رہے ہیں۔معزز چیف جسٹس نے مزید کہا کہ بھینسوں کو لگانے والے ٹیکے پرپابندی لگائی تو گجر مخالف ہوگئے، گجر کہتے ہیں پیداوار کم نہ ہو، چاہے کینسر والا دودھ ہی لوگوں کو ملے، صحت کے معاملے میں سمجھوتا نہیں ہوگا، جس نے ہڑتال کرنی ہے کرلے۔بعد ازاں عدالت نے کٹاس راج ازخود نوٹس کیس کی سماعت 15 روز کے لیے ملتوی کردی۔

”لبیک یار سول اﷲ“ نوا زشریف کے داماد ایسی جگہ پہنچ گئے ۔۔۔تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کی مذہبی رہنماو¿ں کے ساتھ عقیدت مندی کے بارے میں تو سب جانتے ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ نیب عدالتوں میں پیشی کے بعد کئی بار وہ پیر آف گولڑہ شریف سے بھی ملنے جاتے رہے اور اپنی اس عقیدت مندی کا برملا اظہار بھی کرتے نظر آئے ہیں

لیکن اب سوشل میڈ یا پر کیپٹن صفدر کی ایسی تصویر وائر ل ہو گئی جس سے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیپٹن (ر)صفدر کی ایسی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے رفقا کے ساتھ ممتاز قادری کی آخری آرام گاہ پر کھڑے ہوئے ہیں۔

خاتون اہلکار سے زیادتی ، جنرل مینجر نادرا نوکری سے فارغ

اسلام آباد: (ویب سائٹ) چیئرمین نادرا نے اپنے ادارے کے منیجر سید مظفر علی شاہ کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔ جنرل منیجر نادرا پر لگائے گئے تمام الزامات دوران تحقیقات درست ثابت ہوئے تھے۔جنرل منیجر نادرا سید مظفر علی شاہ کیخلاف دوران ملازمت اختیارات سے تجاوز کا الزام ثابت ہونے پر انھیں نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نادرا شواہد اور گواہان کے بیانات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔سید مظفر علی شاہ نے دوران تحقیقات سرد مہری کا مظاہرہ اور ٹال مٹول سے کام لیا۔ تحقیقات نادرا کے تین سینئر ڈائریکٹر جنرل پر مشتمل کمیٹی نے کیں۔ چیئرمین نادرا نے سید مظفر شاہ کو تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر نوکری سے برخاست کیا۔ اس سے پہلے ڈی جی نادرا کو ادارے کی خاتون اہلکار کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر او ایس ڈی بنایا گیا تھا۔

حضرت یوسف ؑ کے مزار کو اڑانے کی سازش، اسرائیلی فوجی جب اندر پہنچی تو اندر کیا دیکھا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار میں داخل، مزار میں موجود افراد کا اسرائیلی فوج پر پتھراﺅ ، نامعلوم شخص کی جانب سے رکھے گئے بم کو ناکارہ بنانے کیلئے مزار میں داخل ہوئے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ۔ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی ایکرپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزارکو نقصان پہنچانے کیلئے اس کے اندر نصب بم کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بم ایک موبائل فون کے ساتھ نصب تھا جس کی اطلاع اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروںکو ملی تو ایک ٹیم کو اس بم کو ناکارہ بنانے کیلئے مزار کے اندر بھیجا گیا تھاجس پر وہاں موجود افراد نے پتھراﺅ کیا۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ موبائل فون بم برآمد کرنے کے علاوہ اس نے قریبی گاﺅں میں ایک سرچ آپریشن کے دوران ہتھیار برآمد کر کے 11افراد کو گرفتار کر لیاہے۔ واضح رہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام کا مزار دریائے ارد ن کے مغربی کنارے پر واقع شہر میں ہے اور اس کا انتظام فلسطینی اتھارٹی کے پاس ہے۔ اس سے قبل بھی صیہونیوں کی جانب سے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کی بے حرمتی کی متعدد بار کوششیں کی جا چکی ہیں۔ اکتوبر 2015میں مشتعل صیہویوں کی جانب سے بے حرمتی کے ارادے سے اس پر حملہ کیا جا چکا ہے جسے فلسطینی پولیس نے ناکام بنا دیا تھا۔اسرائیلی یہودی حضرت یوسف علیہ السلام کے حوالے سے اپنے غلط عقائد کی وجہ سے ان پر نعوذ باللہ بہتان تراشی کرتے ہیں جبکہ ان کی مذہبی تعلیم میں بھی ان کو یہی درس دیا جاتا ہے۔علیہ السلام کے حوالے سے اپنے غلط عقائد کی وجہ سے ان پر نعوذ باللہ بہتان تراشی کرتے ہیں جبکہ ان کی مذہبی تعلیم میں بھی ان کو یہی درس دیا جاتا ہے۔

پارلیمنٹ پر لعنت ۔۔۔ مگر ساڑھے 4سال تنخواہ لینا جائز ہے ؟

اسلام آبا د(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ پر لعنت ملامت کی لیکن وہ اسی پارلیمنٹ سے سالانہ تنخواہ کی مد میں 25 لاکھ روپے سالانہ وصول کرچکے ہیںحالانکہ انہوں نے پارلیمانی سال 2016-17ئ میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے 102 میں سے صرف دو دن شرکت کی۔ عمران اور ان کی پارٹی کے ارکان اگست 2014ءسے جون 2015ءتک 10 ماہ ایوان سے غیر حاضر رہے اس کے باوجود غیر حاضر ہر رکن کو ساڑھے آٹھ لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات کی مد میں ملے۔ یہ رقوم ان کے بینک اکا?نٹس میں منتقل ہوئیں۔ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں 32 ارکان ہیں جن کی سالانہ مجموعی طور پر تنخواہ 9 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے اسی طرح سینیٹ میں تحریک انصاف کے 7 ارکان کی تنخواہیں دو کروڑ دس لاکھ روپے بنیں۔ ان ارکان پارلیمنٹ کو ملا کر ایک سال میں 11 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا ہوئے۔قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کے مطابق نواز شریف اور عمرا ن خان کی پارلیمنٹ میں حاضری کم ترین رہی۔

 

ن لیگ کی 4گھنٹے بیٹھک ،اندرونی کہانی سے سب دنگ رہ گئے

لاہور (آئی اےن پی‘مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت (ن) لےگ اور اتحادی جماعتوں کا ہر صورت جمہورےت کا تحفظ کر نے اور سازشی عناصر کو ناکام بنانے اور سےنےٹ اور عام انتخابات کو مقررہ وقت پر ےقےنی بنانے کا عزم‘ صدر(ن) لےگ مےاں نوازشر یف اور وزےر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زےر صدارت (ن) لےگ اور اتحادی جماعتوں کی 4گھنٹے سے زائد تک ہونےوالی مشاورت کے بعد وفاقی حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لےا‘ (ن) لےگ اور اتحادی جماعتوں نے بلوچستان مےں حکومت کی تبدےلی کے طرےقہ کار کو بھی جمہورےت کی نفی اور بلوچستان کے لےے نقصان دہ قرار دےدےا جبکہ مےاں نوازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنا ہے تو اس کے لئے ووٹ کے تقدس کو یقینی بنانا ہوگا‘ جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘ جمہوریت اور نظام کی مضبوطی کے لئے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے۔ میڈےا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز مسلم لیگ (ن) کے صدر مےاں نوازشریف اور وزےر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زےر صدارت ہونےوالے مشاورتی اجلاس مےں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، اویس لغاری، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عبدالقادر بلوچ، میر حاصل بزنجو، محمود خان اچکزئی، مریم نواز، سردار یعقوب ناصر، عبدالمالک بلوچ، رانا ثنا اللہ، عبدالرحیم زیارت وال، جمال شاہ کاکڑ، رکن اسمبلی انیتہ عرفان، کشور جتک، ثمینہ خان، سردار در محمد اور نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر شریک ہوئے اجلاس مےں وزےر اعلی بلوچستان ثناءاللہ خان زہری کے خلاف تحر ےک عدم اعتماد اور انکے استعفیٰ ‘سےنٹ اور عام انتخابات ‘اپوزےشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحر ےک‘ ملک کی موجودہ سےاسی صورتحال سمےت دےگر اےشوز کے حوالے سے بات چےت اور مشاورت کی گئی اجلاس کے دوران حکومت اور اتحادی جماعتوں نے ہر صورت جمہورےت کا تحفظ کرنے اور سازشی عناصر کو ناکام بنانے اور سےنےٹ اور عام انتخابات کو مقررہ وقت پر ےقےنی بنانے کا عزم کےا ہے جبکہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مےاں نواز شرےف نے کہا کہ اگر جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنا ہے تو اس کے لئے ووٹ کے تقدس کو یقینی بنانا ہوگا جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ایسے میں رکاوٹیں ڈالنے کا کو ئی جواز نہیں بنتا بین الاقوامی ادارے ملک کی ترقی کے اشاریے بتا رہے ہیں جس پرسب کو خوش ہونا چاہیے۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھاکہ جمہوریت اور نظام کی مضبوطی کے لئے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے قبل ازیں اجلاس کے دوران بلوچستان سے آنےوالے شر کاءنے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہمارے علم میں لائے بغیر کسی جواز کے بغیر کیا گیا۔ اراکین نے کبھی بھی اس حوالے سے کسی بھی سطح پر اس ضمن میں نشاندہی نہیں کی اور وہ اراکین اس سوال کا جواب دینے سے بھی قاصر ہیں کہ عا م انتخابات سے چار ماہ قبل اس امر کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی۔ اجلاس کے شرکاءنے تعجب کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے نئے وزیراعلی کے انتخاب کا فیصلہ کب، کہاں اور کیسے کیا گیا۔ چند سو ووٹ لینے والے شخص کو ایک کروڑ سے زائد آبادی کے صوبے پر مسلط کرنا جمہوری عمل کی نفی ہے۔ ملک کے حساس ترین صوبے پر کٹھ پتلی وزیراعلی بٹھا دینا سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ اس طرح کے عمل سے نہ صرف بلوچستان کے لوگوں کے بنیادی جمہوری حقوق سلب ہوئے ہیں بلکہ اس طرح کے اقدام آئین میں دئیے گئے عوام کے حق حکمرانی کی توہین کے مترادف ہیں۔ اجلاس میں تینوں سیاسی جماعتوں کی قیادت نے عہد کیا کہ محلاتی سازشوں کے ذریعے تبدیلی لانے کا نہ صرف مقابلہ کیا جائے گا بلکہ عوامی شعور کو بیدار کر کے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جائے گی۔ شرکاءنے کہا کہ جس طرح ووٹ کے تقدس کو بار بارمجروح کیا جاتا ہے اور عوام کے فیصلوں کے اوپر چند لوگوں کے فیصلے مسلط کیے جاتے ہیں اس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ بلوچستان جہاں سیاسی استحکام کی سب سے زیادہ ضرورت تھی وہاں بلوچستان کی جمہوری قیادت کی سیاسی بصیرت اور مفاہمتی عمل کے ذریعے اسے حاصل کر لیا گیا تھا اور بلوچستان کو قومی دھارے میں شامل کر لیا گیا تھا ،اسے راتوں رات محلاتی سازشوںکی نذر کر دیا گیااس طرح کے غیر جمہوری اقدام کو بلوچستان کے عوام اپنی توہین تصور کرتے ہیں۔ جمہوری قوتیں اس طرح کے غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔ جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہوا جس میں شرکا کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو راتوں رات محلاتی سازشوں کی نذر کردیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں خصوصی شرکت کے لیے لاہور پہنچے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی تھیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ائیر پورٹ سے جاتی امرا پہنچے جہاں ان کی پہلے میاں نوازشریف سے ملاقات ہوئی جو بعد میں اجلاس میں تبدیل ہوگئی۔ میاں نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، مریم نواز، اویس لغاری اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، ترقیاتی کام اور بلوچستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ بعد ازاں نوازشریف کی زیر صدارت بلوچستان سے متعلق ایک علیحدہ اجلاس ہوا جس میں صوبے سے تعلق رکھنے والے (ن) لیگی عہدیداران سمیت پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو بھی شریک ہوئے۔ اعلیٰ سطحی اجلاس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق صدر یاسین آزاد کی سربراہی میں وکلاءکے ایک وفد نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی وکلاءوفد میں سینئر ایڈووکیٹ عاصمہ جہانگیر بھی موجود تھیں اس موقع پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی این کے الیکشن میں عاصمہ جہانگیر کے حمایت یافتہ گروپ کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اور شریف خاندان کے حوالے سے مختلف عدالتوں میں دائر ریفرنسز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

نظریں میرے استعفے پر نہیں بلکہ شہبازشر یف کا چونکا دینے والا بیان

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج جناح ہسپتال کے برن یونٹ کا اچانک دورہ کیااور یہاں طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں ان سے پوچھا۔ وزیر اعلی نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی، وہ آئی سی یو میں بھی گئے ۔ وزیر اعلی برن یونٹ میں موجود ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز میرے سر کے تاج ہیں ۔ ینگ ڈاکٹرز کو یہاں کام کرتا دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے ۔ ہم سب کا مشن صرف دکھی انسانیت کی خدمت ہے ۔ آپ کے جو بھی مسائل ہیں ان کے حل کیلئے آپ کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہوں۔ میں ینگ ڈاکٹرز کا مخالف نہیں ہوں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہاتھ بٹانے والے ڈاکٹروں کی بہت قدر کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا جینا مرنا دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے۔ ہسپتالوں کے میرے دورو ں کا مقصدیہاں طبی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنانا ہے ۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے جناح ہسپتال کے برن یونٹ کے دورہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ برن یونٹ بنایا گیا ہے اور مجھے ہسپتال میں شاندار انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی اور دیگر انتظامات کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے ۔ یہاں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے جدید مشینری ، طبی آلات اور دکھی انسانیت کے خِدمت کے جذبے سے سرشار بہترین ڈاکٹرز ، سرجنز، فزیشنز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹیم موجود ہے۔وزیر اعلی نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کل لاہور میں جلسے و جلوس کے نام پر جو ڈرامہ رچایا گیا اس میں پاکستان بھر سے سیاسی پارٹیوں کے سربراہان شریک تھے اور وہ سب قادری کے مہمان تھے ۔ کل کے رچائے گئے ڈرامے میںان کی نظر میرے استعفے پر نہیں تھی بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے عوامی منصوبوں پر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے پنجاب بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے لگائے ہیں اور غریب عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کے عظیم الشان فلاحی منصوبے مکمل کئے ہیں ۔ یہ ڈرامہ رچانے والے میری مخالفت نہیں کر رہے درحقیقت یہ عوام کے ان منصوبوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔ یہ عناصر گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں اپنے صوبوں میں تو کوئی کام کر نہیں سکے اس لئے اب وہ اپنے صوبوں کے عوام کو منہ دکھانے سے کترا رہے ہیں ۔ پشاور میں ڈینگی آیا تو ہم نے وہاں دھرنے جیسا ناٹک نہیں رچایا ۔ انہوںنے کہا کہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف ، پنجاب حکومت اور اپنی پارٹی کی جانب سے اہل پنجاب بالخصوص لاہور کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوںنے اس احتجاج اور ناٹک کو مکمل طور پر مسترد کیا ۔ احتجاج کرنے والوں کی وجہ سے عوام کو تکلیف اٹھانا پڑی۔علاقے کے سکول ، کالج اور تجارتی مراکز بند رہے ۔ ان لوگوں نے قوم کا وقت برباد کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے صوبوں کے عوام کو نظرانداز کیا اور اس لئے اب یہ تڑپ رہے ہیں ۔ ان لوگوں نے دشنام طرازی کی اور اپنی تقریروں میں ایسے الفاظ استعمال کئے جو کوئی شریف آدمی سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوںنے کہا کہ ہم ان کی گالیوں کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے ۔انہوںنے کہا کہ یہ عناصر میرے استعفے کی آڑ میں ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کرتے رہیں ہم عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ نیب میں طلبی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ نیب یا کوئی اور ادارہ میرے خلاف میرے تینوں ادوار حکومت میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کر دے تو عوام کا ہاتھ اور میرا گریبان ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ زینب قتل کیس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ۔ بہت سی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں وقت سے پہلے افشاں کرنا مناسب نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ زینب کے قتل میں ملوث مجرم جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے اور پوری قوم کے سامنے انہیں عبرتناک سزا ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ مردان میں قوم کی چار سالہ بیٹی عاصمہ سے بھی درندگی ہوئی ، کراچی فیکٹری میں آگ لگی جس سے درجنوں لوگ اللہ کو پیارے ہوئے ۔ ان واقعات پر کیا ہو ا۔ کبھی کسی نے آواز اٹھائی ۔ میں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں اورانہیں ہر قیمت پر پورا کروں گا کیونکہ مجھ سمیت ہم سب کو اللہ تعالی کی عدالت میں جواب دینا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ، پنجاب ، سندھ ، کے پی کے ، بلوچستان ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر مشتمل ہے اور پاکستان ہم سب کا ملک ہے اس لئے ہمیں پاکستانی سوچ کے ساتھ بات کرنی چاہیے ۔ کل ڈرامہ رچانے والوں نے گالم گلوچ کی زبان استعمال کی ، تکہ بوٹی کرنے جیسے الفاظ استعمال کئے ، آپ جو مرضی کرتے رہیں ، آپ کی ان باتوں کا جواب ہم عوام کی خدمت سے دیں گے کیونکہ آپ جو زبان استعمال کرتے ہیں ہم یہ نہیں کر سکتے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ پارلیمنٹ پر طبرے بھیجنے والے پارلیمنٹ میں کیوں بیٹھے ہیں ۔ یہ استعفے کیوں نہیں دے دیتے۔ کرپشن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ خان صاحب اپنے گریبان میں جھانکیں۔کے پی کے میں ایک ارب درخت لگانے کے دعوے کہاں گئے ، وہاں احتساب کا ادارہ بند ہو چکا ہے اور خیبر بنک پر کتنے سنگین الزامات لگے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اگر میں نے کوئی کرپشن کی ہے تو مجھے ضرور پکڑیں ۔ اگر نہیں کی تو معاملہ ختم ہو گیا۔ چین اور سعودی عرب سے ہمارے بہت دوستانہ اور قریبی تعلقات ہیں ۔ اے آروائی اور چینل 92 نے ان ممالک کے بارے میں بھی الزامات لگائے ۔ انہوںنے الزام لگایا کہ مدینہ منورہ میں مجھ سے تفتیش ہو رہی ہے ۔ میں نے ان دونوں ٹی وی چینل کو نوٹس بھجوا دیئے ہیں اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو لیکر آئیںتا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ کل لاہور میں ناٹک کرنے والے اپنے دکھ درد بانٹنے کی سیاست کر رہے تھے ۔ ان عناصر کے اپنے صوبوں میں کرپشن کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔ ان لوگوں نے اپنے صوبوں میں ترقی کے مینار تعمیر کرنے کی بجائے کرپشن کے قبرستان بنائے ہیں اور آج یہ لوگ کرپشن کے خلاف بڑی بری باتیں کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بھارتی فورسز کی فائرنگ سے دو خواتین کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آغاخان ٹرسٹ فار کلچرل کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قےادت آغاخان ٹرسٹ فار کلچرل ،جنےوا کے جنرل مےنجرلوئس مونرئےل(Mr. Luis Monreal)کررہے تھے۔ملاقات مےں تارےخی مقامات کے تحفظ اور انکی دےکھ بھال کے حوالے سے جاری پروگرام مےںتعاون کو مزےد بڑھانے پر تبادلہ خےال ہوا۔آغاخان ٹرسٹ فار کلچرل کی جانب سے شالامار باغ اورمقبرہ جہانگےر کے تارےخی مقامات کے تحفظ،بہتری اوردےکھ بھال کے حوالے سے تکنےکی معاونت مہےا کرنے کی ےقےن دہانی کرائی گئی۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آغاخان ٹرسٹ کی فلاحی سرگرمےوں کےلئے اقدامات قابل تعرےف ہےں اور خصوصاً تعلےم اورصحت کے شعبے مےں آغاخان ٹرسٹ کی خدمات لائق تحسےن ہےں۔پنجاب حکومت اور آغاخان ٹرسٹ کے درمےان تعاون مےں روزبرو ز اضافہ ہورہا ہے ۔اندورن شہراورتارےخی مقامات کے تحفظ کی بحالی کےلئے ملکربے مثال اقدامات کےے گئے ہےں۔