باغی سے نواز شریف اور مرےم کب ملنے جارہے ہےں ۔۔۔بڑی خبر آگئی

ملتان ; سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادی کی شادی تقریب 3فروری کو ہو گی۔ تقریب میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، مریم نوازشریف، وزراءاعلیٰ، گورنر پنجاب، گورنر سندھ سمیت اہم سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سیاسی وسماجی شخصیات کو شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے ارسال کردئیے گئے ہیں۔

برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان چھا گیا ،خاتون مسلم رکن نے بڑا اعزاز نام کر لیا

پاکستانی نژاد خاتون برطانیہ کی پہلی مسلمان وزیر بن گئیں

خاتون وزیر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔اس سے قبل بھی برطانیہ میں کئی پاکستانی نژاد مسلمان سیاستدان برطانیہ کے کئی اہم سرکاری عہدوں پر تعینات ہونے کے اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔نصرت غنی سے قبل نومبر 2017 ءمیں پاکستانی نژاد شبنم چودھری سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی نہ صرف پہلی پاکستانی بلکہ پہلی ایشیائی و خاتون سپرنڈنٹ بنی تھیں۔اسی طرح میئر لندن صادق خان بھی وہ پہلے پاکستانی نژاد اور مسلمان ہیں، جو دنیا کے اہم ترین شہروں میں سے ایک کے میئر منتخب ہوئے۔ اعزاز حاصل کرنے کے بعد نصرت غنی نے ٹوئیٹ کی کہ وہ پہلی مسلم خاتون وزیر بننے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔انہوں نے پہلی بار مسلمان خاتون وزیر کی حیثیت سے کامن آف ہاوس ڈسپیچ باکس میں اپنی تقریر کی ویڈیو بھی شیئرکی۔نصرت غنی کو ٹرانسپورٹ وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے، جو وہاں کی اہم ترین وزارتوں میں سے ایک ہے۔اگرچہ اس سے قبل بھی نصرت غنی حکومت کی مختلف معاملات پر بنی خصوصی کمیٹیوں میں بطور رکن کام کرچکی ہیں، تاہم انہیں پہلی بار وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔خیال رہے کہ 46 سالہ نصرت غنی کے والدین کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا، جو کئی دہائیاں قبل برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔نصرت غنی ستمبر 1972 میں برطانیہ کی ریاست انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں پیدا ہوئیں، جہاں سے انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد برمنگھم سٹی یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کی۔نصرت غنی نے سیاست میں آنے سے قبل مختلف فلاحی تنظیموں کے ساتھ بھی کام کیا۔ نصرت غنی نے 2013 ءمیں سیاست میں انٹری دی اور انہوں نے 2015 ءکے عام انتخابات میں مشرقی سسیکس کے انتخابی حلقے ولیڈن سے کامیابی حاصل کی۔ وہ اس حلقے سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون بھی بنیں۔نصرت غنی کا تعلق برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو سے ہے۔ ان کی بطور پہلی مسلم خاتون وزیر کی تقرری کو کئی برطانوی پارلیمنٹ ارکان نے خوش آئندہ قرار دیا۔

شریف خاندان کی 16 کمپنیاں،منی لانڈرنگ کیسے ہو ئی ،مجھے کیوں نکالا کی دوسر ی قسط میں تہلکہ خیز انکشا فا ت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے اپنے ملازموں اور نوکروں کے زریعے منی لانڈرنگ کی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کے بعد انکشاف ہوا کہ شریف خاندان کی 16 کمپنیاں ہیں، شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کا پورا انتظام کررکھا تھا اور 99 کے بعد سے ان کے اثاثوں میں تیزی سے اضافہ ہوا، حدیبیہ پیپز ملز بھی منی لانڈرنگ کے لیے بنائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل جو ڈرامہ چل رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، آج اس کی دوسری قسط پیش کررہا ہوں، انہوں نے دبئی میں کمپنی بنائی ہوئی تھی، یہاں سے پیسہ وہاں بھیجتے تھے اور پھر وہاں سے آگے جاتا تھا، ہل میٹل کمپنی نے 116 کروڑ نواز شریف اور 80 کروڑ مریم نواز کے نام کیے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے اپنے ملازموں اور نوکروں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، یہ لوگ پنجاب پولیس کے کانسٹیبلز کے ذریعے منی لانڈرنگ کراتے رہے، انہوں نے جاتی امرا کے ڈرائیور پنوں سے 5 کروڑ ایک شخص کو بھجوائے جب کہ نواز شریف کے ڈرائیور نے 18 کروڑ روپے بھیجے، ہم منی لانڈرنگ کے تمام ثبوت نیب کو دیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف اور نواز شریف جیسے لوگوں نے اسمبلی تباہ کی، دنیا میں کونسی اسمبلی عدالت میں جھوٹ بولنے اور قوم کو لوٹنے والے کو پارٹی کا سربراہ بنانے کے لیے قانون بناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف سے بڑا جھوٹا آدمی کوئی نہیں، خواجہ آصف دبئی میں کمپنی میں کام کررہے ہیں اور 16 لاکھ روپے تنخواہ ہے، ان کے اکاو¿نٹس سے پیسہ ان کی بیوی کے اکاو¿نٹس میں جاتاہے جب کہ جس آدمی کے باہر بینک اکاو¿نٹس ہیں اور دبئی میں ملازمت کرتا ہے، وہ پاکستان کی نمائندگی کیسے کرسکتا ہے، یہ پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک اور جمہوریت کے لیے دھبہ ہیں۔ نواز شریف نے 300 ارب روپے کا جواب دینا ہے جو اس ملک سے باہر گیا ہے، انہیں بے نقاب کرنے کے بجائے میڈیا گروپ میرے پیچھے پڑے ہیں، یہ گروپ نقصان میں جارہے ہیں لیکن باہر یہ محل بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا گروپ سب سے بڑے مجرم کو بچارہے ہیں جنہوں نے ہمارے ادارے تباہ کیے، ان کا کام ہے کہ تحقیقاتی صحافت کریں لیکن یہ لوگوں کی نجی زندگی پر بات کرتے ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کرکے بڑا زبردست کام کیا ہے، چیرمین نیب کے ساتھ ساری قوم کھڑی ہے اور ساری نظریں نیب پر ہیں، چیرمین نیب کو کسی قسم کا دباو¿ نہیں لینا چاہیے۔

سعودی عرب میں المناک حادثہ

سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں عمرے پر گئے 4 پاکستانی دوست جاں بحق ہوگئے۔ سعودی عرب میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں سوار 4 افراد جاں بحق جب کہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ٹریفک حادثہ مدینہ روڈ پر القسیم کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق افراد اور زخمی کی شناخت ہوگئی ہے۔ تمام افراد کا تعلق پاکستان کے ضلع لوئر دیر کے علاقے میدان سے تھا۔چاروں افراد آپس میں دوست تھے جو عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے اور ایک ہی گاؤں کے رہنے والے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں انور زمین ،نعیم اللہ، واحد گل، سلطان باچا شامل ہیں جن کی عمریں 20سے 25 سال کے درمیان تھیں۔ واقعے میں گاڑی کا ڈرائیور آدم خان شدید زخمی ہوگیا ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔