پاکستانی اداکاراﺅں کی تو بات ہی کچھ اور ہے۔۔۔ بولڈ اداکارہ صبا قمر نے بھارت میں ایسا کام کر دکھایا کہ سب کو بڑ ا جھٹکالگ گیا

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستانی اداکارہ صبا قمر جو گزشتہ چند دنوں سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ انہیں بولی وڈ فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔صبا قمر کو بہترین اداکارہ کے لیے ان کی پہلی بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں شاندار اداکاری دکھانے پر نامزد کیا گیا۔یوں انہوں نے ہم وطن اداکارہ ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بالی وڈ میں نیا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ایوارڈ کے لیے پاکستانی اداکارہ کا مقابلہ بولی وڈ کی سینیئرو نئی ادکاراو¿ں سے ہوگا۔صبا قمر کا جن اداکاراو¿ں سے مقابلہ ہوگا، ان میں سری دیوی، ودیا بالن، عالیہ بھٹ، بھومی پڈنیکر اور زائرہ وسیم شامل ہیں۔فلم فیئر ایوارڈ کی جانب سے جاری نامزدگیوں کی فہرست کے مطابق جہاں صبا قمبر کو فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اداکاری دکھانے پر بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، وہیں عرفان خان کو بھی اسی فلم میں اداکاری دکھانے پر بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔بہترین اداکار کے لیے نامزد ہونے والے دیگر اداکاروں میں ’ٹوائلٹ ایک پریم کھتا‘ کے اکشے کمار، ’قابل‘ کے ہریتھک روشن، ’رئیس‘ کے شاہ رخ خان اور ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ کے ورون دھون شامل ہیں۔

 

عمران خان جیسا شرم سے عاری ۔۔۔مریم نواز کپتان کیخلاف خو د میدان میں آگئیں،ایسی بات کہہ دی کہ سب ششدر رہ گئے

لاہور (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے نئے الزامات کے بعد مریم نواز بھی میدان میں آگئیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر باپ اپنی بیٹی کا خیال رکھنے اور اسے عزت دینے میں فخر محسوس کرتا ہے لیکن عمران خان جیسا شرم سے عاری آدمی باپ بیٹی کا رشتہ کیا جانے۔

اسرائیل سے ڈیل،بھارت نے چین کیخلاف چونکادینے والا تجربہ کر ڈالا

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ”اگنی 5“کا تجربہ کر لیا جو چین کے شمالی علاقوں کو نشانہ بنا سکتا ہے ،بھارتی میڈ یا نے واویلا مچا دیا۔ آج صبح بھارت نے ریاست اڑیسہ کے جزیرے سے ”اگنی 5“کا تجربہ کیا۔بھارتی میڈ یا کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والا بین البراعظمی میزائل 5ہزار کلو میٹر تک ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکتا ہے جو کہ چین کے شمالی علاقوں کو بھی ہدف بنا سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ کیا جہاں دونوں ممالک کی ایک دفاعی ڈیل بھی ہوئی جس کے تحت بھارت اسرائیل سے بھاری مقدار میں اسلحہ خریدے گا جو کہ پاکستان کی سرحد کے ساتھ بھارت میں تعینات فوجی اہلکاروں کو دیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں ”پیرنیوں “کا چرچا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس میں ”پیرنیوں“ کے تذکرہ سے ایوان قہقوں سے گونج اٹھا۔ ویزر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں ضعیف العقادی بھی بھی عروج پر ہے۔ وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والے بھی آج کل پیرنیاں کی فرمائش پوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضعیف العقادی ۔ ایک مرض ہے جس کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے جبکہ ملک سے پیروں اور مریدیوں کا سلسلہ بھی بند کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا جو پیرنی کی خواہشات پوری کرے اور پیرنی پر اعتقاد کرکے اس شخص نے وزیراعظم بن کر بھی قوم اور ملک کی کیا خاک خدمت کرنی ہے۔