کپتان کو پارلیمنٹ بارے بولنا مہنگا پڑگیا ، بڑی سیاسی جماعت نے دھماکے دار اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خورشید شاہ نے پارلیمنٹ سے متعلق الفاظ پر عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہتے ہیں عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق الفاظ کی مذمت کرتا ہوں، جو پارلیمنٹ کو برا سمجھتے ہیں انہیں پاکستان میں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مزید کہا کہ قصور پارلیمنٹ کا نہیں بلکہ حکومت کا ہوتا ہے کیونکہپاکستان میں پارلیمنٹ پہلے دن سے ہوتی تو بڑے بڑے سانحے پیش نہ آتے۔ پارلیمنٹ کو اس کا وقار نہ دینا حکومتوں اور ہماری ناکامی ہے جو پارلیمنٹ کو نہیں مانتے ان کے استعفی کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے سرحدوں کو مضبوط بنایا گیا او ملک کو ایٹمی طاقت بنایا گیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کی زیرِ قیادت متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں جو ایک مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔

اگر مچھلی کا کانٹا حلق میں پھنس جائے تو کیا کریں؟

اگر آپ کو یہ تجربہ ہوچکا ہو تو جانتے ہوں گے کہ یہ کتنا تکلیف دہ احساس ہوتا ہے، اگر نہیں ہوا تو جان لیں کہ اس سے بدترین تجربہ کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ویسے مچھلی کھانا صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے مگر کانٹوں کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔تاہم اگر کبھی ایسا تجربہ ہو تو آپ کو کیا کرنا چاہیئے؟ویسے اگر کبھی کوئی کانٹا پھنس جائے تو ضروری نہیں کہ وہ تکلیف دہ ہو مگر بے آرام اور چبھن کا احساس ہر وقت دلاتا رہتا ہے۔عام طور پر یہ جان لیوا ثابت نہیں ہوتا مگر آپ کو ایسا لگ سکتا ہے کہ سانس رک گئی ہے یا بھاری ہوگئی ہے تاہم ایسا تجربہ ہو تو یہ آسان کام کرنا اس پریشانی میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
کھانسنا
ویسے ذہن میں سب سے پہلے ایسی صورتحال میں کھانسنے کا ہی خیال آتا ہے اور اس پر عمل بھی کرنا چاہیئے، کھانسی اس طرح کی صورتحال میں جسم کا پہلا حفاظتی حصار ہوتی ہے، اکثر کچھ منٹ تک کھانسنا اتنی ہوا اخراج کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے جو کانٹے کو نکال پھینکتی ہے۔ اگر یہ کام نہ کرے تو نیچے موجود طریقہ آزمائیں۔
زیتون کا تیل نگل لیں
اگر کھانسی کام نہ کرے تو زیتون کا تیل ایک اچھا حل ثابت ہوسکتا ہے، یہ تیل فوری طور پر تھوک میں تحلیل نہیں ہوتالہذا یہ مچھلی کے کانٹے کو حلق کے نیچے گزارنے کے لیے اچھا آپشن ثابت ہوتا ہے کیونکہ وہ کانٹے کو چکنا کرکے پھسلنے پر مجبور کرسکتا ہے۔
مارش میلو آزمائیں
متعدد افراد اس کے فائدہ مند ہونے کی گواہی دیتے ہیں، بڑے سائز کا مارش میلو لیں اور منہ میں ڈال کر تھوڑا چبائیں، اتنا پگلھلنے اور چپکنے لگے تو نگل لیں۔ یہ چپکنے والی میٹھی سوغات اپنے ساتھ مچھلی کے کانٹے کو بھی معدے میں لے جاتی ہے۔
سرکہ نوش کریں
کانٹے کو ہلانے کے لیے کچھ قطرے سرکے کو پی کر بھی دیکھ سکتے ہیں، پانی میں سرکے کے قطرے مکس کرکے پینا مچھلی کے پھنسے ہوئے کانٹے کی تکلیف سے نجات دلانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔ اس طرح کے کانٹے کافی پتلے اور نازک ہوتے ہیں اور سرکے میں موجود تیزابیت انہیں گھلانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے، تاہم اس طریقہ کار میں تکلیف سے نجات کے لیے وقت ذرا زیادہ درکار ہوتا ہے۔
ڈبل روٹی بھی فائدہ مند
خشک ڈبل روٹی کو گرم پانی یا دودھ میں معمولی سا ڈبوئیں اور پھر گیند کی شکل بنا کر نگل لیں۔ ایسا ہونے پر مچھلی کے کانٹے کو بھی اپنے ساتھ لے جاسکتی ہے۔
ڈاکٹر کے پاس جائیں
اگر تمام طریقہ کار آزما لیے اور آرام نہیں ملا تو پھر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ عام طور پر ڈاکٹر اس کانٹے کو بہت جلد اور بغیر تکلیف پہنچائے نکال دیتے ہیں، بہت سنگین کیسز میں ہی معمولی سرجری کی ضرورت پڑتی ہے۔ ویسے کانٹا پھنسنے پر خون زیادہ منہ سے نکلنے لگے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ابھی تک استعفیٰ کیوں نہیں بھجوایا ۔۔۔بھید کھل گیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گذشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی مظاہرے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں اور اس پارلیمنٹ سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر ایسے محسوس ہو رہا تھا کہ شیخ صاحب نے جوش خطابت میں یہ بیان دیا ہے مگر اب کئی گھنٹے گذرنے کے بعد شیخ رشید میدان میں آگئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی اسمبلی رکنیت سے استعفا دے یا نہ دے وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور ہر صورت میں استعفا دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں سخت بیمار ہوں اور اسی لئے میں تاحال اپنا استعفیٰ نہیں بھجوا سکا ہوں۔

پارلیمنٹ کو تالا لگا کر آمر کو کون بلانا چاہتے ہیں،خورشید شاہ کا قومی اسمبلی میں تہلکہ خیز الزام

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان اداروں کی توہین کرتے ہیں،اپنی ناکامی چھپانے کیلئے جو لفظ استعمال کیا گیا وہ لفظ میں استعمال نہیں کرسکتا، ہر اس شخص کے منہ میں خاک جوایسا لفظ استعمال کرتا ہے،اپنی ناکامی چھپانے کیلئے جو لفظ استعمال کیا گیاوہ لفظ میں استعمال نہیں کرسکتا،آج بینظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو کسی حکمران میں ہمت نہ ہوتی کہ پاکستان کے مخالف بیان دے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اس ملک کی سیاست الگ رخ پر چل پڑی ہے،جو ہماری بد قسمتی ہے،پیپلزپارٹی پر کیا کیا کیسز نہیں بنائے گئے، پھربھی ہم نے اداروں کی توہین نہیں کی، ہمارے وزیراعظم کو ایک سیکنڈ میں نکال دیاگیا پھربھی ہم نے توہین نہیں کی،ہم ہر اداروں کو مضبوط کرناچاہتے ہیں، کیا آپ پارلیمنٹ کو تالا لگا کر آمر کو بلانا چاہتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مردان میں زیادتی کے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ اس پارلیمنٹ نے ملک کو ایٹمی پاور بنایا، مخالفین کہتے ہیں کاش بھٹو ہوتا تو اسرائیل نہیں ہوتا،امریکا سے ڈکٹیشن نہیں لی جاتی،عدالتوں کو ایسے فیصلے کرنے چاہیے کہ دنیا میں مثالیں دی جائیں، عدالتیں ایسے فیصلے کریں جو ملک کے حق میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزاحتجاج میں کنٹینرپرہماری پارٹی بھی موجودتھی،گزشتہ روزاحتجاج کے 2سیشن ہوئے،جس میں اس بات پر احتجاج کیا گیا کہ ملک میں قانون نظرنہیں آتا،قصورپارلیمنٹ کانہیں ہے۔

کوئٹہ پھر لہو لہان۔۔۔دو ایف سی اہلکاروں سمیت دو خواتین قتل،شہر میں خو ف و ہرا س

کوئٹہ (ویب ڈیسک)دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں سیکیورٹی فورسز اور پولیو ورکرز پر حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار اور دو خواتین پولیو ورکرز جاں بحق ہوگئے۔ شالکوٹ میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع اور دوسری شدید زخمی ہوئی جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے قریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ریسکیو اہلکاورں نے جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیں جہاں ضابطے کی کاررروائی کرکے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

سب سے بڑی خبر،شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں طاہر القادری کیخلاف تہلکہ خیز اقدام

اسلام آباد (ویب ڈیسک) طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کررکھا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے مال روڈ پر جلسہ بھی کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی شریک ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف مقدمات بھی زیر بحث آئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا نا م ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ 2014 میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا اور اس دوران مشتعل مظاہری نے پی ٹی وی سمیت پارلیمنٹ پر حملہ کردیا تھا جس پر طاہرالقادری اور عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

چوہدری نثار کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے دوران ایسی حرکت دیکھ کر سب حیران رہ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر اخلہ چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی میں شریک ہوئے ۔ ایک ساتھ بیٹھے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ہاتھ ملایا نہ آنکھ ملائی اور نہ دونوں کے مابین کوئی بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے جب تقریر شروع کی تو چوہدری نثار اٹھ کر پچھلی نشست پر جا کر بیٹھ گئے ۔ پچھلی نشستوں والے مسلم لیگ ن کے اراکین نے چوہدری نثار علی خان کااٹھ کر استقبال کیا اور نثار کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف رہے۔ چوہدری نثار سے بچپن کی ساتھی طاہرہ اورنگزیب کے ساتھ محو گفتگو رہے اس کے علاوہ چوہدری نثار نے دیگر خواتین اراکین اسمبلی کے جھرمٹ میں موجود رہے اور خوش گپیاں لگاتے رہے۔

سلمان خان نے بھری عدالت میں اپنی شادی نہ کرنے کے راز سے پردہ اٹھادیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا شمار بھارت کے سب سے پرکشش کنواروں میں ہوتا ہے ان کے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ آخر سلمان شادی کب کریں گے تاہم اب سلمان خان نے بھری عدالت میں اپنی شادی نہ کرنے کے راز سے پردہ اٹھادیا ہے۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان 52 سال کے ہوچکے ہیں اور ابھی تک کنوارے ہیں ان کے گھر والوں اور پرستاروں کی شدید خواہش ہے کہ سلمان خان جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں لیکن سلمان خان خود شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں اس حوالے سے انہوں نے پہلی بار بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو”آپ کی عدالت“میں کھل کر اپنا موقف بیان کیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔دبنگ خان سے جب شو کے میزبان نے سوال کیا کہ وہ شادی کب کریں گے تو انہوں نے کہا کہ آپ میری نجی زندگی سے تو واقف ہیں، اس وقت مجھ پرعدالت میں دوکیسز چل رہے ہیں ایک جودھپور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکارکا کیس اور دوسرا ممبئی ہٹ اینڈ رن کیس۔ سلمان نے امید ظاہر کی کہ انشا اللہ یہ دونوں کیسز ہم جیت جائیں گے لیکن اگر میں نے ابھی شادی کرلی اورخدانخواستہ اگرمجھے سزا ہوگئی اور میں جیل چلا گیا تو کیا یہ میری بیوی کے ساتھ صحیح ہوگا کہ اس کا شوہر دو تین یا پانچ سال کے لیے جیل میں ہےاور میرا بچہ اس کے ساتھ، یہ ٹھیک ہوگا کہ وہ مجھ سے جیل میں ملنے آئے اور میں سلاخیں پکڑ کراس سے کہوں بیٹا کیسے ہو، ٹھیک ہو، پڑھ رہے ہو۔ لہٰذا میرا جیل جانا میری بیوی بچے اورآنے والی زندگی کے لیے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہوگا اس لیے میں شادی نہیں کررہا۔سلمان خان نے شادی کے حوالے سےامید ظاہر کی کہ جب ان کے اوپر سے یہ دونوں کیسز ختم ہوجائیں گے تو وہ شادی کے بارے میں ضرور سوچیں گے اور اگر انہیں سزا ہوگئی تو جیل سے آنے کے بعد سوچیں گے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے مقبول اداکار سلمان خان کی زندگی دور سے جتنی کامیاب نظر آتی ہے قریب سے دیکھنے پر اتنی ہی مشکلات کا شکار ہے۔ حال ہی میں ان پر فلم کی شوٹنگ کے دوران چند نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ ہوا تھا جب کہ گزشتہ کئی برسوں سے وہ مختلف کیسز میں عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں

زینب سے زیادتی کس کے گھر میں ہوئی ،کس نے کی؟درندوں بارے نیا انکشاف

قصور (نیااخبار رپورٹ) زینب کے قاتل کی گرفتاری کے کیس میں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ زینب کو جس مکان میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اس سے متعلق اہم معلومات سامنے آ گئی ہیں۔ زینب کو اغوا کرنے والوں نے یہ مکان پراپرٹی ڈیلر سے کرائے پر لیا جب کہ مکان کا ایڈوانس 25ہزار روپے وصول کیا گیا۔ پولیس نے پراپرٹی ڈیلر کو گرفتار کرلیا اور تفتیش کا عمل شروع کردیا۔

ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس جاری ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں خصوصی شرکت کے لیے لاہور پہنچے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم کے ہمراہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی تھیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ائیر پورٹ سے جاتی امرا پہنچے جہاں ان کی پہلے میاں نوازشریف سے ملاقات ہوئی جو بعد میں اجلاس میں تبدیل ہوگئی۔میاں نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، مریم نواز، اویس لغاری اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر شریک ہیں۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، ترقیاتی کام اور بلوچستان کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف کی زیرصدارت دوپہر کو بلوچستان سے متعلق ایک علیحدہ اجلاس ہوگا جس میں بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کا وفد شرکت کرے