اسلام آباد میں2ماہ کیلئے بڑی پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں جلسے، جلوسوں، مجالس اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت بھر میں لاو¿ڈ سپیکر، کیسٹ پلئیر سسٹم اور دیگر ساو¿نڈ سسٹم کے ذریعے تقاریر پر سترہ مارچ تک مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی کیونکہ اس طرح کی سرگرمیوں سے شہریوں کے جان ومال کا تحفظ مشکل ہے۔

کرکٹر حسن علی کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

دبئی(نیوز ڈیسک) پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز میں چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو حسن علی نے ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کیا۔آئی سی سی ایسوسی ایٹ بلیئر آف دی ایئر افغانی سپنرراشد خان کو قرار دیا گیا جبکہ آئی سی سی فین مومنٹ آف دی

ایئر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کو قرار دیا گیا۔جاری کردہ اعلان کے مطابق ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر میں کوئی بھی پاکستانی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔یاد رہےکہ حسن علی آئی سی سی انٹرنیشنل ون ڈے رینکنگ میں بائولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں اور ان کو یہ ایوارڈ چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شاندار کارکردگی اور پوری سیریز میں 13وکٹیں حاصل کرنے پر دیا گیا ۔

پیر سیالوی کے اعلان سے حکومت کی نیندیں حرام

لاہور (وقائع نگار) آستانہ عالیہ سیال شریف کے گدی نشین سابق سینیٹر خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ طاہر القادری دھرنے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ، ہم طاہر القادری کے دھرنے میں شریک نہیں ہو ئے نہہی قادری کی طرف ہم سے کوئی رابطہ ہوا تھا۔صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ20 جنوری کو شمعِ رسالت کے لاکھوں پروانے داتا دربار لاہور پر حاضر ہوکر ختم نبوت کے معاملہ پر دھرنا دینگے اور صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کے استعفیٰ تک وھاں بیٹھے رھیں گے۔ مستعفی ھونے والے رکن پنجاب اسمبلی صاجزادہ غلام نظام الدین سیالوی نے کہا ہے کہ ھم بیس جنوری کے داتا دربار پر حاضری دیتے ہوئے اپنا احتجاج کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اس وقت تک کسی بھی قسم کا نہ ہمارا اور نہ ہی حکومت کی جانب سےہم سے کوئی رابطہ نہیں ھوا ۔انکا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی طرح اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ختم نبوت کے معاملہ پر متحد ہیں۔

 

ریاض پیر زادہ پھر قیادت پر برس پڑے

اسلام آباد(اے این این ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے اپنی جماعت کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دبئی میں پلازے بنائے پھر پوچھتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریاض پیرزادہ اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت پر شدید برہم ہیں جس کا اظہار وہ وقتا فوقتا کرتے رہتے ہیں اور ایک بار پھر انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے علاج کرانے اور بچوں کو پڑھانے والے ملک کے وفادار نہیں۔ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ہم نے تو ہمیشہ اپنے دامن کو داغ سے بچایا اور بڑوں کے پیٹ میں درد بھی ہو تو باہر بھاگ جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ ہمیں کہا جاتا ہے کہ حکومت میں بیٹھ کر تنقید کرتے ہیں، تنقید کیوں نہ کریں ہمیں ملا ہی کیا ہے، میرے ساتھ سیاست میں آنے والے آج ارب پتی بن گئے اور میں آج بھی بینک کا مقروض ہوں’۔ریاض پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ سائنسدانوں کی تحقیق کسانوں تک نہیں پہنچ سکی اور ہماری فصلیں تک نہیں بکتیں۔

قومی اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کےخلاف وہ ہو گیا جو کسی نے سو چا تک نہ تھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کےخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظورکر لی گئی ، قرارداد منظوری کے وقت تحریک انصاف کے ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان عمران خان اور شیخ رشید کے الفاظ کی سخت مذمت کرتا ہے،چیئرمین تحریک انصاف اور سربراہ عوامی مسلم لیگ ایوان کے رکن ہیں لیکن دونوں نے پارلیمان کے تقدس کو مجروح کیا،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا استحکام اور بلندی جمہوریت سے وابستہ ہے،پارلیمان عوام کا نمائندہ ادارہ اور جمہوریت کی علامت ہے،لاہور جلسے میں 22 کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی جس کی ایوان مذمت کرتا ہے۔

بلوچستان میں ن لیگ کو ایک اور دھچکا

آسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کو حکومت جانے کے بعد بلوچستان میں ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔سابق وزیر اعلی اور مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سردار ثناء اللہ زہری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے استعفیٰ مانگے جانے کے بعد سے ناراض ہوگئے اور انہوں نے جمعرات کو رائے ونڈ میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کی ہدایت پر سینیٹر آصف کرمانی نے سردار ثنائ اللہ زہری کو اجلاس میں شریک ہونے کے لیے فون بھی کیا تھا مگر ثنائ اللہ زہری نے یکسر اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا اور موقف اختیار کیا کہ سب نے مل کر ان کے ساتھ کھیل کھیلا ہے نوازشریف نے بھی ان کا ساتھ نہیں دیا جبکہ اتحادی جماعتوں پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی نے بھی انھیں دھوکہ دیا اور ان دونوں اتحادیوں کے کہنے پر ہی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ان سے استعفیٰ مانگا ذرائع نے بتایا کہ ثنائ اللہ زہری نوازشریف سے بھی سخت ناراض ہیں اور وہ پارٹی عہدہ بھی چھوڑ نے پر غور کر رہے ہیں زرایع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں بلوچستان اسمبلی کے مستقبل پر غور کیا گیا اور ن لیگ کے باغی اراکین کے خلاف بھی کارروائی کی تجاویز آئی ہیں تاہم۔اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا جبکہ بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم نو کے لیے عبد القادر بلوچ اور سردار یعقوب ناصر کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے بھی بلوچستان میں ہونے والی تبدیلی کا زمہ دار ن لیگ کے اندر ہونے والی بغاوت کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس تبدیلی میں پس پردہ ہاتھوں نے بھی اہم۔اور مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔

پولیس اہلکاروں کی سنی گئی،سرکاری رہائش گاہیں دینے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک)محکمہ پولیس نے اپنے چھوٹے رینک والے ملازمین کو بھی سرکاری رہائش گاہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر)عارف نواز نے تمام ضلعوں کے ڈی پی او ز اور آرپی اوز کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں چھوٹے رینک والے ملازمین کی رہائش کیلئے جگہ کی نشاندہی کریں تاکہ ان چھوٹے ملازمین کو بھی سرکاری رہائش گاہیں فراہم کی جا سکیں ۔

مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت، مظاہرے ، ایس ایس پی کے خلاف شکنجہ تیار

کراچی (ویب ڈیسک) مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔شہر قائد میں کراچی پریس کلب پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے دوران فکس اٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راو¿ انوار کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین نے الزام لگایا کہ نقیب اللہ کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ضلع ٹانک میں بھی لوگوں نے وزیر آباد سے احتجاجی جلوس نکالا اور کشمیر چوک پر دھرنا دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ضلع بنوں اور بلوچستان کے علاقے ڑوب میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے اور واقعے کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔پشاور میں بھی مختلف تنظمیوں کی جانب سے نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

نواز شریف سے بڑی شخصیت ملنے جاتی امرا پہنچ گئی ، نام بارے جان کر آپ یقین نہیں کرینگے ، سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں خصوصی شرکت کے لیے لاہور پہنچے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ائیرپورٹ پر ان کااستقبال کیا۔وزیراعظم کے ہمراہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی

تھیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ائیر پورٹ سے جاتی امرا پہنچے جہاں ان کی پہلے میاں نوازشریف سے ملاقات ہوئی جو بعد میں اجلاس میں تبدیل ہو گئی۔میاں نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، مریم نواز، اویس لغاری اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر شریک ہیں۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، ترقیاتی کام اور بلوچستان کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی زیرصدارت دوپہر کو بلوچستان سے متعلق ایک علیحدہ اجلاس ہو گا جس میں بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کا وفد شرکت کرے گا۔

’اپنی سیٹ بیلٹس باندھ لیں‘ آج شام پریس کانفرنس میں کیا دھماکہ ہو گا ،عمرا ن خان نے وا ضح کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج شام پریس کانفرنس میں دھماکا خیز اعلان کرنے کا کہا ہے۔گزشتہ روز عمران خان نے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب میں پارلیمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں جو ایک مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے، عمران خان عمران خان کے بیان پر سیاسی رہنماو¿ں کی جانب سے تنقید کی گئی جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مخصوص پس منظر میں لعنت بھی ایک چھوٹا لفظ ہے، اگر کوئی اعتراض کرتا ہے تواسے چیلنج کرتا ہوں پبلک پول کرا لے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پبلک پول کرا لیں کہ لوگ ایسی پارلیمنٹ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ’اپنی سیٹ بیلٹس باندھ لیں‘ آج شام پریس کانفرنس میں دھماکا خیز اعلان کروں گا۔