سینٹ پیٹرزبرگ (بی این پی )سینٹ پیٹرز برگ ڈبلیو ٹی اے میں کرسٹینا میلڈینووک اعزاز کے دفاع میں ناکام رہیں۔ٹرافی پیٹرا کیوٹوا کے نام رہی، انھوں نے فیصلہ کن معرکے میں فرنچ حریف کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-1اور6-2 سے مات دے دی۔
، یہ کیوٹوا کی کیریئر میں 21وین ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل فتح رہی، دوبار کی ومبلڈن چیمپئن جمہوریہ چیک کی کیوٹوا کو اس بار ایونٹ کے مین ڈرا میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے انٹری ملی تھی لیکن انھوں نے تجربے کو مہارت میں لاتے ہوئے فائنل تک راہ میں ا?نے والے تمام حریفوں کو زیر کیا۔کرسٹینا سے باہمی چھٹے مقابلے میں یہ ان کی پانچویں کامیابی رہی، عالمی رینکنگ میں سردست 29ویں نمبر پر موجود کیوٹوا نے ابتدائی سیٹ میں دو بار کرسٹینا کی سروس بھی بریک کی۔دوسری جانب ہنگری کی ٹیمیا بابوس نے کیریئر کی تیسرا ڈبلیوٹی اے ٹائٹل جیت لیا، انھوں نے فائنل میں یوکرین کی کیٹرینا کوزالووا کو شکست دیدی،یہ رواں سیزن میں ان کی دوسری ٹرافی ہے، اس سے قبل انھوں نے گذشتہ ماہ آسٹریلین اوپن میں ڈبلز ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ہے۔