لاہور ( این این آئی) دربار آف سیال شریف کے گدی نشیں خواجہ حمید الدین سیالوی نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کی وضاحت کو قبول کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے پیرحمیدالدین سیالوی کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر ختم نبوت ﷺ سے متعلق اپنے عقیدے اور موقف کو واضح کیا تھا ۔جس پر دربار آف سیال شریف کے گدی نشیں خواجہ حمید الدین سیالوی نے نظام سیالوی میری اجازت سے لاہور گئے اور وزیر قانون کی وضاحت لی،صاحبزادہ نظام سیالوی اور صاحبزادہ قا سم سیالوی کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمی دور کرا دی گئی ہے ۔انہوں نے رانا ثناءاللہ کی وضاحت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے میرے مطالبہ پر قادیانوں کے بارے میرے تحفظات پر جو وضاحت کی اس پر مطمئن ہوں ،وزیر قانون پنجاب نے قادیانوں کے بارے جو وضاحتی بیان دیا میں اس کے بعد تحفظات دور ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیال شریف کے صاحبزادگان میں کوئی بھی اختلاف نہیں ہے۔