اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کی تشریح کے لیے عدالتی کارروائی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ کیس کی 31 جنوری کو ہونے والی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل نے تیاری کے لیے سپریم کورٹ سے مہلت طلب کی تھی، جس پر عدالت عظمیٰ نے آئندہ ہفتے تک کا وقت دیا تھا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج اپنے وکیل ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ کے توسط سے اپنا جواب داخل کروایا۔نواز شریف نے عدالتی کارروائی کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے جواب میں کہا کہ وہ درخواست گزار یا مقدمے میں فریق نہیں ہیں۔
