تازہ تر ین

کراچی کی سیا ست میں ڈرا ما ئی مو ڑ،فاروق ستار روٹھ گئے،کامران ٹیسوری کانام فائنل کرنے با رے ڈٹ گئے

کراچی(ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان شدید تنظیمی بحران سے دوچار ہے جب کہ رابطہ کمیٹی نے پارٹی سربراہ فاروق ستار سے مذاکرات کے لئے 3 رکنی وفد ان کے گھر بھیج دیا۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر کامران ٹیسوری کا نام سینیٹ کے امیدوار کے طور پر سامنے آیا تو دیگر ارکان کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی گئی۔ گزشتہ روز پارٹی کے ایک دھڑے نے اجلاس بلا کر کامران ٹیسوری کی رکنیت معطل کی جس کے بعد اور مخالف دھڑے کو ہی معطل کرتے ہوئے ان کے فیصلے کو غیرآئینی قرار دیا۔ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان نے ا?ج الگ الگ ورکرز اجلاس طلب کر رکھے ہیں تاہم رابطہ کمیٹی نے پارٹی سربراہ سے مذاکرات کے لئے 3 رکنی وفد ان کے گھر بھیج دیا۔وفد میں سید سردار، رو¿ف صدیقی اور جاوید حنیف پر مشتمل ہے جس کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی نے وفد کو مکمل مینڈیٹ دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain