اسلام آباد(ویب ڈیسک) کلبھوشن یادیو کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس با رے پاکستانی حکومت نے حیرا ن کن اقدا م کر تے ہوئے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان نے بھارت سے کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک تک رسائی مانگ لی ہے۔ پاکستان را کے ایجنٹ کلبھوشن نیٹ ورک کے دو درجن سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کرنا چاہتا ہے اس سلسلے میں پاکستان نے کلبھوشن یادیو کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بھارت سے کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک تک رسائی بھی مانگ لی گئی ہے۔ دہشت گردی کے علاوہ پاکستان کے خلاف جرائم کا بھی جائزہ لیاجائے گا، پاکستان یہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں بھی اٹھائے گا۔
