لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے بالآخر اس شخص کے بارے میں بتا دیا ہے جو کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین گیند کرانے کا ان کا ریکارڈ توڑے گا۔پاکستانیوں کیلئے فخر کی بات یہ ہے کہ اس باﺅلر کا تعلق کشمیر سے ہے جس کا نام سلمان ارشاد ہے اور یہ اب تک 92 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا چکے ہیں۔ شعیب اختر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”آج وہ 92 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کر رہا ہے تو کل 97 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کر رہا ہے اور دیل کیا تو 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ ایک کشمیری توڑ دے تو خوشی سے یہ ریکارڈ لے جائے۔“ شعیب اختر نے ناصرف کشمیری نوجوان کے ہاتھوں اپنا ریکارڈ توڑنے پر خوشی ہونے کی بات کی بلکہ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ خود اس نوجوان کی ٹریننگ کریں گے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا ریکارڈ کشمیری بھائی ہی توڑے۔