تازہ تر ین

نواز شریف کلچر،دبئی میں پیسہ ،کپتان نے بڑا دعوی کر دیا

اسلام آباد (این این آئی‘ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ بر طانیہ میں منی لانڈرز کے خلاف سخت قانون کے بعد نیب کو دبئی میں ان چوروں کا بندوبست بھی کرنا چاہیے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں عمران خان نے کہاکہ سات ہزار سے زائد امیر ترین پاکستانیوں نے دبئی میں 1.1ٹرلین کی جائیدادیں خرید رکھی ہیں، یہ دبئی میں دس ارب ڈالرز سے زائد مالیت کی غیر قانونی جائیدادوں کے مالک ہیں۔ سات ہزار سے زائد امیر ترین پاکستانیوں نے ملکی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دبئی میں 1.1ٹرلین کی جائیدادیں خرید رکھی ہیں ¾ یہ دبئی میں دس ارب ڈالرز سے زائد مالیت کی غیر قانونی جائیدادوں کے مالک ہیں ¾ بر طانیہ میں منی لانڈرز کے خلاف سخت قانون کے بعد نیب کو دبئی کے ان چوروں کا بندوبست بھی کرنا چاہیے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اس وقت اپنے عروج پر ہے اور میرا دعویٰ ہے جتنی مقبولیت تحریک انصاف کو ملی کسی پارٹی کو نصیب نہیں ہوئی نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا میں چیلنج کرتا ہوں ملک کے کسی بھی حصے میں دوسری جماعتوں سے بڑا جلسہ کر کے دکھا سکتا ہوں۔ نوازشریف نے ملکی ادارے تباہ کر دیئے اس کے بعد کرپشن کی نوازشریف مودی کے دوست ہیں نوازشریف نے اسحاق ڈار کو باہر بھگا دیا یہ لوگ ملک میں کرپشن کا کلچر لائے ملک میں کمزور اور طاقتور کے لئے الگ الگ قانون ہے نوازشریف نے تین سو ارب کا حساب دینا ہے لیکن اس کو پکڑا نہیں جاتا۔ ان لوگوں نے اپنے لوگوں کو اداروں میں بٹھا رکھا؟ اس سے پہلے ان لوگوں نے نیب میں کرپٹ آدمی بٹھایا تھا انہوں نے کہا میڈیا کے کچھ لوگ نوازشریف کی کرپشن سامنے لانے کے بجائے ان کو سپورٹ کر رہے ہیں نوازشریف اپنی چوری بچانے کے لئے فوج اور عدلیہ کو بدنام کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا وہ ریحام خان کے خلاف بات نہیں کریں گے۔ شریف مافیا ان کو میرے خلاف استعمال کر رہا ہے شریف مافیا کی تاریخ ہے یہ جب گرتے ہیں اتنا گرتے ہیں کوئی نہیں گر سکتا۔ انہوں نے کہا یہ بات مشکوک ہے جب بھی نواز شریف مشکل میں ہوتے ہیں بارڈر پر بھارت فائرنگ شروع کر دیتا ہے نوازشریف این آر او کے لئے مجھے کیوں نکالا کا شور مچا رہے ہیں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain