تازہ تر ین

توہین عدالت کیس ، دانیال عزیز کوایک اور مہلت مل گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو توہین عدالت ازخود نوٹس کیس میں وکیل مقرر کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت دے دی۔جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر دانیال عزیز سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور کہاآپ نے نوٹس دیا، میں حاضر ہوگیا۔ساتھ ہی انہوں نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نوٹس میں نہیں بتایا گیا کہ کس وجہ سے جاری کیا گیا۔جس پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو سب کچھ پتہ لگ جائے گا، کچھ بھی غیر مناسب نہیں۔اس موقع پر جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا،کیا آپ کو وکیل مقرر کرنے کے لیے وقت چاہیے؟جس پر دانیال عزیز نے جواب دیا، جیسا آپ مناسب سمجھیں۔ جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے وزیر نجکاری کو 10 دن کی مہلت دے دی اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain