تازہ تر ین

زرداری کو پہلی حکومت کس نے دی ،گواہ نے پردہ فاش کر دیا

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ پارٹی صدر محمد نواز شریف آج(بدھ کو) حتمی ناموں کا اعلان کریں گے۔پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس سابق وزیراعظم نوا زشریف کی زیر صدارت میں پنجاب ہاو¿س میں ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق، حمزہ شہباز، زاہد حامد، امیر مقام، آصف کرمانی، پرویز رشید اور پیر صابر شاہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اسی طرح جلاس میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والے کو سب جانتے ہیں۔ مسلم لیگ بدھ کل تک سینیٹ کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دے گی۔ سینیٹ الیکشن میں جو ہارس ٹریڈنگ کر رہا ہے اسے سب جانتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کو پہلی حکومت نواز شریف نے ہی دی تھی جس کا میں عینی شاہد ہوں۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آصف زرداری کی 2008ءوالی حکومت نوازشریف کی دی ہوئی تھی، سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والے کو سب جانتے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کے لئے ہارس ٹریڈنگ کی گئی اور یہ اقدامات کس نے اٹھائے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، اب سینٹ الیکشن کے حوالے سے بھی یہ کام ہو رہا ہے، چند لوگ اپنی دولت کو بچانے کے لئے ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے اجلاس میں سینٹ امیدواروں کے ناموں پر تفصیلی غور کیا گیا، فائنل ہونے والے امیدواروں کا حتمی اعلان آج محمد نوازشریف کریں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain