تازہ تر ین

جعلی امام مہدی گرفتار ،چونکا دینے والے انکشافات

لاہور (نیااخبار رپورٹ) راوی روڈ پولیس نے چھاپہ مار کر تبلیغ کرتے ہوئے جعلی امام مہدی کو گرفتار کر لیا جبکہ مرید فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق راوی روڈ پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا تو دیکھا کہ چونگی امرسدھو کا رہائشی سجاد علی ولد انتظار علی ستارہ کالونی میں درجن بھر مریدوں کے ساتھ خود کو امام مہدی ظاہر کر کے سادہ لوح لوگوں کو ورغلا رہا ہے اور انہیں تبلیغ کر رہا ہے کہ وہ اس کے ہاتھوں پر بیعت کر لیں‘ وہ امام مہدی ہے۔ امام مہدی ہونے کا دعویدار سجاد علی لوگوں میں لٹریچر بھی تقسیم کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزم سے فرقہ واریت پر مبنی لٹریچر بھی برآمد کرلیا۔ ملزم اکثر اوقات سرکاری محکموں کو تبلیغ پر مبنی کتابچے‘ پریس ریلیز بھجواتا رہتا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ متاثر ہو کر اس کے ہاتھوں پر بیعت کریں۔ پولیس نے جعلی امام مہدی کے خلاف مقدمہ نمبر 100/18‘ 295/419اے ٹمبر مارکیٹ تھانہ راوی روڈ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ کے مدعی مبارک علی جبکہ تفتیشی محمد عالم سب انسپکٹر ہیں۔
جعلی امام مہدی

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain